FTBLS - Falahi Tanzem Bashindagan Lakhar Swat

FTBLS - Falahi Tanzem Bashindagan Lakhar Swat REGISTERED 1997Non-governmental (NGO)

اولسی اولسي ښيګړه بيدار ځلمي فلاحی تنظیم باشندگانِ لاخار، سواتکے زیرِ اہتمام مشترکہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا...
20/12/2025

اولسی اولسي ښيګړه بيدار ځلمي
فلاحی تنظیم باشندگانِ لاخار، سوات

کے زیرِ اہتمام مشترکہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تمام صحت مند نوجوانوں سے پُر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسانی جانیں بچانے کے اس نیک عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
آپ کا ایک قطرۂ خون کسی کی پوری زندگی بن سکتا ہے۔

آئیں، خون دیں — زندگی بچائیں۔

20/08/2025

🌊 فلاحی تنظیم باشندگان لاخار 🌊

حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد لاخار کے غیرت مند عوام نے ایک اور تاریخ رقم کر دی۔ لاخار کے 58 باہمت نوجوانوں پر مشتمل امدادی ٹیم اس وقت مینگورہ کے سیلاب سے متاثرہ گھروں کی صفائی میں مصروف ہے۔

یہ وہ جذبہ ایثار ہے جو انسانیت کو زندہ رکھتا ہے۔ 💚
اللہ تعالیٰ ان محنتی ہاتھوں، خلوص بھرے دلوں اور بے لوث خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین 🤲



الحمدللہ 🤲فلاحی تنظیم باشندگانِ لاخار سوات کے جنرل سیکرٹری عزیز اللہ حقانی صاحب آج کراچی سے بونیر سیلاب متاثرین کی مدد ا...
20/08/2025

الحمدللہ 🤲
فلاحی تنظیم باشندگانِ لاخار سوات کے جنرل سیکرٹری عزیز اللہ حقانی صاحب آج کراچی سے بونیر سیلاب متاثرین کی مدد اور تعاون کے لئے روانہ ہو گئے۔
اللہ پاک ان کی خدمت و تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے سفر کو خیر و برکت والا بنائے۔ 🌹

آئیے ہم سب بھی اس نیک عمل میں اپنا حصہ ڈالیں اور متاثرہ بھائیوں کے ساتھ تعاون کریں۔ ✨

#بونیر #تعاون

06/07/2025

فلاحی تنظیم باشندگان لاخار سوات
صدر خورشید خان کی قیادت میں فلاحی تنظیم لاخارسوات نے قبرستان کی زمین پر شجرکاری مہم چلائی اور قبرستان کو جھاڑیوں اور گندگی سے مکمل طور پر صاف کیا۔

ہم فلاحی تنظیم باشندگان لاخار سوات کی پوری ٹیم اور تمام معزز برادری کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس کارِ خیر میں تنظیم کا بھرپور ساتھ دیا اور قدم بہ قدم شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو مزید ایسی نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

24/10/2024

Asif who made FTBLS website www.ftbls.org free wishes for Asif Hidayat and may Allah grant him further development Ameen.

خدا کو خدمت کی کوئی ضرورت نہیں ہے، خدا کی مخلوق کی خدمت ہی خدا کی خدمت ہے۔ خدمت میں اختلاف نہیں اختلاف خود غرضی سے پیدا ...
22/05/2024

خدا کو خدمت کی کوئی ضرورت نہیں ہے، خدا کی مخلوق کی خدمت ہی خدا کی خدمت ہے۔ خدمت میں اختلاف نہیں اختلاف خود غرضی سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ دونوں اقوال فخرافغان بابائے امن اور عدم تشدد کے داعی خان عبد الغفار خان المعروف باچا خان کے ہیں اور یہ محض اقوال نہیں بلکہ عملی طور پر انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں ایک مکمل فلسفہ اصول اور طور طریقہ ہے۔ اور یہ بات بھی ہم اکثر اوقات اپنے دینی علماء سے سنتے ہیں کہ عبادت پر جنت ملتی ہے اور خدمت پر خود خدا ملتا ہے۔ لهذا مخلوق خدا کی خدمت عبادت سے بھی بڑھ کر ہے کہ عبادت صرف اپنے لیے کی جاتی ہے جبکہ خدمت دوسرے لوگوں کے لیے اور خدمت کی مختلف اقسام ہیں۔ کسی کے ساتھ مالی مدد کرنا، بیماری اور تکلیف میں اس کا ساتھ دینا کسی قدرتی آفت جیسے کہ حادثہ سیلاب زلزلہ اور وباء وغیرہ کے دوران دوسروں کے کام آنا خدمت ہی کہلائی جاتی ہے۔

20/04/2024
18/04/2024
11/03/2024

فلاحی تنظیم باشندگان لاخار سوات
اس سال الحمدللہ 400 فوڈز پیکٹ مستحق اور غریب عوام میں تقسیم کرنے کا سلسلہ کل پہلے رمضان سے شروع کیاجائے گا انشاء اللہ

فلاحی تنظیم باشندگان لاخار سوات کے تمام ذمہ داران اور عھدیدران ان تمام ممبران کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے نامساعد موسم ک...
04/02/2024

فلاحی تنظیم باشندگان لاخار سوات کے تمام ذمہ داران اور عھدیدران ان تمام ممبران کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے نامساعد موسم کے باوجود جنرل میٹنگ میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا
ان شاء اللہ العزیز ھم آپ کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے
منجانب انتظامیہ FTBLS

Address

Office A134, Sector 4F, Mominabad, Orangi Town, Karachi
Karachi
75780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FTBLS - Falahi Tanzem Bashindagan Lakhar Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share