SMB Outreach Program

SMB Outreach Program Sindh Madressah Board established in 1885 , the oldest educational society of Sindh .

SMB is now trying to reach the poor of Karachi through its Outreach Program by establishing satellite schools in low income areas .

''کووڈ 19 میں سندھ مدرسہ بورڈ اور سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کی کمیونٹی کے اشتراک سے  حفاظتی مہم ''سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن او...
02/07/2020

''کووڈ 19 میں سندھ مدرسہ بورڈ اور سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کی کمیونٹی کے اشتراک سے حفاظتی مہم ''

سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن اور سندھ مدرسہ بورڈ کے اشتراک سے سندھ کی غریب بستیوں اور گوٹھوں میں بچوں کے لیے پرائمری ، ایلیمنٹری اور سیکنڈری اسکول قائم کیے گئے ہیں، جہاں بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے ، ساتھ ہی نصابی کتابیں اور علاج معالجے کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔
ان بچوں کے علاوہ کچی بستیوں کے وہ بالغ افراد جو تعلیم حاصل نہیں کرسکے ، سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن اور سندھ مدرسہ بورڈ نے ان کے لیے بھی بنیادی تعلیم اور فنی مہارت کی کلاسوں کا بندو بست کیا ہے تاکہ بالغ افراد کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے پیدا ہوسکیں ۔
کورونا کی حالیہ وبا میں پارٹنر شپ اسکولوں اور فنی مراکزکو احتیاطاََ بند تو کردیا گیا لیکن ساتھ ہی وبا سے مقابلے کے لیے انہیں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ۔
طلبا کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لیے اسکولوں میں آن لائن ٹیچنگ کا سلسلہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی جس کے پہلے مرحلے میں کمیونٹی سے رابطے کیے گئے ۔ اسکولوں کے اساتذہ نے گھر گھر جا کر والدین سے رابطے کیے اور انہیں آن لائن ٹیچنگ کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا تو دوسری جانب ان میں وبا سے بچاو کا شعور بھی اجاگر کیا ۔
کمیونٹی سے ہونے والے ان رابطوں کے بعد سب سے بڑا مسئلہ جوسامنے آیا وہ یہ کہ وبا سے بچاو کے لیے حفاظتی ماسک اور سینی ٹائزرز ان لوگوں کی دسترس سے باہر تھے ، ماسک اور سینی ٹائزرز وبا سے بچاو کا گر چہ سب سے سستا ذریعہ ہیں لیکن کچی بستیوں کے مکین انہیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ۔
کمیونٹی کی اس ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن اور سندھ مدرسہ بورڈ کے اشتراک سے چلنے والے فنی مراکز میں ماسک اور سینی ٹائزرز کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ کمیونٹی اپنی مدد آپ کے تحت اس اہم ضرورت کو پورا کر سکے ۔
یوں گڈاپ ٹاون کی مختلف یونین کونسلوں اور کراچی ویسٹ کے پسماندہ علاقوں میںقائم تعلیمِ بالغاں کے مراکز میں فوری طور پر ماسک اور سینی ٹائزرز کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے ۔
ٹیچرز اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
اس وقت ہر فنی مرکز پر ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کا جوش و خروش قابلِ دید ہے ۔ہر سینٹر کی پہلی ترجیح اپنے گاوں کے لوگوں کو ماسک فراہم کرنا ہے اور اس کے بعد اس کو دکانوں پر اس قیمت پر فروخت کرنا ہے جسے عام لوگ خرید سکیں اور دست کار خاتون کو اس کا جائز حق بھی مل سکے ۔
سینی ٹائزرز مقامی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے تیار کیے جارہے ہیں ۔ ایلو ویرا کے پودوں ، ڈیٹول اور ناریل کے تیل کو سینی ٹائزرز کی تیاری کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
ماسک اور سینی ٹائزرز کی تقسیم کے لیے اسکول کے اساتذہ گھر گھر کا دورہ کر رہے ہیں اور لوگوں میں وبا سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کا شعور بھی بے دار کر رہے ہیں۔
یوں سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن اور سندھ مدرسہ بورڈ کے باہمی اشتراک سے کمیونٹی کے لوگوں نے وبا سے بچاو کے اس چیلنج کو قبول کیا۔
ذہنی اور سماجی تبدیلی کے اس پورے عمل کی عکاسی ان تصویروں سے بہ خوبی کی جا سکتی ہے ۔

Address

Aiwan-e-Tijarat Road , Sindh Madressah Building
Karachi
75850

Telephone

+923337948969

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SMB Outreach Program posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SMB Outreach Program:

Share