22/02/2025
دربار عالیہ فیض ھاشمی کریم آباد شریف پے فیض ھاشمی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے SIOVS کے تعاون سے آنکھوں کے امراض کی مفت فری کئمپ لگائی گئی ،جس میں فری چیک اپ،مفت نظر کے چشمے،مفت دوائیاں اور ضرورت کے مطابق مفت آنکھوں کے آپریشن کی ڈیٹ دی گئی ـ
فیض ھاشمی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکیوٹو میمبر صاحبزادہ عبدالستار ھاشمی نے آئے ڈاکٹر صاحباں اور انکی ٹیم کواڈینیٹر ایڈوکیٹ جام جاوید انڑ ، آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدلغفور،ڈاکٹر کوثر پروین اور ریاض سابقی کو فیض ھاشمی ویلفیئر ٹرسٹ کی آفیس میں ثقافتی شال پہناکے ویلکم خوشامدید کیا -
اس کئمپ میں آفیس سیکریٹری غلام مصطفی کوریجو،آغا جان انڑ،سیف الرحمن،غلام مصطفی چانڈیو،محمد نعیم،ذلفقار بھٹو اور دیگر نے آرگنائیزر طور ڈیوٹی سرانجام دی۔