IEC - Islamic Economics Centre - مرکز اقتصاد الاسلامی

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • IEC - Islamic Economics Centre - مرکز اقتصاد الاسلامی

IEC - Islamic Economics Centre - مرکز اقتصاد الاسلامی Islamic Economics Centre Darul ifta Ahle Sunnat (Dawateislami)
(1)

28 صفر المظفر 1448ھ، بمطابق 12 اگست 2026ء بروز بدھ، مرکز الاقتصاد الاسلامی اور حلال اکنامی ایڈوائزری سینٹر کی نئی بلڈنگ ...
13/08/2026

28 صفر المظفر 1448ھ، بمطابق 12 اگست 2026ء بروز بدھ، مرکز الاقتصاد الاسلامی اور حلال اکنامی ایڈوائزری سینٹر کی نئی بلڈنگ کا افتتاح خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت، مولانا عبید رضا عطاری نے فرمایا۔
اس بلڈنگ میں دونوں اداروں کی مختلف سروسز انجام دینے کے لیے وسیع جگہ کی گنجائش موجود ہے، جہاں ایک طرف پبلک ڈیلنگ اور آن لائن میٹنگ کا سلسلہ ہوگا، تو دوسری طرف تحقیقی شعبے کے لیے ایک بہت بڑی لائبریری بھی قائم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، ایک جاذبِ نظر بہت بڑا ورک اسٹیشن بھی فتاویٰ لکھنے اور مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے والوں کے لیے مہیا کیا گیا ہے۔
یہ بلڈنگ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے متصل پلاٹ پر قائم ہے، جہاں مرکز الاقتصاد الاسلامی کے نام سے یہ ادارہ پہلے کم حجم والی جگہ میں قائم کیا گیا تھا۔
افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد مفتی علی اصغر صاحب نے مرکز الاقتصاد الاسلامی اور حلال اکنامی ایڈوائزری سینٹر کے بنیادی مقاصد پر مختصر گفتگو فرمائی۔
بعد ازاں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت نے تاجروں کے لیے نصیحت آموز کلمات ارشاد فرمائے اور آخر میں دعا بھی فرمائی۔ اس تقریب میں دارالافتاء اہلِ سنت سے مفتی سجاد صاحب، مفتی محمد حسان صاحب، مفتی کفیل صاحب اور مفتی شفیق صاحب نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔
اراکینِ شوریٰ میں سے حاجی امین عطاری، حاجی فضیل عطاری، حاجی شاہد مدنی عطاری اور سائیں برکت عطاری نے بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔
حلال اکانومی ایڈوائزری سینٹر کے ڈائریکٹر، ماہرِ معیشت اور دارالمدینہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دانش اور متعدد علمائے کرام نے بھی اس پروگرام میں شرکت فرمائی۔ نیز، مختلف کاروباری اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں۔
مفتی علی اصغر صاحب اور ادارے کے دیگر افراد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

کھلا آئل ، کمپنی کی پیکنگ میں ڈال کر بیچنے کا حکمFollow the IEC (Islamic Economics Centre) مَرکزُ الاِقتِصَادِ الاِسلامِ...
01/08/2026

کھلا آئل ، کمپنی کی پیکنگ میں ڈال کر بیچنے کا حکم

Follow the IEC (Islamic Economics Centre) مَرکزُ الاِقتِصَادِ الاِسلامِی channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaFFTDOKLaHnZjmdBv2K

26/07/2026

افتاء فنانس کمیٹی کے تحت منعقد ہونے والے شیئر مارکیٹ پر تین روزہ فقہی سیمینار کی جھلکیاں

افتاء فنانس کمیٹی کے تحت ہونے والے فقہی سیمینار کے تیسرے اور آخری دن بھی فقہی مباحثے میں مختلف موضوعات زیرِ بحث رہے۔یاد ...
23/07/2026

افتاء فنانس کمیٹی کے تحت ہونے والے فقہی سیمینار کے تیسرے اور آخری دن بھی فقہی مباحثے میں مختلف موضوعات زیرِ بحث رہے۔
یاد رہے کہ اسٹاک مارکیٹ پر ہونے والے آئی ایف سی کے اب تک کے سیمینارز میں پیش ہونے والے مقالہ جات کی تعداد 20 سے زائد ہے۔
22 جولائی 2026 بروز بدھ، افتاء فنانس کمیٹی کے اراکین کے درمیان شیئر مارکیٹ پر ایک متفقہ فیصلہ بھی ہوا۔ عنقریب اس فیصلے کو تحریری صورت میں بھی شائع کیا جائے گا۔

افتاء فنانس کمیٹی کا اسٹاک مارکیٹ پر فقہی سیمینار جاری ہے۔ 21 جولائی 2026 کو اس سیمینار کا دوسرا دن تھا۔ حسبِ سابق اہم ف...
22/07/2026

افتاء فنانس کمیٹی کا اسٹاک مارکیٹ پر فقہی سیمینار جاری ہے۔ 21 جولائی 2026 کو اس سیمینار کا دوسرا دن تھا۔ حسبِ سابق اہم فقہی موضوعات زیرِ بحث آئے۔ افتاء فنانس کمیٹی کے اراکین نے ان موضوعات پر اپنے اپنے مقالات پیش کیے، پھر اراکین نے ان مقالات میں موجود فقہی ابحاث اور دلائل سے اخذ کردہ نتائج کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ان پر علمی اشکال و جواب کا تبادلہ ہوا۔ اس علمی تبادلے کے نتیجے میں متعدد امور پر افتاء فنانس کمیٹی کے اراکین کا اتفاق بھی ہوا۔
ان شاء اللہ، ان مقالات کو نظرِ ثانی اور تکمیل کے بعد جلد ہی تحریری صورت میں شائع کیا جائے گا تاکہ اہلِ علم، محققین اور اسلامی مالیات کے اداروں سے وابستہ افراد بھی ان سے استفادہ کر سکیں۔

دارالافتاء اہلسنت کے ذیلی شعبہ افتاء فنانس کمیٹی اور مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی کے زیرِ اہتمام اسٹاک مارکیٹ کے موضوع پر تی...
21/07/2026

دارالافتاء اہلسنت کے ذیلی شعبہ افتاء فنانس کمیٹی اور مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی کے زیرِ اہتمام اسٹاک مارکیٹ کے موضوع پر تین روزہ فقہی سیمینار جاری ہے۔ یاد رہے کہ اسٹاک مارکیٹ پر منعقد ہونے والا یہ تیسرا سیمینار ہے۔
سیمینار کے پہلے روز مقالہ نگاروں کی جانب سے تحریر کیے گئے مقالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مقالات پر نقد و نظر کی گئی اوراٹھنے والے اشکالات کو دلائل کی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس اجلاس میں متعدد موضوعات پر تفصیلی و تحقیقی گفتگو ہوئی۔
اس اجلاس میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی، جن کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:
مفتی علی اصغر صاحب (صدر، افتاء فنانس کمیٹی، دارالافتاء اہلسنت)
مفتی سجاد صاحب (رکن، افتاء فنانس کمیٹی، دارالافتاء اہلسنت)
مفتی ساجد صاحب (رکن، افتاء فنانس کمیٹی، دارالافتاء اہلسنت)
مفتی جمیل صاحب (رکن، مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ، دارالافتاء اہلسنت)
مولانا سید مسعود صاحب (ناظم الامور، مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی)
مولانا فرحان صاحب (کوآرڈینیٹر، مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ، دارالافتاء اہلسنت)
مولانا عابد صاحب (نگران، شعبۂ تحقیق، مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی)
مولانا عبد الوحید صاحب(مرکز الاقتصاد الاسلامی)
مولانا ذیشان صاحب(مرکز الاقتصاد الاسلامی)

Address

Faizan E Madina
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IEC - Islamic Economics Centre - مرکز اقتصاد الاسلامی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to IEC - Islamic Economics Centre - مرکز اقتصاد الاسلامی:

Shortcuts

Share