A. Wahab Baloch

A. Wahab Baloch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from A. Wahab Baloch, Karachi.

I'm a human Rights Advocate & Central deputy Organiser Baloch Yakjehti Committee, We struggle for the release of Missing Persons, Stop Genocide Baloch People and against the atrocities of Pakistani Forces and restoration of civilians

21/03/2025

Singer : Meeral BalochPoet : Almaas BalochComposition : Meeral BalochMusic : Meeral BalochMixing : Meeral BalochVideo & Media Editor : Abid Jan Qadir & Key...

21/03/2025
21/03/2025

پرامن مظاہرین پر بدترین کریک ڈاؤن: ریاستی جبر اور دہشت گردی کی بدترین علامت ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیبرگ بلوچ، ان کے بھائی حمل، ڈاکٹر الیاس، سعیدہ فیصل اور متعدد دیگر جبری لاپتہ افراد کی رہائی کے لیے آج بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پرامن دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، ریاست نے اس پرامن دھرنے پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کرکے ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کی۔

احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی ریاست نے جبر کا آغاز کر دیا۔ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر پولیس، خواتین کانسٹیبلز کے ہمراہ، دھرنے کے لیے جمع ہونے والے افراد کو گرفتار کرنے لگی۔ 3 بج کر 30 منٹ پر جب مزید مظاہرین یونیورسٹی کے قریب پہنچے، تو جبر میں مزید شدت آ گئی۔ پولیس نے وحشیانہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی، جس سے پورا علاقہ میدانِ جنگ بن گیا۔ مظاہرین—جن میں مرد و خواتین دونوں شامل تھے—کو گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈالا گیا۔ اس وقت درجنوں مظاہرین گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ کئی کی طبیعت شدید خراب ہے۔

ادھر، سریاب میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جہاں گھروں اور گلیوں میں چھاپے مار کر مزید مظاہرین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ پہلے سے گرفتار شدہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

گزشتہ روز سے کوئٹہ میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ ریاست نے علاقے میں موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے تاکہ عوامی آواز کو دبایا جا سکے۔

یہ بلیک آؤٹ اور کریک ڈاؤن، انصاف کے متلاشی آوازوں کو خاموش کرنے کی واضح کوشش ہے۔ تاہم، ریاستی جبر کے باوجود، بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنے پُرامن مزاحمتی عزم پر قائم ہے۔ ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

ہم ریاست پر واضح کرتے ہیں کہ تشدد، آنسو گیس اور گرفتاریاں ہمیں کمزور نہیں بلکہ مزید منظم اور مضبوط کریں گی۔


20/03/2025

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما بیبگر بلوچ اور ان کے بھائی ڈاکٹر حمل بلوچ کی جبری گمشدگی اور جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین سعیدہ فیصل اور دیگر کی گرفتاریوں کے خلاف کے خلاف آج سریاب روڈ، بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

ہم کوئٹہ کے باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم اور جبر کے خلاف آواز بلند کریں اور احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

وقت: سہ پہر 3 بجے

تاریخ: جمعرات، 20 مارچ

مقام: سریاب روڈ، بالمقابل بلوچستان یونیورسٹی

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A. Wahab Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share