خیالِ نو اردو

خیالِ نو اردو Hope for the best

مجھے تو لگتا ہے، چکھ لی ہے روشنی میں نےکوئی چمکتا ہوا ذائقہ زبان پہ ہےشاہد ماکلی ۔۔۔۔۔۔۔۔          #خیالِ_نو_اردو       ...
19/06/2026

مجھے تو لگتا ہے، چکھ لی ہے روشنی میں نے
کوئی چمکتا ہوا ذائقہ زبان پہ ہے

شاہد ماکلی

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

#خیالِ_نو_اردو #پاکستان #شعر #پاک #مشاعرہ #نظم

آدمی روتا ہے ، خوش ہوتا ہے ، ڈرتا ہے بہت اجنبی ہاتھوں میں اپنی بیٹیاں دیتے ہوئے تھک گیا ہوں دفتروں میں عرضیاں دیتے ہوئے ...
14/06/2026

آدمی روتا ہے ، خوش ہوتا ہے ، ڈرتا ہے بہت
اجنبی ہاتھوں میں اپنی بیٹیاں دیتے ہوئے

تھک گیا ہوں دفتروں میں عرضیاں دیتے ہوئے
باپ بھی رونے لگا ہے جھڑکیاں دیتے ہوئے

بے تکلف یار تھا اور صلح کرنے آیا تھا
لگ گیا سینے سے میرے گالیاں دیتے ہوئے

دشت زادے آئے تھے سیلاب میں کرنے مدد
اونٹ جتنے لگ رہے تھے کشتیاں دیتے ہوئے

اول اول رہزنی میں اس طرح تو ہوتا ہے
آدمی ڈرتا ہے خود بھی دھمکیاں دیتے ہوئے

نازنینوں کو زبردستی کے تحفے ہوں قبول
وقت کس سے پوچھتا ہے جھریاں دیتے ہوۓ

آدمی روتا ہے ، خوش ہوتا ہے ، ڈرتا ہے بہت
اجنبی ہاتھوں میں اپنی بیٹیاں دیتے ہوئے

اب سمجھ آنے لگا ہے کس لیے استاد کی
آنکھ اشکوں سے بھری تھی ڈگریاں دیتے ہوئے

جانے کب شفقت حسد میں ڈھل گئی مفتی ظہیر
وه گلے تک آ گیا تھا تھپکیاں دیتے ہوۓ
ظہیر مفتی

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

#خیالِ_نو_اردو #پاکستان #شعر #پاک #مشاعرہ #نظم

ہاتھ  آیا  ہے کانچ  کا  پیکراب مجھے احتیاط لازم ہےراول حسین۔۔۔۔۔۔          #خیالِ_نو_اردو                        #پاکستا...
06/06/2026

ہاتھ آیا ہے کانچ کا پیکر
اب مجھے احتیاط لازم ہے
راول حسین

۔
۔
۔
۔
۔
۔

#خیالِ_نو_اردو #پاکستان #شعر #پاک #مشاعرہ #نظم

تجھے تو مان رکھنا تھا ہمارا مگر تو نے بھی دل رکھا ہوا ہے احمد وقاص۔۔۔۔۔۔۔۔          #خیالِ_نو_اردو                      ...
05/06/2026

تجھے تو مان رکھنا تھا ہمارا
مگر تو نے بھی دل رکھا ہوا ہے

احمد وقاص

۔
۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔

#خیالِ_نو_اردو #پاکستان #شعر #پاک #مشاعرہ #نظم

قوتِ سرمدی مجھے تو اب آسماں  سے  پرے  بلاتی ہے کنزا سلیم ۔۔۔۔۔۔          #خیالِ_نو_اردو                        #پاکستان ...
02/06/2026

قوتِ سرمدی مجھے تو اب
آسماں سے پرے بلاتی ہے
کنزا سلیم

۔
۔
۔
۔
۔
۔

#خیالِ_نو_اردو #پاکستان #شعر #پاک #مشاعرہ #نظم

ایک بزرگ کہا کرتے تھے ہر برسات کے موسم میں اب کی  بار  نہیں  ہے  ویسا  اندھا  زور  ہواؤں  کاقاسم حیات۔۔۔۔۔۔          #خی...
01/06/2026

ایک بزرگ کہا کرتے تھے ہر برسات کے موسم میں
اب کی بار نہیں ہے ویسا اندھا زور ہواؤں کا
قاسم حیات

۔
۔
۔
۔
۔
۔

#خیالِ_نو_اردو #پاکستان #شعر #پاک #مشاعرہ #نظم

دکھ یتیمی کا کمسنی میں ملا اس لیے  عمر سے  بڑا ہوں میں اکمل حنیف۔۔۔۔۔۔          #خیالِ_نو_اردو                        #پ...
31/05/2026

دکھ یتیمی کا کمسنی میں ملا
اس لیے عمر سے بڑا ہوں میں
اکمل حنیف

۔
۔
۔
۔
۔
۔

#خیالِ_نو_اردو #پاکستان #شعر #پاک #مشاعرہ #نظم

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائےبشیر بدر۔۔۔۔  #خیالِ_نو_اردو  #مشاعرہ      ...
29/05/2026

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
بشیر بدر

۔
۔
۔
۔
#خیالِ_نو_اردو #مشاعرہ

کارِ دنیا نے ہمیں اتنی بھی فرصت نہیں دی عیـــــــد کے روز اسے عید مبــــــــارک کہتے بدر اقبال۔۔۔          #خیالِ_نو_ارد...
28/05/2026

کارِ دنیا نے ہمیں اتنی بھی فرصت نہیں دی
عیـــــــد کے روز اسے عید مبــــــــارک کہتے
بدر اقبال

۔
۔
۔

#خیالِ_نو_اردو #پاکستان #شعر #پاک #مشاعرہ #نظم

سامنے بیٹھ کے خاموشی سے چاہا جانایار یہ کام تو تصویر بھی کر  سکتی ہےعلی شیران۔۔۔          #خیالِ_نو_اردو                ...
24/05/2026

سامنے بیٹھ کے خاموشی سے چاہا جانا
یار یہ کام تو تصویر بھی کر سکتی ہے

علی شیران

۔
۔
۔

#خیالِ_نو_اردو #پاکستان #شعر #پاک #مشاعرہ #نظم

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خیالِ نو اردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share