Youth Persons With Disability Organization

Youth Persons With Disability Organization The mission and objective of our Organization is only to make independent persons with disabilities

13/08/2026

🏏♿ ویل چیئر کرکٹ T10: YPDO Malir Lions کا شاندار کھیل اور بھرپور جذبہ! 🏆✨8 اگست کو YPDO Malir Lions اور Nasrat Trust Cha...
11/08/2026

🏏♿ ویل چیئر کرکٹ T10: YPDO Malir Lions کا شاندار کھیل اور بھرپور جذبہ! 🏆✨

8 اگست کو YPDO Malir Lions اور Nasrat Trust Champions کے مابین ایک شاندار ویل چیئر کرکٹ T10 مقابلہ کھیلا گیا، جس میں YPDO Malir Lions کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش، جذبے اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ 💪🏏

اگرچہ Nasrat Trust Champions نے یہ مقابلہ جیت لیا، لیکن YPDO Malir Lions کے کھلاڑیوں نے بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے عزم، ٹیم ورک اور کھیل کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ❤️🤝

ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، اصل کامیابی میدان میں اترنے، اپنی صلاحیتوں کو منوانے اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے میں ہے۔ ♿💪

ہم اپنی پوری ٹیم کو ان کی شاندار کاوش اور بھرپور کھیل پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اور Nasrat Trust Champions کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🏆👏

ان شاء اللہ YPDO Malir Lions آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور حوصلے کے ساتھ ویل چیئر کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔ ❤️🏏

جذبہ زندہ رہے، کھیل جاری رہے! ♿🏏🔥

10/08/2026

Case:63
10 اگست 2026، بروز پیر
YPDO کی جانب سے ایک نابینا معذور بھائی کو فِٹس کی میڈیسن فراہم کی گئی۔
اس نیک کام میں تعاون کرنے والے تمام معاونین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین 🤲

10 August 2026, Monday
YPDO provided essential medication for seizures to a visually impaired person with a disability.
Heartfelt thanks to all our supporters for their valuable contribution. May Allah bless them with the best reward. Ameen. 🤲

Case:63 Closedمعذور لڑکے کی دوائی میں مدد کریںایک ذہنی و جسمانی معذور نوجوان، جس کی ایک آنکھ مصنوعی (پتھر کی) ہے، ملیر ک...
02/08/2026

Case:63 Closed
معذور لڑکے کی دوائی میں مدد کریں
ایک ذہنی و جسمانی معذور نوجوان، جس کی ایک آنکھ مصنوعی (پتھر کی) ہے، ملیر کی ایک دکان پر روزانہ صرف 700 روپے اجرت پر کام کرتا ہے۔ اسے مرگی (فٹس/دوروں) کا مرض لاحق ہے، جس کی باقاعدہ دوائی نہایت ضروری ہے۔ دوائی وقت پر ملتی رہے تو وہ معمول کی زندگی گزار لیتا ہے، لیکن دوائی بند ہونے کی صورت میں اسے شدید دورے پڑتے ہیں اور اس کی طبیعت مسلسل خراب رہتی ہے۔
اس کے والد صاحب ضعیف اور بے روزگار ہیں۔ دو بھائی شادی شدہ ہیں، مگر وہ ان کی کفالت نہیں کرتے۔ اس گھر کا واحد سہارا یہی معذور نوجوان ہے، جس کی محدود آمدنی سے بمشکل گھر کا خرچ چلتا ہے۔
اس کی 10 دن کی دوائی تقریباً 1,000 روپے جبکہ ایک ماہ (30 دن) کی دوائی تقریباً 3,000 روپے کی آتی ہے۔ مالی تنگی کے باعث کافی عرصے سے دوائی باقاعدگی سے نہیں خریدی جا سکی، جس کی وجہ سے دوروں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور صحت دن بہ دن متاثر ہو رہی ہے۔
آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اس معذور نوجوان کی دوائی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کی معمولی سی مالی مدد اس کے علاج کا سلسلہ جاری رکھنے اور ایک ضرورت مند خاندان کے لیے آسانی کا سبب بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور آپ کی ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
Amount Required: 3,000
Amount Arranged:Nill

For Donations
Jazz Cash Account
Sikandar Ahmed
03168603726

29/07/2026

قرآنِ پاک کی بابرکت محفل

الحمدللہ، Youth Person With Disability Organization (YPDO) اور Pakistan Independent Living Centre (PILC) Malir کے زیرِ اہتمام آج سینٹر میں قرآن خوانی کی بابرکت محفل منعقد ہوئی۔

اس روحانی اجتماع میں تنظیم کے اراکین، معذور افراد نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت میں حصہ لیا۔ محفل کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی بھلائی، تمام مرحومین کی مغفرت، تنظیم کی ترقی اور معاشرے میں خیر و برکت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

خصوصی طور پر جناب جاوید رئیس صاحب کی صحت، درازیٔ عمر، خوشحالی اور ہر نیک مقصد میں کامیابی کے لیے بھی بارگاہِ الٰہی میں دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے، ان کی دینی و سماجی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں نصیب فرمائے۔ آمین۔

محفل کے اختتام پر تمام معزز شرکاء کے لیے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء نے باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کے ماحول میں ایک ساتھ وقت گزارا۔

Youth Person With Disability Organization (YPDO) اور Pakistan Independent Living Centre (PILC) Malir اس بابرکت محفل میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآنِ مجید سے مضبوط تعلق قائم رکھنے، اس کی تعلیمات پر عمل کرنے اور ایسے بابرکت اجتماعات کا حصہ بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

الحمدللہ ثم الحمدللہ 🌹YPDO Malir Lions Cricket Team کی ٹیم Nusrat Trust for Special Children-Pakistan   کے زیرِ اہتمام 8...
23/07/2026

الحمدللہ ثم الحمدللہ 🌹

YPDO Malir Lions Cricket Team کی ٹیم Nusrat Trust for Special Children-Pakistan کے زیرِ اہتمام 8 اگست کو منعقد ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے مکمل طور پر فائنل ہو چکی ہے۔ الحمدللہ تمام کھلاڑیوں کے نام، ٹیم اور تمام انتظامات حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری ٹیم کو بہترین کارکردگی، اتحاد، حوصلہ اور کامیابی عطا فرمائے۔

آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ ہماری ٹیم کے لیے اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ ہم اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کر سکیں اور کامیابی حاصل کریں۔

دعا ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ 🤲🏏

22/07/2026

Cased : 62
الحمدللہ!
آج مورخہ 22 جولائی 2026، بروز بدھ، YPDO ہیڈ آفس (PILC ملیر سینٹر) میں ایک مستحق غریب معذور بھائی کو ان کی بچی کے دودھ اور ضروریاتِ زندگی کے لیے 5,000 روپے نقد فراہم کیے گئے۔ وہ بے روزگار ہیں، کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، دو چھوٹے بچوں اور بیمار والدہ کی کفالت کر رہے ہیں۔

ہم اپنے تمام معاونین کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت اور مزید وسعت عطا فرمائے۔ آمین۔

Alhamdulillah!
Today, 22 July 2026 (Wednesday), at YPDO Head Office – PILC Malir Center, a deserving person with a disability received PKR 5,000 in cash to help purchase milk and other essentials for his child. He is unemployed, lives in a rented house, and supports two young children and his ill mother.

We sincerely thank all our supporters for making this assistance possible. May Allah bless them with abundant رزق and countless rewards. Ameen.

Heartfelt Appreciation to Nusrat Trust for Special ChildrenOn behalf of Youth Persons with Disability Organization (YPDO...
21/07/2026

Heartfelt Appreciation to Nusrat Trust for Special Children
On behalf of Youth Persons with Disability Organization (YPDO), I extend my sincere appreciation to Nusrat Trust for Special Children for organizing the Wheelchair Cricket Tournament. This remarkable initiative is much more than a sporting event—it is a powerful platform that promotes inclusion, inspires confidence, and showcases the extraordinary abilities and determination of persons with disabilities.
Such events send a strong message that disability is never a barrier to talent, passion, or success. By creating opportunities like this, Nusrat Trust is empowering the disability community and encouraging equal participation in society.
We are proud that the YPDO Wheelchair Cricket Team will participate in this prestigious tournament. We look forward to celebrating the true spirit of sportsmanship, unity, and empowerment together.
We wish the organizers, all participating teams, and every athlete the very best for a successful and memorable tournament.
With sincere appreciation,
Sikandar Ahmad Qadri
Founder & President
Youth Persons with Disability Organization (YPDO)
District Project Manager – Pakistan Independent Living Center (PILC), Malir

Address

Office: D-89 F-South Main Urdu Nagar Road Malir
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Persons With Disability Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share