World Abra Foundation

World Abra Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from World Abra Foundation, Non-Governmental Organization (NGO), Karachi.

10/03/2026
27/02/2026

"انڈس ویلی سولائیزیش "
*کوٹ ڈیجی قلعہ*
(تحریر ـعنایت کھٹیاں)

کوٹ ڈیجی قلعہ، کوٹ ڈیجی شہر کا ایک وسیع علاقہ گھیرتا ہے جو خیرپور، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ دریائے سندھ سے 25 میل مشرق کی جانب راجستھان صحرا کے کونے میں واقع ہے۔ اس قلعے کی تعمیر 1785 سے 1795 کے بیچ (ریاست خیرپور میرس کے بانی)میر سہراب خان تالپرکی جانب سے کی گئی جو تالپور سلطنت کے مؤسس تھے۔ یہ 1783 میں قائم اوپری سندھ کی حکومت تھی۔ اس قلعے کے علاوہ، ایک پانچ کلومیٹر تک پھیلی اور بارہ فیٹ وسیع مٹی کی دیوار شہر کے اطراف بنائی گئی تھی،۔ اس دفاعی دیوار کا اپنا حصار اس کے پورے گھیرے علاقے پر محیط تھا اور ایک بڑی آہنی پھاٹک اس شہر کے واحد باب الداخلہ کا کام دیتا تھا۔

کوٹ ڈیجی قلعہ کا منظر جیساکہ شہر سے دیکھا گیا۔
اس قلعے کو ناقابلِ تسخیرسمجھا جاتا تھا اور یہ امن و امان کے وقت خیرپور کے امرا کی رہائش کا کام دیتا تھا۔ جنگ کے وقت زنانہ کو شاہگڑھ قلعہ منتقل کیا جاتا تھا۔ تاہم 1843 کی سندھ کی فتح کے بعد یہ تھر صحرا کا حصہ بن گیا اور جیسلمیر صحرا اب بھارت میں ہے۔ جب زنانہ محلوں کے سکون میں داخل ہوئیں، یہ دیرینہ ماضی کے پرتشدد دور آئینہ دار بنیں۔ تاہم اپنی پوری تاریخ میں کوٹ ڈیجی پر کبھی حملہ نہیں ہوا۔

تاریخی اہمیت
کوٹ ڈیجی صحرا کے کونے میں واقع ہے۔ اس کی وجہ سے ان دشمنوں پر ایک سبقت حاصل تھی جو مشرق سے آ رہے تھے، کیونکہ ایک تھکی ہوئی فوج کو آسانی سے شکست دی جا سکتی ہے، اس سے قبل کہ وہ رسد اور پانی کو زرعی زمین سے حاصل کرے۔ 1790 میں مِروہ نہر کی خصوصیت سے قلعے کے مغربی حصے میں تعمیر کی گئی تھی تاکہ مغربی جانب سے فوجی اڈوں کو پانی فراہم کیا جاسکے۔

برطانوی سلطنت کے دور میں

اوپری سندھ کی بادشاہت کو برطانوی حکمرانوں نے خیرپور کی نوابی ریاست کے طور پر تسلیم تو کیا مگر اس کے اصل رقبے کو تہائی کر دیا۔ اصل علاقہ 50,000 کلومیٹر² تھا۔

تالپور حکومتوں کا نقشہ سندھ
اس قلعے کو مرکزی فوجی اڈے کے طور استعمال کیا جانے لگا، خاص طور پر افغان حملوں سے نمٹنے کے لیے۔ یہ تالپور کے تعمیر کردہ اھم بیس قلعوں میں سب سے طاقتور تھا اور ایرانی معمار احمد کے نام پر تھا، جس نے اس کا نقشہ اتارا۔ لوک کہانیوں کے مطابق اسے تیس سال میں بنایا گیا؛ مگر حقیقتًا شاید یہ فوجیوں اور دہقانوں کی بڑی تعداد کو لگاکر ان کی مدد سے کم وقت میں بنایا گیا۔

حالیہ تاریخ

جنگ کا مورچہ
1955 میں پاکستان میں انضمام کے بعد یہ قلعہ شاید خیرپور کے میر کی ذاتی جائداد ہوتا جیساکہ دیگر سابق نوابی ریاستوں کے حکمران آج بھی اپنے قلعے ملکیت میں لیے ہوئے ہیں۔ تاہم، میر علی مراد دوم نے اسی کومناسب جانا کہ اسے حکومتِ پاکستان کے سپرد کیا جائے کہ اس کی بہتر دیکھ ریکھ ہو۔ تب سے یہ قلعہ شدید ان دیکھی حالت میں پڑ گیا اور موجودہ لاورثی جیسی صورت حال سے دوچار ہے۔ دیواروں کا زیادہ تر پلاسٹر چھِل چکا ہے۔ ایوب خان کے دور میں 192 توپیں اور گولہ بارود یا تو چرالیا گیا تھا یا فصیل سے پھینک کر تباہ کیا گیا تھا۔ کئی ملکی توپوں کے علاوہ یہاں وہ توپیں بھی تھیں جو نادر شاہ، قاجار خاندان، کلہوڑا خاندان، مغلیہ سلطنت، صفوی سلطنت کا حصہ رہیں۔ کئی متروک الاستعمال یورپی توپیں بھی تھیں۔ اس کے باوجود ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ اس قلعے کو پیر میاں آخوند خیر محمد پنہار نے کسی زور یا فوج کی مدد سے نہیں بلکہ وہ بزرگ تھے اور انھوں نے اپنے نیک اعمال سے کوٹ ڈیجی کے قیدیوں کو نجات دلائی تھی۔ موجودہ دور میں اس قلعے کی مرمت اور آرائش کی گئی ہے ۔اور ایک میوزیم بھی تعمیر کیا گیا ہے اوراب یےقلعہ سیاحت کے لیے کھولا گیا ہے۔

14/02/2026

Check out Mushtaque Abro’s post.

13/02/2026

38 likes, 9 comments. “ ”

07/02/2026

Address

Karachi

Telephone

+923009228273

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when World Abra Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to World Abra Foundation:

Share