15/07/2025
*اوتھل::- لسبیلہ,حب اور کراچی کی خاصخیلی برادری ایک فیملی کی مانند ہے. خاصخیلی برادری کو کسی حال میں بھی تنہا نہیں چھوڑا جائےگا.لسبیلہ سمیت حب و کراچی کے چپے چپے میں بسنے والی خاصخیلی برادری کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایاجائے گا. خاصخیلی برادری کے حقوق کاتحفظ اولین ترجیح ہے.کسی بھی خاصخیلی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کی جائی گی.ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی, سماجی و قبائلی شخصیت سردارزادہ نصیراحمد خاصخیلی نے اپنے بیان میں کیا.انہوں نے کہا کہ لسبیلہ,حب اورکراچی میں بسنے والی خاصخیلی برادری کے جائز حقوق کاتحفظ اولین ترجیح ہے.لسبیلہ, حب یا کراچی کے کسی بھی کونے میں بسنے والے کسی بھی خاصخیلی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی.انہوں نے کہا کہ چاہیئے یہ کہ لسبیلہ, حب اور کراچی میں بسنے والی خاصخیلی برادری اپنے تمام تراختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و اتفاق کامظاہرہ کریں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیئے یکجاہوجائیں.انہوں نے پاکستان خاصخیلی جماعت ضلع لسبیلہ, ضلع حب کی ضلعی کابینہ اور تمام تحصیلوں کی کابینہ کے عہدیداران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ایکٹیوٹیز کو تیزکریں اور خاصخیلی برادری کی فلاح وبہبود اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیئے اپناکردار ادا کریں.انہوں نے مزید کہا کہ لسبیلہ, حب اور کراچی میں بسنے والی خاصخیلی برادری کا اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضروت ہے.لہذا دونوں اضلاع میں بسنے والی خاصخیلی برادری موجودہ حالات کو مدنظررکھتے ہوئے متحد ہوجائیں.*