16/04/2026
عزت مآب جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
ضلع تربت، بلوچستان
عنوان : ضلع تربربت حدودمیں جوسک پولیس چیک پوسٹ اورکیساک پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات
پولیس اہلکاروں کی جانب سے رشوت خوری اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائی کی درخواست
محترم جناب،مودبانہ گزارش ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جناب میر سرفراز بگٹی صاحب کے احکامات کے مطابق حالیہ حالات حاص کرامریکہ اسرائیل اورایران جنگ کی وجہ سےبلوچستان کے عوام، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو پریشان اورمشکلات میں کمی کے لئےایرانی پیٹرولیم مصنوعات کو بلوچستان کی حدود تک استعمال اور ترسیل کی اجازت دی گئی ہے۔
لیکن افسوس کے ساتھ عرض ہے کہ ضلع تربت کے حدودمیں قائم جوسک پولیس چیک پوسٹ اوکیساک پولیس چیک پر تعینات بعض پولیس اہلکار ان احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ وہاں اہلکاروں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے اور ڈرائیوروں و کنڈیکٹروں کو ڈرا دھمکا کر فی گاڑی تقریباً 50,000 روپے تک رشوت طلب کی جا رہی ہے اور زبردستی وصول بھی کی جا رہی ہے۔
اس غیر قانونی عمل کی وجہ سے عوام۔تاجران اور ٹرانسپورٹرز شدید پریشانی کا شکار ہیں اور کئی ڈرائیور ان دور دراز علاقوں تک اشیائے خورد و نوش کی ترسیل سے انکار کر رہے ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو خدشہ ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، جس سے ان علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لہٰذا آپ سے پرزور گزارش ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے(1)جوسک پویس چیک پوسٹ(2)کیساک پولیس چیک پوسٹ پرتعینات متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور چیک پوسٹس پر شفاف اور منصفانہ نظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔اور۔وزیراعلیٰ بلوچستان جناب میر سرفراز بگٹی صاحب کے احکامات پرعوام۔تاجران اورٹرانسپورٹروں کوحکومت کی جانب دی گئی سہولت اورحصوصی رعائیت کافائدہ ملناچائیے ،آپ کی فوری توجہ اور کارروائی کی امید ہے۔
حمیدشاہین عمرانی(صدر)
گوادرکراچی ٹرک ٹرالزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن