31/10/2023
سامراج کی نئی سفید سرخ ظلمتوں۔۔۔
سازشوں کی ملگجی بساط اب سمیٹ لو۔۔۔
کہ جاگتا ہے انجمن کا ایک ایک نوجواں۔۔۔
ہم عظمت رسول کے پاسباں ہیں پاسباں۔۔۔
دلوں میں عشق جذبہ محبت رسول ہے۔۔۔
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے۔۔۔
ڈرائیں گی بھلا کسی یہ راستے کی سختیاں۔۔۔
ہم عظمت رسول کے پاسباں ہیں پاسباں۔۔۔
نظریہ فروغ عشق مصطفیٰﷺ ہی وہ مقصد ہے جس نے ہم کو آپس میں جوڑے رکھا ہے اللّه پاک ہم سب کو اس نظریئے کا پرچار کرنے کی توفیق عطا فرمائے سیشن 2023-24 انجمن طلبہ اسلام کی نو منتخب مرکزی قیادت اللّه کریم استقامت عطا فرمائےاور انجمن کو مزید کامیاب و کامران فرمائے۔ آمین