11/04/2026
گزشتہ رات دیر گئے ہمارے حق پرست MPA جناب سید اعجاز الحق بھائی سے ملاقات ہوئی، جس میں الخضرہ سوسائٹی کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بالخصوص سب سے اہم مسئلہ یعنی گیس کی عدم دستیابی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور اس کے جلد حل کے لیے تجاویز اور اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر الخضرہ سوسائٹی کی کمیٹی کے معزز اراکین بھی موجود تھے، جنہوں نے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ہمیں امید ہے کہ ان مسائل کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات دیکھنے کو ملیں گے.