خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو رجسٹرڈ

خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو رجسٹرڈ آئے ہمارے قدم بقدم
علم کیطرف عمل کی طرف فلاح ونجات کی ط?
(2)

Heartiest congratulations to these two brilliant students from Saisko, Shigar, on securing full scholarships at Al Mezan...
10/05/2026

Heartiest congratulations to these two brilliant students from Saisko, Shigar, on securing full scholarships at Al Mezan! This achievement is a testament to your hard work and dedication. Wishing you both continued success as you embark on this exciting educational journey!

*Kahir-Ul- Amal Org. Reg. Saisko*
خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو رجسٹرڈ

09/05/2026

والدین کی عظمت
مولانا اکبر علی ترابی

مرکزی مجلس ترحیم بیاد شہید امت رہبر معظم و دیگر شہدائے اسلام کے موقعے پر شعبہ کراچی کے صدر برادر مولانا علی رضا ناصری کا...
07/05/2026

مرکزی مجلس ترحیم
بیاد شہید امت رہبر معظم و دیگر شہدائے اسلام کے موقعے پر شعبہ کراچی کے صدر برادر مولانا علی رضا ناصری کا علمائے کرام کے ہمراہ گروپ فوٹو

05/05/2026

جنت نظیر وادی سیسکو شگر

بشیر میثم سیسکو
دستہ حیدریہ سیسکو Dasta e Haidaria Saisko
گنگچن سیسکو شگر
تنظیم سجادیہ سیسکو شگر
خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو رجسٹرڈ
نوجوانان سیسکو نوجوانان سیسکو
ریاض احمد سیسکو ۔
دستہ حیدریہ سیسکو شگر
Muhammad Ali
Hassan Muqaddasi
Manzoor Nazar Balti
Muhammad Kumail

゚viralシfypシ゚viralシ

30/04/2026

جشن امام رضا علیہ السلام کے موقع پر ۔
علامہ شیخ محمد حسین مبلغی صاحب

🌹❤️شبِ ولادت باسعادت آٹھویں جانشین رسولؐ، غریب الغرباء، معین الضعفاء، شمس الشموس، انیس النفوس حضرت علی بن موسی الرضا(ع) ...
28/04/2026

🌹❤️شبِ ولادت باسعادت آٹھویں جانشین رسولؐ، غریب الغرباء، معین الضعفاء، شمس الشموس، انیس النفوس حضرت علی بن موسی الرضا(ع) آپ تمام کو بہت بہت مبارک۔ ❤️

🌹 السَّلامُ عَلَیکَ یٰا عَلی اِبنِ مُوسَی الرِّضٰا

خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو رجسٹرڈ

27/04/2026

خیر العمل آرگنائزیشن سیسکو شعبہ کراچی کی طرف سے منعقد کردہ
مجلس ترحیم بیاد شہید رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای و شہدائے راہ حق سے قبلہ مولانا ڈاکٹر علی حسن شگری صاحب خطاب کرہے ہیں ۔
خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو رجسٹرڈ

26/04/2026

مجلس ترحیم
بسلسلہ شہادت راہ حق رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ و شہدائے راہ حق
و تجدید عہد باامام مجتبیٰ خامنہ ای
جناب احمد رضا ناصری ترانہ پیش کررہے ہیں
خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو رجسٹرڈ

خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو- کراچی کے زیراہتمام امریکہ واسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہدائے اسلام خصوصاً رھبرمعظم حضرت...
26/04/2026

خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو- کراچی کے زیراہتمام امریکہ واسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہدائے اسلام خصوصاً رھبرمعظم حضرت آیۃاللہ خامنہ ای (رح)کے چہلم کی مناسبت سے تعزیتی جلسہ
کراچی (رپورٹ): خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو-شعبہ کراچی کے زیراہتمام مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ۔کراچی میں شہیدِ امت، رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای اور دیگر شہدائے اسلام کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

مقررین کا خطاب:
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک، سوز و سلام اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔دارالابلاغ والارشادپاکستان کے بانی اور سربراہ علامہ جواد نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " امریکا جس انقلاب کو ختم کرنا چاہتا تھا شہید آیۃاللہ خامنہ ای کے پاکیزہ لہو نے اس انقلاب کو پوری دنیا میں پھیلا دیا, امام خمینی نے ایران میں انقلاب لایا اور امام خامنہ ای نے اس انقلاب اور نظام کو عالمی اور عالمگیر بنایا ایران کی فتح اسلام کی فتح ہے امت کی فتح ہے، آیۃاللہ سید علی خامنہ ای کے بعد مزاحمت و مقاومت کا پرچم آیۃاللہ مجتبی خامنہ ای نے تھام لیا ہے انشاءاللہ امت حضرت آیۃاللہ مجتبی خامنہ ای کی ولولہ انگیز قیادت میں مزید فتوحات دیکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہادتوں کا راستہ شکست اور فنا کا راستہ نہیں بلکہ کامیابی اور بقا کا راستہ ہے یہ ملت کربلائی اور عاشورائی ملت ہے یہ سر کٹانا تو جانتی ہے مگر کسی ظالم کے سامنے جھکنا نہیں جانتی۔

مالی جہاد اور عوامی جذبہ:
علامہ جواد نوری نے پاکستان اور اہل پاکستان کے جذبے اور کھل کر ایران اور فلسطین کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے ہمیں اپنے وطن پر فخر ہے یہ سرزمین قرآن و اہلبیت کی سرزمین ہے اس عظیم ملک کے پسماندہ اور چھوٹا سا علاقہ صرف خطہ گلگت بلتستان سے ایران کے متاثرین کیلئے اب تک 16 ارب روپے جمع ہوئے ہیں جو پاکستان میں امت کے غم میں جہادبالمال کے ذریعے شراکت کی ایک بہترین مثال ہے

فلسفہِ شہادت اور عصری حالات:
عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں احمد رضا ناصری اور صابرعلی بنگش نے اپنی پُرسوز آواز میں "ترانہِ شہادت" پیش کر کے شرکاء کے دلوں کو گرمایا۔ اس کے بعد نامور عالمِ دین ڈاکٹر علی حسن شگری نے فلسفہِ شہادت اور عصرِ حاضر کے حالات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ایک ایسی قوم سے لڑ رہا ہے جو موت کو حیات اور سعادت سمجھتی ہے۔ دشمن مار کر بھی ذلیل و رسوا ہو رہا ہے جبکہ ہمارے شہداء مر کر بھی جاویداں ہو گئے۔

استکبار کی شکست:
مہمان خصوصی حجۃ الاسلام مولانا سید قنبر علی شاہ نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کل تک خود کو سپر پاور کہنے والا امریکا آج دنیا سے مدد اور ثالثی کی بھیک مانگ رہا ہے ۔ جدید ترین اسلحہ اور طیاروں کے باوجود وہ 40 سال سے پابندیوں کا شکار ایک قوم کا مقابلہ نہیں کر سکے اور محض 40 دنوں میں ان کا غرور ابنائے ہرمز میں غرق ہو گیا انہوں نے مظلوم کربلا کے مصائب پڑھے اور خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو-شعبہ کراچی کو خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ایران اور امت مسلمہ کے لئے نیز رھبرمعظم حضرت آیۃاللہ مجتبی خامنہ ای کی سلامتی و کامیابی کیلئے خصوصی دعاکی۔

اختتام:
آخر میں خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو-شعبہ کراچی کے صدر مولانا علی رضا ناصری نے کلمات تشکر، زیارت اور دعائے امام زمانہ عج کے ساتھ تعزیتی جلسہ اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر تنظیم کی جانب سے تمام مؤمنین/شرکاء کے لیے نذر و نیاز اور شربت کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔

25/04/2026

مجلس ترحیم
بسلسلہ شہادت راہ حق رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ و شہدائے راہ حق
و تجدید عہد باامام مجتبیٰ خامنہ ای
بمقام مسجد و امام بارگاہ علی رضا نمائش چورنگی کراچی

Address

سیسکو ضلع شگر بلتستان
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خیرالعمل آرگنائزیشن سیسکو رجسٹرڈ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share