Alliance of Arambagh Markets Association

Alliance of Arambagh Markets Association اسلاموعلیلکم.
االانس آف آرام مارکیٹ ایسوسی ایشن 42 مارکی�

25/09/2026
معزز ممبران کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریکراچی۔السلامُ علیکم! جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کل بروز ہفتہ مورخہ 26 ستمب...
25/09/2026

معزز ممبران کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
کراچی۔
السلامُ علیکم!
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کل بروز ہفتہ مورخہ 26 ستمبر 2026 کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں الیکشن ہونے جارہے ہیں۔یہ الیکشن صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہیں گے۔اس سلسلے میں Valet Parking کا بھی انتظام کیا گیا ہے جب کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے گراؤنڈ اور ریلوے گراؤنڈ پر بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
آپ سب معزز ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس الیکشن میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں اور BMG کے کارپوریٹ / ایسوسی ایٹ اُمیدواران (سیریل نمبر 1 تا سیریل نمبر15) تک کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔شکریہ - شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لازمی لے کر لانا ھے-

پریس ریلیز4 اگست یومِ شہداءِ سندھ پولیس - آل کراچی تاجر الائنس صدر آصف گلفام کی جانب سے خراجِ عقیدتسندھ پولیس بالخصوص کر...
04/08/2026

پریس ریلیز
4 اگست یومِ شہداءِ سندھ پولیس - آل کراچی تاجر الائنس صدر آصف گلفام کی جانب سے خراجِ عقیدت

سندھ پولیس بالخصوص کراچی سمیت پورے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہی ہے دہشتگردی جرائم اور بدامنی کے خلاف جنگ میں سندھ پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں سینکڑوں افسران اور جوانوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
صدر آصف گلفام نے اپنے بیان میں کہا کہ
*سندھ پولیس کے شہداء قوم کا فخر ہیں ان کی قربانیوں کی بدولت آج کراچی اور سندھ میں کاروبار اور زندگی کا پہیہ چل رہا ہے آل تاجر تاجر الائنس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا ہم عہد کرتے ہیں کہ شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے

آخر میں ہم تمام شہداءِ سندھ پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ *پاکستان زندہ باد

جاری کردہ:
آصف گلفام
صدر
آل کراچی تاجر الائنس

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُعید کے اس پُرمسرت موقع پر اہل وطن بالخصوص شہر کراچی کو دلی مبارکبا...
22/03/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

عید کے اس پُرمسرت موقع پر اہل وطن بالخصوص شہر کراچی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں دعا ہے کہ یہ خوشیاں ہمارے شہر میں ہمیشہ قائم رہیں اور امن و سکون کا گہوارہ بنائے رکھیں آمین

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سندھ پولیس نے جس ذمہ داری محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ امن و امان کو برقرار رکھا وہ یقیناً قابلِ تحسین ہے بالخصوص آئی جی سندھ جناب جاوید عالم اوڈھو صاحب کی قیادت میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تعریف ہیں جنہوں نے ہمیشہ کراچی کو محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس پر عملی طور پر کام بھی کیا
اور ہم یہاں ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب آزاد خان صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہم سے مسلسل رابطے میں رھے

آل کراچی تاجر الائنس کے ساتھ مل کر رمضان میں لیٹ نائٹ کھلی رہنے والی مارکیٹس میں پولیس کی موجودگی اور سیکیورٹی انتظامات نے نہ صرف عوام کو تحفظ فراہم کیا بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جو ایک مثبت اور خوش آئند اقدام ہے

اسی طرح ڈی آئی جی ٹریفک جناب پیر محمد شاہ صاحب کا کردار بھی نہایت اہم رہا جنہوں نے خود سڑکوں پر موجود رہ کر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا اور اپنی ٹیم کو متحرک رکھا جس سے شہریوں کو نمایاں سہولت حاصل ہوئی

ہم ایس ایس پی سٹی جناب عارف عزیز صاحب کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے دورِ تعیناتی میں شہر کے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ہم ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں

آخر میں ہم سندھ پولیس ٹریفک پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کو اس شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کراچی کے امن کو برقرار رکھا جائے گا

آصف گلفام
صدر
آل کراچی تاجر الائنس
چیئرمین
الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن
صدر
اللّه والا کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ
ممبر منیجنگ کمیٹی
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

عہدیدادران و ممبران

Address

Flat #11 DHANIRAM BUILDING PANGRAPUR Road ARAMBAGH KARACHI
Karachi
74000

Telephone

00923218704456

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alliance of Arambagh Markets Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share