Meo Social Welfare Organization

Meo Social Welfare Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Meo Social Welfare Organization, Nonprofit Organization, Korangi No 6, Karachi.

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی ترقی، استحکام و  استقامت کے لئے دعا گو ہیں. اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی و بیرونی دش...
22/03/2026

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی ترقی، استحکام و استقامت کے لئے دعا گو ہیں. اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ فرمائے،
آمین یارب العالمین.

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، مسلمانوں تیاری کر لو.....
06/02/2026

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، مسلمانوں تیاری کر لو.....

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد چیئریٹی کمیشن میں رجسٹریشن کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے میو سوشل ویلف...
23/11/2025

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد چیئریٹی کمیشن میں رجسٹریشن کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے میو سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کی میٹنگ اور اس میں زیر بحث آنے والے نقاط.

کراچی یونیورسٹی، شعبہ بایو کیمسٹری کے سابق استاد پروفیسر (ر) محمد ایوب خان یوسفی صاحب امریکہ میں انتقال فرما گئے، اس سلس...
15/11/2025

کراچی یونیورسٹی، شعبہ بایو کیمسٹری کے سابق استاد پروفیسر (ر) محمد ایوب خان یوسفی صاحب امریکہ میں انتقال فرما گئے، اس سلسلے میں ایک تعزیتی پروگرام پروفیسر پیرزادہ قاسم صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا، جس میں کراچی یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ پروفیسر نذرالحسنین اور مسز ، پروفیسر پیرزادہ قاسم اور مسز، پروفیسر اسحاق ، پروفیسر عابد اظہر، انیس عالم ، ڈاکٹر مہتاب عالم اور ڈاکٹر محمد الیاس میو نے شرکت کی، شرکاء نے مرحوم کے ساتھ گذارتے ہوئے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، اور مرحوم کے لئے دعا مغفرت کی اور آخر میں پروفیسر راشدہ قاسم نے شرکاء کی ہائی ٹی سے تواضع کی.

23/10/2025

"میو قوم کے معززین ذرا سوچیں"
قوم کی حقیقی ترقی و تعمیر کے لئے نئی ترجیحات متعین کرنے کی ضرورت ہے، ہسپتال کالج بہت ہیں، ضرورت ہے " میو ویلفیئر کمپلیکس" کی اور بچوں کو اسکول بھیجنے کی

میو سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کا کامیابی کی طرف ایک قدم،یہ رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ ایک سچائی ہے کہ آپکی تنظیم قانونی طور پر ف...
15/10/2025

میو سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کا کامیابی کی طرف ایک قدم،
یہ رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ ایک سچائی ہے کہ آپکی تنظیم قانونی طور پر فلاحی کام کر سکتی ہے، اس پر دیا ہوا نمبر سوشل ویلفیئر کے حوالے سے آپکی پہچان ہے، اب کس کس کے پاس یہ سرٹیفکیٹ ہے دکھا دے یہ کوئی خفیہ دستاویز تو ہے نہیں، آپکی پہحان ہے
بصورت دیگر سب گورکھ دبھنداہے

صدائے میو فورم کی جانب سےمیو ایمپلائرز کا ڈیٹا جمع کرنے کا سلسلہ یکم جولائی سے شروع ہو گیا ہوگا، اس سلسلے میں ایک مختصر ...
05/07/2025

صدائے میو فورم کی جانب سےمیو ایمپلائرز کا ڈیٹا جمع کرنے کا سلسلہ یکم جولائی سے شروع ہو گیا ہوگا، اس سلسلے میں ایک مختصر فارم بھی چھپوایا گیا، کچھ لوگوں نے اعتراض بھی کیا مگر چلو مٹی پاؤ........
اسکے شروع ہونے سے پہلے میو سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن نے اپنے جاری شدہ پروگرام " میو سوشیو اکنامکس سروے" کی تفصیلات اور طریقہ کار بیان کیا اور یہ بات بھی گوش گذار کردی تھی کہ یہ پہلے مرحلے میں صرف کراچی بلکہ کراچی میں بھی کورنگی کو رول ماڈل کے طور پر مکمل کریں گے اور پہلا مرحلہ میو خانہ شماری ہے اسکے بعد گھرانوں کی تفصیلات، مگر یہ تنظیم کی رجسٹریشن میں تاخیر کی وجہ سے متاثر ہورہا ہے......
بہرحال اسکے بعد فورم کی طرف سے اتنی شماری فارم آگئے کہ الحفیظ الاماں، پرائیویٹ ملازمین، اسکول مالکان، کمپنی مالکان، محلے گاوں کی تفصیلات جو بیمار ذہنیت میں آئی سب کے فارم بنادیے.
مجھے اس موقع پر شادی بیاہوں پر کھانے کی میز پر پیش آنے والا منظر یاد آگیا کہ پلیٹ اٹھائی اور اس میں تمام دستیاب سامان بکثرت مقدار میں بھر کر بیٹھ گئے، کہ شاید دوبارہ ملے یا نہ ملے..... ختم نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ میز پر چھوڑ کر دوسری میز کی طرف لپکے.
اس سارے معاملے میں کچھ چیزیں وضاحت طلب ہیں مثلاً
* یہ ڈیٹا قوم کی امانت ہوگا اور کہیں پرنٹ نہ ہوگا، تو دوست اس ڈیٹا سے کون اور کیا استفادہ حاصل کرے گا؟
* زرا غور سے دیکھیں تو محسوس ہوگا کہ شماری میں صرف صاحب حیثیت لوگوں کو شامل کیا گیا، عام زبان میں دودھ دینے والی آسامیاں، بصورت دیگر وہ طبقہ جو مزدور کلاس سے اور تعداد میں بھی زیادہ ہے اور فلاح کا بھی مستحق ہے، وہ اس شماری کے عمل سے کیوں باہر ہے؟؟
میری درخواست ہے کہ ان سارے متنازعہ معاملات میں الجھنے سے بہتر ہے کہ صرف ایک پروگرام " میو سوشیو اکنامکس سروے" کو مکمل کیا جائے اور تمام تنظیمات سر جوڑ کر طریقہ کار بنائیں اور MOU پر دستخط کریں، اور اسطرح حاصل ہونے والے ڈیٹا کی انالیسس کریں اور اسکے مطابق ترجیحات کی بنیاد پر Meo Community Development Program ترتیب دیے جائیں،
جو تنظیمات اس گراؤنڈ پروگرام کا حصہ ہو گی وہ ہی اپنے آپ کو زندہ رکھ سکیں گی، بقیہ خود اپنے انجام کو پہنچ جائیں گی.

22/06/2025
جب بھی میو آپس میں ملتے ہیں، سوشل میڈیا پر میو کاغذی گھوڑوں کا ذکر ضرور ہوتا ہے، اکثر لوگ ملک. یں بننے والی بیس تیس تنظی...
16/06/2025

جب بھی میو آپس میں ملتے ہیں، سوشل میڈیا پر میو کاغذی گھوڑوں کا ذکر ضرور ہوتا ہے، اکثر لوگ ملک. یں بننے والی بیس تیس تنظیمات کا تذکرہ کرتے ہیںاور اکثریت کو تشویش لاحق ہوتی ہے، کہ کاریگروں کی کمی کی وجہ سے اکثر لوگ دو دو تین تین جگہ ڈیوٹی انجام دینی پڑتی ہیں. اس سلسلے میں میرا موقوف واضح ہے، بننے دو جتنی، زیادہ تنظیمیں ہو نگی، ایک دوسرے سے بڑھ کر کام کرینگی، غیر فعال تنظیمات عوامی پزیرائی نا ملنے پر خودبخود ختم ہوجائیں گی. اس ملاقات میں ان پہلووں پر گفتگو ہوئی.

16/06/2025

میو سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے دوسرے سمر کیمپ میں فری لینگویج کلاسوں کا اجرا.
ہم کام کرتے ہیں نمودار نمائش سے مبرا....

01/06/2025

میو سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شروع ہونے والے انگلش لینگویج اور ای مارکیٹنگ کورسز کی تیاری مکمل. فوری طور پر رابطہ کریں.

Address

Korangi No 6
Karachi
74900

Telephone

+923352748610

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meo Social Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Meo Social Welfare Organization:

Share