13/07/2026
محترم گلشنِ معمار کے مکینان،
السلام علیکم۔
آپ سب کی آگاہی کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ Maymar Welfare Association for Residents (MWAR) کی جانب سے Maymar Housing Services (Pvt.) Ltd. (MHSL) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے۔
اس خط کے ذریعے میڈیا اور مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی شیئر ہولڈنگ، ملکیت، انتظام یا کنٹرول میں ممکنہ تبدیلی کی خبروں کے حوالے سے سرکاری مؤقف اور وضاحت طلب کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی استفسار کیا گیا ہے کہ:
* آیا گلشنِ معمار اس ممکنہ تبدیلی کا حصہ ہے یا نہیں۔
* رہائشیوں کے حقوق، سہولیات، مینٹیننس فنڈز، مشترکہ اثاثوں اور جاری منصوبوں کا تحفظ کس طرح یقینی بنایا جائے گا۔
* مستقبل میں رہائشیوں کے مفادات کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ اقدام صرف اور صرف گلشنِ معمار کے رہائشیوں کے اجتماعی مفادات، حقوق اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
جیسے ہی MHSL کی جانب سے باضابطہ جواب موصول ہوگا، وہ بھی آپ سب کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
شکریہ
Maymar Welfare Association for Residents (MWAR)