Karachi k Mohajir کراچی کے مہاجر

Karachi k Mohajir کراچی کے مہاجر یہ پیج فرزندانِ متروکہ سندھ میں سے کراچی کے مہاجر کے حق?

.                     --: ڈکیت گینگ :--سلاخوں کے پیچھے عمر قید کی سزا کاٹتے ہوئے ڈاکو چیلا اپنے "استاد" سے پوچھ رہا تھا ...
04/04/2026

.
--: ڈکیت گینگ :--

سلاخوں کے پیچھے عمر قید کی سزا کاٹتے ہوئے ڈاکو چیلا اپنے "استاد" سے پوچھ رہا تھا کہ استاد ہم نے تو اس بینک کو لوٹا ہی نہیں پھر ہمیں سزا کیوں سنادی گئی ؟؟؟

"ایک ڈکیت گینگ برسوں سے لوٹ مار کررہا تھا لیکن کبھی پکڑا نہیں گیا۔ ان کا طریقہ واردات بہت تکنیکی تھا۔ وہ ڈکیتی سے پہلے مہینوں بینک اور ارد گرد کے علاقے کی معمولات کا باریکی سے جائزہ لیتے اور پھر بھی انھیں کچھ اٹ پٹا، غیر معمولی یا موزوں نہ لگتا تو وہ بھی وہ اس بینک کو اپنی فہرست سے نہ صرف ہمیشہ کے لیے نکال دیتے بلکہ اسے مستقبل کے لیے بھی ایک معیار بنالیتے کہ یہ سب کچھ کسی اور "ٹارگٹ" میں بھی نظر آیا تو وہ اس قسم کا خطرہ کبھی مول نہیں لیں گے۔

قصہ مختصر وہ ایک کم آبادی والے قصبے میں موجود بینک کو نشان زد کرتے ہیں اور اس کی ریکی کے لیے تقریباً ایک کلومیٹر دور ایک مکان کرایہ پر حاصل کرتے ہیں جہاں سے دن رات بینک کی نگرانی کی جاسکے۔

چار مہینے کی منصوبہ بندی کے بعد وہ ایک دن بینک رابری کے لیے چن لیتے ہیں کہ اس دن بینک میں کیش زیادہ ہوتا ہے۔ مہینے کا اختتامی دن ہونے کے سبب زیادہ تر لوگ سست ہوتے ہیں۔ کیش لانے والی گاڑی کا عملہ بھی ریلیکس ہوتا ہے کیوں کہ اس ٹاؤن میں کبھی کوئی بڑی واردات نہیں ہوئی تھی۔ شریف اپنی پولیس وین کا گشت معمول کے مطابق کرتا ہوا بینک کے سامنے سے نکل جاتا ہے اچھی طرح معلوم ہوتا ہے۔

اس گینگ نے لنچ کے فوراً بعد تین منٹوں کا وقت اپنے لیے چنا تھا۔ وہ جیسے ہی بینک میں ڈکیتی کے لیے اپنی گاڑی میں سامنے پہنچتے ہیں تو انھیں پیچھے سے پولیس کا ہارن سنائی دیتا ہے۔ اور ان سے آگے کھڑی ہوئی گاڑی آنا فانا غالب ہو جاتی ہے۔ اس سے پہلے یہ لوگ کچھ کرپاتے انھیں بھاگنا پڑتا ہے۔ حالانکہ پیٹرول ٹینک فل بھرا ہوتا ہے لیکن وہ کب تک بھاگتے ہائے وے پر پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے لوگ انھیں پکڑ لیتے ہیں۔
مقدمہ چلتا ہے لیکن بینک سے لوٹی ہوئی رقم برآمد نہیں ہوتی پھر بھی انھیں سزا ہوتی ہے کیوں کہ ان کے پاس سے بینک ڈکیتی کا پورا سامان برآمد ہوتا ہے۔ لوٹی ہوئی رقم کا بیگ ان سے نہیں ملتا ۔ پولیس کا خیال ہوتا ہے کہ وہ بیگ انھوں نے راستے میں کہیں پھینک دیا تھا۔ "

خیر استاد اپنے چیلے کو بتاتا ہے کہ یہ سزا ہم اس ڈکیتی کی نہیں بلکہ پہلے کی گئی ڈکیتیوں کی مل رہی ہے۔

کوئی بھی برا کام کرتے ہوئے یاد رکھیں اس کا بدلہ ضرور ملے گا ۔ ساری چالاکیاں مکاریاں ایک حد تک ہی کام کرتی ہیں۔ آپ ایک کو نہیں، سینکڑوں کو، ہزاروں کو، لاکھوں کو، کروڑوں کو بے وقوف بناکر بھی کب تک بچ سکتے ہو۔ ایک نہ ایک دن تو حساب ہوگا ہی اور یہاں نہیں تو وہاں لازمی ہوگا۔
برے کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔


Son of MatrukaSindh
MUHAJIR NATION

17/01/2026

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi k Mohajir کراچی کے مہاجر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Karachi k Mohajir کراچی کے مہاجر:

Share