Nojawanan e Muhajir Korangi Town

Nojawanan e Muhajir Korangi Town Nojawanan e Muhajir a movement of Youth, Cultural and Community.

21/07/2026
پریس ریلیز — نوجوانانِ مہاجرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے: عمیر مق...
19/06/2026

پریس ریلیز — نوجوانانِ مہاجر

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے: عمیر مقصودی

نوجوانانِ مہاجر کے سیکرٹری جنرل عمیر مقصودی نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں جاری بڑے پیمانے کی بے ضابطگیوں، بدعنوانی اور انتظامی ناکامیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک آزاد اور بااختیار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ادارے کے مالی معاملات، کارکردگی اور ٹھیکیداری نظام کا مکمل اور شفاف آڈٹ کرے۔

عمیر مقصودی نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ موجودہ نظام اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وسائل، بجٹ، مشینری اور عملہ سب کچھ موجود ہو اور اس کے باوجود نتائج سامنے نہ آئیں تو اس کا مطلب ہے کہ مسئلہ صرف نااہلی تک محدود نہیں بلکہ اس کے پیچھے سنگین نوعیت کی بدعنوانی اور بدنظمی بھی کارفرما ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “بدعنوانی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کراچی آج بھی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اوپر سے لے کر نیچے تک پورا نظام ایک ایسے ڈھانچے میں جکڑا ہوا ہے جہاں کارکردگی کے بجائے رسمی کارروائیاں جاری ہیں اور حقیقی بہتری کہیں نظر نہیں آتی۔”

عمیر مقصودی نے انکشاف کیا کہ نوجوانانِ مہاجر کی جانب سے بارہا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی سے رابطہ کر کے ملاقات کی درخواست کی گئی تاکہ زمینی حقائق اور عوامی مسائل پر براہِ راست بات کی جا سکے، تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب تک ملاقات سے گریز کیا جا رہا ہے، جو ادارے کی سنجیدگی اور شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین کی مکمل تفصیلات، ان کی تعداد، تعیناتی اور تنخواہوں کا ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے، جبکہ سالانہ بجٹ اور اخراجات کی شفاف تفصیل بھی جاری کی جائے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ کہاں اور کس مد میں خرچ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹھیکیداری نظام اور معاہدوں کو عوامی سطح پر لایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی یا مفادات کے ٹکراؤ کی نشاندہی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں رپورٹنگ اور زمینی حقیقت کے درمیان واضح فرق پایا جاتا ہے، جس کی بنیادی وجہ مؤثر نگرانی کے نظام کا فقدان ہے۔ اسی خلا کی وجہ سے کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا، وسائل کا غیر مؤثر استعمال اور ذمہ داری سے بچنے کے رجحانات فروغ پاتے ہیں۔

عمیر مقصودی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر واقعی بہتری مطلوب ہے تو نظام کو ڈیجیٹل نگرانی، واضح جوابدہی اور کارکردگی کی بنیاد پر چلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کو صرف اٹھانا ہی حل نہیں بلکہ اسے ایک وسائل کے طور پر استعمال کرنے کی پالیسی اپنانی ہوگی تاکہ شہر نہ صرف صاف ہو بلکہ معاشی طور پر بھی فائدہ حاصل کر سکے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ نوجوانانِ مہاجر صرف مسائل کی نشاندہی نہیں کر رہی بلکہ اصلاحی عمل کا حصہ بننا چاہتی ہے، اور اگر متعلقہ ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو کراچی کو ایک صاف، منظم اور قابلِ رہائش شہر بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر اس معاملے پر عملی اقدامات نہ کیے گئے تو نوجوانانِ مہاجر عوام کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

جاری کردہ:
شعبہ اطلاعات و نشریات
نوجوانانِ مہاجر

چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم بھائی نے ام رباب چانڈیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا!چیئرمین نوجوانانِ مہاجر نے ام رباب کو ہ...
31/03/2026

چیئرمین نوجوانانِ مہاجر زوہیب اعظم بھائی نے ام رباب چانڈیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا!

چیئرمین نوجوانانِ مہاجر نے ام رباب کو ہر سطح پر مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

ظالم اور مظلوم کی جنگ میں ہم بلا تفریق مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

اس کیس میں سندھ حکومت کا رویہ جانبدار ہے ، انصاف ناملا تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔





آداب !نوجوانان مہاجر کی جانب سے 18 رمضان المبارک بروز اتوار 08 مارچ 2026 مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجر ...
03/03/2026

آداب !

نوجوانان مہاجر کی جانب سے 18 رمضان المبارک بروز اتوار 08 مارچ 2026 مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجر اکابرین ، صحافی حضرات ، اساتذہ ، سیاست دان اور نوجوان طلبا کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

آپ تمام احباب کی شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہوگی ۔

جئے مہاجر

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت اسلامی ممالک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک بھاری اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ نوجوانا...
01/03/2026

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت اسلامی ممالک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک بھاری اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

نوجوانانِ مہاجر اپنے دل کی گہرائیوں سے ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ و چاہنے والوں کو صبر جمیل کی دعائیں پیش کرتے ہیں۔

اس اہم سیاسی و دینی صورتحال کے پیشِ نظر Sarfaraz Ahmed Cricket Tournament 2.0 کو عزتِ سوگ اور احتراماً مؤخر کیا جا رہا ہے۔





سیکرٹری جنرل نوجوانانِ مہاجر عمیر مقصودی نے سوشل میڈیا انچارج بابر کمال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ج...
27/02/2026

سیکرٹری جنرل نوجوانانِ مہاجر عمیر مقصودی نے سوشل میڈیا انچارج بابر کمال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری تابش انجم سمیت شعیب شیخ، سمیر اعظم اور اسامہ علی بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ کی مجموعی تنظیمی کارکردگی، ٹاؤنز آفس کی فعالیت اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

بالخصوص ماہِ رمضان المبارک کے سلسلے میں فلاحی و دعوتی سرگرمیوں، سحر و افطار پروگرامز اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی گئی۔

اجلاس میں ’’KARACHI MOVEMENT‘‘ کو عملی شکل دینے کے حوالے سے پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں نچلی سطح تک مؤثر تنظیمی ڈھانچہ فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ملیر ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے اپنی رپورٹس پیش کیں جبکہ تنظیمی استحکام، نظم و ضبط اور کارکنان کی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌمہاجر نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں !پاکستان زندہ بادپاک افواج پائندہ باد...
27/02/2026

نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ

مہاجر نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں !

پاکستان زندہ باد
پاک افواج پائندہ باد

Address

Korangi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nojawanan e Muhajir Korangi Town posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share