Sir Syed Alumni Network

Sir Syed Alumni Network Place for Graduates to share their views story and opportunities.

04/07/2025

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته

*محرم الحرام اور سرسید یونیورسٹی – کربلا کی یاد تازہ*

محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں حق، صداقت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے۔ ایسے مہینے میں جب پوری امت مظلوم کربلا کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سرسید یونیورسٹی کی موجودہ اعلیٰ انتظامیہ نے ایسے اقدامات کیے جو یزیدیت کی یاد دلاتے ہیں۔

معروف اساتذہ اور ایڈمن اسٹاف کے خلاف بے بنیاد FIR درج کروانا، ان کی تنخواہ بند کرنا، اور بالآخر تقریبا 15 ملازمین کو آج کے دن انہیں ناجائز طور پر ملازمت سے برطرف کر دینا، نہ صرف ظلم ہے بلکہ ادارے کی علمی و اخلاقی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

*إنا لله وإنا إليه راجعون*

ہم تمام اہلِ ضمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ حق کا ساتھ دیں۔ اگر کھل کر ساتھ نہیں دے سکتے تو کم از کم آواز ضرور بلند کریں۔ اور اگر یہ بھی ممکن نہیں تو دل میں اسے برا جانیں، جو کہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔

*اللهم اجعلنا من أنصار الحق وأهله، ووفقنا لنصرة المظلومين*

جزاکم الله خیراً

*5 جون 2025 – سرسید یونیورسٹی اور اموبا کی تاریخ کا سیاہ باب*  5 جون 2025 کا دن سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنال...
06/06/2025

*5 جون 2025 – سرسید یونیورسٹی اور اموبا کی تاریخ کا سیاہ باب*

5 جون 2025 کا دن سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ وہ دن ہے جب اس عظیم علمی ادارے کے تقریباً 30 معزز افراد—جن میں سابق چانسلر جناب جاوید انوار، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین، اس ادارے کو قائم کرنے والے زیڈ اے نظامی صاحب کے فرزند، ممتاز اساتذہ (جن میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں)، غیر تدریسی عملہ، اور بزرگ علمی و سماجی شخصیات شامل ہیں—کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔ یہ شرمناک FIR پرویز اقبال (CSO) کے ذریعے درج کی گئیں، جس کی پشت پناہی موجودہ خود ساختہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں علم، تحقیق، کردار سازی اور خدمتِ خلق کے لیے وقف کر دی تھیں۔ ان پر اس انداز میں ہاتھ ڈالنا نہ صرف سراسر ناانصافی ہے بلکہ یہ ایک سوچے سمجھے انتقامی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزید ظلم کی کہانی: سیاسی دباؤ اور خوف کی نفسیات

یہ اساتذہ ہیں، علم کے محافظ، سوچنے اور سوال اٹھانے والے لوگ۔۔۔ مگر آج انہیں صرف کلاس روم میں نہیں، ضمیر کی عدالت میں بھی حاضری دینی پڑ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں جو واقعات پیش آئے، وہ کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک انتہائی گھناؤنہ منصوبہ بندی کا حصہ ہیں—سیاسی دباؤ، طاقت کا ناجائز استعمال اور ناجائز ہٹکنڈے۔
معزز پروفیسرز اور ٹیچرز کو مختلف اطراف سے کالز آ رہی ہیں۔ کبھی ایم کیو ایم لیبر ڈویژن، کبھی ان کے دیگر حلقے، اور کبھی پیپلز پارٹی کے "دوستانہ" چینلز—سب کا ایک ہی مقصد:

ہمیں زبردستی اکبر علی خان کے ساتھ بٹھانا۔
سوال یہ ہے کہ کیوں بیٹھیں؟

پولیس چھاپے، گھروں کی تلاشی، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی، ذاتی معلومات کا غلط استعمال—یہ سب اس کھیل کا حصہ ہیں۔ صرف پچھلے دو دنوں میں ہمارے پانچ اراکین کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ حیرت کی بات نہیں، کیونکہ ان کے پتے سر سید یونیورسٹی کے HR کے ذاتی ریکارڈ سے فراہم کیے گئے۔
الحمدللہ ان افراد میں سے کوئی بھی ان چھاپوں کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا، کیونکہ یہ جانتے تھے کہ کس قسم کی ذہنیت کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں۔

انہیں لگا تھا:

"پروفیسرز لوگ ہیں، ڈر جائینگے"

لیکن ہم ان کی سوچ سے کہیں زیادہ باشعور، متحد، اور پرعزم ہیں۔
ہماری آواز، ہماری خودداری، اور ہمارے اصول—یہ سب برائے فروخت نہیں۔ ہم جس علم کے چراغ جلانے والے ہیں، اس کی روشنی ظلم کی اندھیروں کو چیر ڈالتی ہے۔

ہم بیٹھیں گے۔۔۔
مگر بہانے سے نہیں، بہادری سے۔
ہم ملیں گے۔۔۔
مگر مجبوری میں نہیں،اپنی شرائط اور اختیار کے ساتھ۔
ہم خاموش نہیں رہیں گے،
کیونکہ خاموشی ظالم کی ہمت بندھاتی ہے۔

یہ وقت ہے، جب ہم صرف استاد نہیں،
ضمیر کی جنگ کے سپاہی ہیں۔
اور انشاءاللہ،
ہم ظلم کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔
نہ آج، نہ کل۔
یہ وعدہ ہے۔

*ظلم کی بنیاد: سیاسی مخالفت یا ذاتی انتقام؟*
فروری 2025 میں منعقدہ AMUOBA انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پہلے ہی انگلیاں اٹھ چکی تھیں، جس کے نتیجے میں عدالت نے ان انتخابات کو معطل کر دیا۔ اس کے بعد اکبر علی خان—جو اب نہ قانونی اختیار رکھتے ہیں اور نہ اخلاقی جواز—خود کو بچانے کے لیے انتقام اور خوف کی سیاست پر اتر آئے ہیں۔

ایف آئی آرز، دھمکیاں، اور نچلے درجے کے انتقامی رویئے ان کی ناکامیوں کا چیخ چیخ کر اعلان کر رہے ہیں۔

آج سرسید یونیورسٹی وہ ادارہ نہیں رہا جو زیڈ اے نظامی ، ذاکر علی خان اور جاوید انوار جیسے باوقار رہنماؤں کے دور میں جمہوریت، شرافت، اور رواداری کی پہچان تھی۔ ان جیسے رہنماؤں نے ہمیشہ اپوزیشن کو جگہ دی، جیسے بھی اختلافات ہوئے انہیں سنا سمجھا اور برداشت کیا، اور کبھی اپنی طاقت کا غلط استعمال نہیں کیا۔ حتیٰ کہ ایسے مواقع بھی آئے جب ان کے خلاف زبان درازی، بدتمیزی اور دھمکیاں تک دی گئیں، مگر انہوں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور انتقامی کاروائی سے گریز کیا۔

# # # *یہ صرف افراد کا نہیں، نظریات کا مقدمہ ہے*
یہ کارروائیاں صرف چند افراد کے خلاف نہیں بلکہ سرسید احمد خان کے تعلیمی مشن، فکری ورثے، اور اصلاحی نظریات پر براہِ راست حملہ ہیں۔ یہ ہمارے اجتماعی شعور، تہذیبی میراث اور اس روایت کے خلاف سازش ہے جو AMUOBA اور SSUET کی بنیاد میں شامل ہے۔

# # # *ہم جھکنے والے نہیں – یہ لڑائی اصولوں کی ہے*
ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ لڑائی صرف ان اساتذہ، رہنماؤں یا شخصیات کی نہیں جن پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ یہ لڑائی ہے ان نظریات، اصولوں، اور اس تہذیب کی جس پر علی گڑھ تحریک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

*ہم نہ دبیں گے، نہ جھکیں گے*
ہم آئینی اور قانونی راستے سے ہر ظالم کے اقدام کو بے نقاب کریں گے۔
ہم سرسید کی امانت کا دفاع کریں گے، چاہے اس کے لیے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں۔

09/03/2025

Opportunity Karachi!
Hiring Senior Dot net core Engineer | Experience: 4-6 Years | Package: PKR 400K-600K | Full Time, Onsite, Hybrid | Email: [email protected] CC : [email protected]

Skills: .NET Core for our AI-driven content marketplace, Work with SQL Server and DynamoDB for data management, Design and integrate RESTful APIs and GraphQL, Implement blockchain solutions (e.g., Hyperledger) to secure content.Excellent problem-solving and communication skills.

Benefits: as per company policy

We are looking for a highly skilled *Microsoft Dynamics Engineer – Business Central* to join our team in *Karachi (Onsit...
21/02/2025

We are looking for a highly skilled *Microsoft Dynamics Engineer – Business Central* to join our team in *Karachi (Onsite/Hybrid). If you have expertise in **MS Dynamics 365 Business Central* and strong development experience, this is the perfect opportunity for you!

# # # *🔹 Job Details:*
📌 *Position:* Microsoft Dynamics Engineer – Business Central
📍 *Location:* Karachi (Onsite/Hybrid)
💼 *Experience:* 5 Years
💰 *Salary Package:* PKR 600K-800K
⏳ *Employment Type:* Full-Time

# # # *🔹 Key Skills & Requirements:*
✔️ Expertise in *MS Dynamics 365 Business Central*
✔️ Experience as a *Techno-Functional Consultant*
✔️ Ability to *architect, plan, test, and deploy solutions*
✔️ Familiarity with *cloud environments such as AWS & Microsoft Azure*
✔️ Strong knowledge of *Dynamics NAV and Business Central Development*
✔️ Proficiency in *software development and system integrations*

# # # *🎯 Responsibilities:*
🔹 Design and implement *Business Central solutions*
🔹 Manage *system architecture, integrations, and deployments*
🔹 Optimize performance and ensure *scalability in cloud environments*
🔹 Collaborate with stakeholders to enhance *business processes*

# # # *🎁 Benefits:*
✅ *As per company policy*

If you or someone in your network is interested, please send your resume to *[email protected]*. Feel free to share this opportunity!
and fill the screening form for shortlisting. https://shorturl.at/6xJBW

Karachi Hiring: Sr Magento Engineer | Experience: 3-5 Years | Package: PKR 300K-500K | Full Time, Onsite, Hybrid | Email...
07/02/2025

Karachi Hiring: Sr Magento Engineer | Experience: 3-5 Years | Package: PKR 300K-500K | Full Time, Onsite, Hybrid | Email: [email protected]

Skills: Proficiency in PHP (Magento 1&2, Laravel, Zend, Symfony) and Python, Understanding of algorithms, data structures, relational/NoSQL databases, Strong integration skills in payments, logistics, CRM, SMS, SOLID principles, design patterns, dependency injection (DI), and version control systems (Git), migration knowledge from Magento 1 to 2 will be plus.

Benefits: Health & Life Insurance, Parental Medical, Annual Increment, Paid Leaves, performance bonuses

We at Techy Tech are looking for keen & hardworking engineering resources for our current Internship program from the fo...
31/10/2024

We at Techy Tech are looking for keen & hardworking engineering resources for our current Internship program from the following departments. 1. Mechanical Engineering 2. Electrical Engineering 3. Mechatronics Engineering
https://bit.ly/3ZBSkcW

Let's Fly From Pakistan To Qatar! 🇵🇰 ✈️ 🇶🇦 | Looking to hire "Senior Liferay Java Developers"    looking to hire "Senior...
23/10/2024

Let's Fly From Pakistan To Qatar! 🇵🇰 ✈️ 🇶🇦 | Looking to hire "Senior Liferay Java Developers"
looking to hire "Senior Liferay Java Developers" from .
Apply
https://shorturl.at/emp6K

Address

University Road
Karachi
75000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sir Syed Alumni Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sir Syed Alumni Network:

Share