30/08/2026
🌸 روزگار اسکیم 🌸
معراج یوسف ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے
تھرپارکر کی ایک ضرورت مند بیوہ خاتون کو
بچوں کی روزمرہ استعمال کی چھوٹی چھوٹی اشیاء کا
ایک چھوٹا سا اسٹال روزگار کے لیے فراہم کیا گیا۔
یہ صرف ایک مدد نہیں، بلکہ ایک ضرورت مند خاندان کو
باعزت روزگار اور خود انحصاری کا موقع فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ❤️
ہماری کوشش ہے کہ مستحق افراد کو وقتی امداد کے بجائے
ایسا ذریعۂ روزگار فراہم کیا جائے جس سے وہ
اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور عزت کے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔
🤲 آپ کا تعاون کسی کے لیے روزگار،
اور کسی خاندان کے لیے ایک بہتر مستقبل بن سکتا ہے۔
معراج یوسف ویلفیئر ٹرسٹ
انسانیت کی خدمت — زندگیوں میں تبدیلی ❤️