Doctors of Kallarwali - DoK

Doctors of Kallarwali - DoK A team of doctors united under one mission —
to serve, heal, and bring positive change through compassion.

DoK (Doctors of Kallarwali) الحمدللہ 🌙کے پلیٹ فارم سے آج مدرسہ انوارِ مصطفیٰ، حکیم اللہ وسایا، عیسن والا، کلر والی میں ت...
16/03/2026

DoK (Doctors of Kallarwali) الحمدللہ 🌙
کے پلیٹ فارم سے آج مدرسہ انوارِ مصطفیٰ، حکیم اللہ وسایا، عیسن والا، کلر والی میں تقریباً 100 سے زائدروزہ دار طلبہ کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان کی بابرکت گھڑیوں میں ان بچوں کے ساتھ بیٹھ کر افطار کرنا ہمارے لیے ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ تھا۔

اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس مبارک مہینے میں اپنے ننھے روزہ داروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور خدمت کا موقع عطا فرمایا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس چھوٹی سی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی ایسے نیک کاموں کی توفیق عطا فرمائے۔

افطار کے اس خوبصورت موقع کی چند یادگار تصویری جھلکیاں۔ ✨

🌙 Ramadan Iftar Initiative – DoK FamilyDoK Family (Doctors of Kallarwali) is organizing an Iftar gathering for around 15...
15/03/2026

🌙 Ramadan Iftar Initiative – DoK Family

DoK Family (Doctors of Kallarwali) is organizing an Iftar gathering for around 150 students to share the blessings of Ramadan and create a meaningful evening together.

📍 Location: Madrasa Anwar-e-Mustafa, Hakeem Allah Wasaya, Eisan Wala, Kallarwali
📅 Date: 16 March 2026 (Monday)
🕰️ Time: 4:00 PM onwards

We welcome anyone who would like to volunteer and be part of this Ramadan initiative. Your support and presence will make this effort even more

🤲 May this small effort bring barakah and spread the true spirit of Ramadan.

ہماری DoK فیملی کے قابلِ فخر ممبر ڈاکٹر خرم شہزاد نے MBBS میں دو گولڈ میڈلز 🥇🥇 حاصل کرکے ہماری تنظیم اور اپنے خاندان کا ...
22/11/2025

ہماری DoK فیملی کے قابلِ فخر ممبر ڈاکٹر خرم شہزاد نے MBBS میں دو گولڈ میڈلز 🥇🥇 حاصل کرکے ہماری تنظیم اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔
یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور بہترین صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ ✨

دل کی گہرائیوں سے مبارک باد! 🎓
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آگے بھی اسی طرح کامیابیوں، عزت اور علم کی روشنی سے نوازتا رہے۔
آپ ہم سب کے لیے ایک مثال اور باعثِ فخر ہیں۔ 👏

(کزن آف ڈاکٹر انس ممتاز، آرتھوپیڈک سرجن)

اللہ کرے آپ کا آنے والا سفر کامیابیوں، خوشیوں اور خدمتِ انسانیت سے بھرپور ہو۔
شاد رہیں، آباد رہیں اور ہمیشہ یوں ہی چمکتے رہیں۔ 🤍✨

ڈاکٹرز آف کلر والی (DoK) نے میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (MSAP,CMC)،  کے تعاون سے لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ج...
08/11/2025

ڈاکٹرز آف کلر والی (DoK) نے میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (MSAP,CMC)، کے تعاون سے لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں جسمانی طور پر معذور، سننے اور بولنے سے محروم، اور خصوصی بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت دن گزارا۔ 💖
ہم نے ان ننھے فرشتوں کے ساتھ کھیل، سیکھنے اور مثبت سوچ کی سرگرمیوں میں حصہ لیا، تاکہ ان کے دلوں میں خوداعتمادی، محبت اور خوشی جگائی جا سکے۔
یہ بچے اپنی جسمانی کمزوریوں کے باوجود حوصلے، مسکراہٹ اور امید کی مثال ہیں — جو ہمیں سکھاتے ہیں کہ اصل طاقت دل کی ہوتی ہے۔ ✨
ڈاکٹرز آف کلر والی (DoK) ٹیم کی قیادت صدر اسامہ اسلم خان نے کی، جن کی مخلص قیادت اور جذبے کی بدولت یہ خوبصورت قدم ممکن ہوا۔
آئیے ہم سب مل کر ایسی روشنی پھیلائیں جو ہر دل کو امید اور انسانیت سے منور کرے۔ ❤️

We are excited to introduce Dr. [Shabana Zeeshan ], who has joined our team! With dedication to patient care, and a pass...
07/11/2025

We are excited to introduce Dr. [Shabana Zeeshan ], who has joined our team! With dedication to patient care, and a passion for improving lives, Dr Shabana Zeeshan is committed to providing the best healthcare services to our community. 💙
First Female Member of DoK family!

Congratulations to our dear DoK member, Dr. Adnan Nawaz , on successfully passing the JCAT (Joint Centralized Admission ...
07/11/2025

Congratulations to our dear DoK member, Dr. Adnan Nawaz , on successfully passing the JCAT (Joint Centralized Admission Test) — a highly competitive and prestigious exam for MD/MS/MDS postgraduate training in Punjab. 🎓✨
Clearing JCAT is a remarkable achievement that opens doors to advanced specialization and professional growth in the medical field.
Your hard work, dedication, and perseverance have truly paid off — this is a proud moment for DoK Family !

الحمدللہٹیم ڈاکٹرز آف کلر والی( DoK)کے ممبرانڈاکٹر زوہیب کاشف، ڈاکٹر میاں کاشف اور ڈاکٹر اسامہ اسلم گوپانگکو فلڈ ریلیف ک...
29/09/2025

الحمدللہ
ٹیم ڈاکٹرز آف کلر والی( DoK)کے ممبران
ڈاکٹر زوہیب کاشف، ڈاکٹر میاں کاشف اور ڈاکٹر اسامہ اسلم گوپانگ
کو فلڈ ریلیف کیمپ کے دوران متاثرینِ سیلاب کی خدمت، راشن اور کھانے کی تقسیم اور طبی سہولیات فراہم کرنے پر
اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اور ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان نے اپنے دفتر بلا کر appreciation سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
یہ اعزاز نہ صرف ہماری ٹیم کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ یہ اس بات کی گواہی ہے کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی کامیابی ہے۔
ہم اپنی کمیونٹی سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ آئندہ بھی ہر مشکل وقت اور ہر کڑے امتحان میں، ہم سب سے پہلے صفِ اول میں کھڑے ہوں گے اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
یہ سفر صرف ایک آغاز ہے… ہماری منزل ایک خوشحال، صحت مند اور مضبوط معاشرہ ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام احباب اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیکی کے کام میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور تعاون کیا۔ آپ کی دعاؤں، تعاون اور حوصلہ افزائی کے بغیر یہ سب ممکن نہ تھا۔
اللہ ہمیں ہمیشہ مخلوقِ خدا کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ ✨

Alhumdulillah 🩷Media Coverage
22/09/2025

Alhumdulillah 🩷
Media Coverage

21/09/2025

ڈاکٹر آف کلروالی Dok کی ٹیم نے آج کلروالی میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر آف کلّر والی نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہماری کمیونٹی کا فخر ہیں اور ایسے ایونٹس ان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارتے ہیں۔ ٹیم ڈاکٹر آف کلّروالی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کی تاکہ ان کے حوصلے بلند ہوں اور وہ کھیلوں میں مزید آگے بڑھ سکیں۔ تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں اور حاضرین نے ڈاکٹر آف کلروالی DoK کی اس کاوش کو زبردست انداز میں سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔”

الحمدللہ 2025-9-20   ڈاکٹر آف کلر والی کے پلیٹ فارم سے مزید 18 مستحق خاندانوں کو راشن تقسیم کیا گیا۔ ان راشن پیکجز میں:🍚...
20/09/2025

الحمدللہ 2025-9-20
ڈاکٹر آف کلر والی کے پلیٹ فارم سے مزید 18 مستحق خاندانوں کو راشن تقسیم کیا گیا۔ ان راشن پیکجز میں:
🍚 چاول، 🫛 دال، 🧂 چینی، گھئی ، 🧼 صابن، 🧴 سرف، 🍪 بسکٹ اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مستحقین کی مشکلات آسان فرمائے، ہمارے تمام ڈونرز کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے رزق و اعمال میں بے پناہ برکت عطا فرمائے
📖 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص کسی مسلمان کی دنیاوی پریشانی دور کرے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی ایک پریشانی دور فرمائے گا۔” (صحیح مسلم)

19/09/2025

اندھیروں میں امید کا چراغ جلانا ہے
سیلاب زدہ دلوں کو حوصلہ دلانا ہے

Address

Kallarwali
Kallarwali

Telephone

+923061981309

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctors of Kallarwali - DoK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Doctors of Kallarwali - DoK:

Share