TMQ kallar Syedan

TMQ kallar Syedan سبز گنبد کا فیضان منہاج القرآن منہاج القرآن

18/10/2025
17/10/2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل آج 17 اکتوبر 2025ء کو اپنے قیام کا 45 واں یوم تاسیس منارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا بے پایاں لطف و کرم اور احسانِ عظیم ہے کہ پاکستان سے اٹھنے والی یہ تحریک عالمگیر سطح پر دعوت و تبلیغِ حق، اصلاحِ احوال اُمت، تجدید و احیائے دین، ترویج و اشاعتِ اسلام، اتحادِ اُمت، احترامِ انسانیت، تحمل و برداشت اور امن و اعتدال کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مساعی فقط دعوتِ دین تک محدود نہیں رہی بلکہ اسلامی اور انسانی زندگی کے ہر شعبہ میں خدمات کی نئی روایات قائم کی گئیں۔ تحریک منہاج القرآن نے اصلاحِ امت اور فروغِ علم کے باب میں جو خدمات انجام دی ہیں اُس کے اپنے پرائے سب معترف ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ تحریک منہاج القرآن تاقیامت حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے مستنیر و مستفیض ہوتے ہوئے رحمت، شفقت، آسانی، اعتدال، علم و فکر اور بیدارئ شعور کی خیرات بانٹتی رہے۔

11/10/2025

خبر غم

05/10/2025



منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل راولپنڈی کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2025ء کو کلر سیداں میں تنظیمی وزٹ اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی، تحصیل اور یوسی سطح کی تنظیمات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں، الہدایہ پروگرام، ایگرز کی سرگرمیوں اور مراکزِ علم و حلقاتِ درود سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ضلع ٹیم کی جانب سے صدر آسیہ کریم، ناظمہ شمائلہ ناز، ناظمہ دعوت و تربیت عائشہ ندیم اور ناظمہ ایگرز قصوہ نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔

اہم نکات:
تحصیل کلر سیداں کی تنظیم نو
تین یوسیز میں نئی تنظیمات کی پلاننگ
ممبرشپ مہم و اہداف کی تقسیم
شرکاء کی بھرپور دلچسپی

آئندہ کی پلاننگ:
آئندہ کے اہداف کے لیے شرکاء کے عزم اور حوصلے کی فضا قابلِ تحسین تھی۔


05/10/2025

*ٹریننگ ورکشاپ/تنظیم نو منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل کلر سیداں*
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل کلر سیداں میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع راولپنڈی کی صدر محترمہ آسیہ کریم صاحبہ ناظمہ شمائلہ ناز صاحبہ ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ عائشہ ندیم صاحبہ اور ایگرز ڈائریکٹر محترمہ کسوہ صاحبہ نے خصوصی شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ہدیہ نعت پیش کی گئی صدر محترمہ آسیہ کریم صاحبہ اور باقی مہمانان خصوصی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور بہت پر اثر انداز میں ورکنگ کے بارے میں ٹریننگ دی گئی تمام شرکاء مجلس نے بہت دلچسپی کا اظہار کیا اجلاس کے اختتام پہ تحصیل کلر سیداں کی تنظیم نو کی گئی اسکے علاؤہ تین یوسیز سے بھی شرکاء نے شرکت کی اور وہاں کی تنظیم سازی کی بھی پلاننگ کی گی اللہ پاک اس کاوش کو قبول فرمائے اور صحیح معنوں میں منہاج القرآن کارکن اور زمہ دار ورکر بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین

27/09/2025
22/09/2025

کبھی کبھی سوچتا ہوں… اگر آغوش نہ ہوتا تو شاید میری تعلیم ایک خواب ہی رہ جاتی!

میرا نام ضیاء الرحمٰن ہے اور میرا تعلق ضلع جہلم سے ہے۔ 2010 میں والد صاحب کے انتقال نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ بچپن میں ہی تعلیم کے خواب ٹوٹتے نظر آنے لگے۔ گھریلو حالات اس قدر کمزور تھے کہ پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھنا ناممکن لگ رہا تھا۔

لیکن اللہ نے میرے لیے آغوش آرفن کیئر ہوم کے دروازے کھول دیے۔ 2013 میں چھٹی جماعت میں یہاں داخلہ ہوا۔ ابتدائی دنوں میں گھر کی بہت یاد آتی تھی مگر آغوش کی محبت، شفقت اور گھر جیسا ماحول دل کو ایسا لگا کہ یہ میرا دوسرا گھر بن گیا۔

یہاں سے میں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ اچھے نمبروں سے مکمل کیا اور پھر منہاج یونیورسٹی لاہور سے BS in Islamic Banking & Finance کی ڈگری حاصل کی۔ آج میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں، اور ایک پڑھا لکھا، باشعور اور خود اعتماد نوجوان کے طور پر اپنے پیروں پر کھڑا ہوں۔

آغوش نے نہ صرف تعلیم دی بلکہ زندگی گزارنے کا سلیقہ بھی سکھایا۔ میں نے محافلِ میلاد، محرم کی محافل، قائد ڈے، یومِ آزادی اور دیگر پروگرامز میں انتظامیہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں، ٹیم ورک اور قیادت سیکھی، اور کئی بار بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔ ایک بہترین لمحہ ابھی دل میں نقش ہے جب قائد ڈے کے موقع پر تقریر کے بعد چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب نے مجھے سینے سے لگایا اور انعام سے نوازا۔ وہ لمحہ میری زندگی کا سرمایہ ہے۔

آج جب انہی لمحوں کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ آغوش صرف ایک ادارہ نہیں، یہ میرا گھر ہے، میرا سہارا ہے اور میری پہچان ہے۔

میں نہایت شکر گزار ہوں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کا، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب کا،
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال صاحب کا،
اور اپنے اساتذہ کا جنہوں نے مجھے آج اس مقام تک پہنچایا۔

شکریہ آغوش 💚

15/09/2025
10/09/2025

Address

Kallar Saidan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TMQ kallar Syedan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to TMQ kallar Syedan:

Share