Kifalat Welfare Society Yasin Kalanکفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں۔

  • Home
  • Pakistan
  • Kalan
  • Kifalat Welfare Society Yasin Kalanکفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں۔

Kifalat Welfare Society Yasin Kalanکفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں۔ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kifalat Welfare Society Yasin Kalanکفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں۔, Community Organization, Yasin Kalan, Kalan.

یہ کفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں کا آفیشل پیج ہے ، کسی بھی انفارمیشن یا گاوں یاسین کلاں کی فلاح و بہبود کیلئے تعاون کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے واٹس ایپ پر میسج کریں ، شکریہ

السلام علیکم ! کفالت ویلفیئر سوسائٹی نے کچھ دن پہلے میٹنگ میں گاوں یاسین کلاں میں سلائی سنٹر کھولنے کا اعلان کیا تھا ، ج...
29/05/2026

السلام علیکم ! کفالت ویلفیئر سوسائٹی نے کچھ دن پہلے میٹنگ میں گاوں یاسین کلاں میں سلائی سنٹر کھولنے کا اعلان کیا تھا ، جس پر ہمارے معاملات چل رہے ہیں اور بہت جلد گاوں یاسین کلاں کے لوگوں کو سلائی سنٹر کی خوش خبری سنائی جائے گی ۔
اللہ پاک قبول فرمائے اور اسی طرح گاوں کے لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

29/05/2026

گاوں یاسین کلاں میں ایک بچے کو برین ٹیومر تھا جس کا آپریشن کفالت ویلفئیر سوسائٹی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور نیوروسرجن ڈاکٹر نواز خٹک سے کروایا۔ اللہ کے فضل وکرم سے آپریشن کامیاب ہو گیا ہے۔ہم تمام تعاون کرنے والوں، ڈاکٹرنواز خٹک اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

28/05/2026

الحمدللہ! کفالت ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام عید الاضحیٰ کے دوسرے دن اجتماعی قربانی اور گاؤں کی صفائی مہم کا شاندار اور کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر مستحقین کا خاص خیال رکھتے ہوئے کفالت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے **320 گھرانوں** میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ اس عظیم کارِ خیر کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جن مخیر حضرات، رضاکاروں اور اداروں نے ہمارا ساتھ دیا، کفالت ویلفیئر سوسائٹی ان سب کی بے حد مشکور ہے۔
🤝 **مخیر حضرات اور ڈونرز کا خصوصی شکریہ:**
ہم ان دو بھائیوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اللہ کی راہ میں 2 گائے کا عطیہ دیا، اور ساتھ ہی ان تمام احباب کا بھی شکریہ جنہوں نے اس اجتماعی قربانی میں اپنے حصے ڈالے۔ اللہ پاک آپ سب کی قربانیوں اور مالی تعاون کو اپنی بارگاہِ الٰہی میں شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔
땀 **کفالت ویلفیئر سوسائٹی کے محنتی ممبران اور ورکرز:**
کفالت ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران اور ورکرز کا جذبہ لائقِ تحسین ہے جنہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر سارا دن انتھک محنت کی اور قربانی کے انتظامات سے لے کر ہر چھوٹے بڑے کام میں بڑھ چڑھ کر ہاتھ بٹایا۔ آپ سب کی محنت ہی اس کامیابی کی اصل وجہ ہے۔
🧹 **'ستھرا پنجاب' اور سپروائزر بابر بھائی کو شاندار خراجِ تحسین:**
قربانی کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے کفالت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ٹرالیاں کھڑی کی گئی تھیں۔ ہم 'ستھرا پنجاب' کی پوری ٹیم، اور بالخصوص سپروائزر بابر بھائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بہترین اور موثر نگرانی میں انتہائی کم وقت اور احسن طریقے سے صفائی کے کام کو مکمل کیا گیا۔
🚜 **ٹرالیاں فراہم کرنے والے بھائیوں کا شکریہ:**
اس صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جن بھائیوں نے اپنی ٹرالیاں فراہم کیں، ہم ان کے اس تعاون پر ان کے بے حد ممنون ہیں۔
🏡 **اہلیانِ یاسین کلاں کا شاندار تعاون:**
آخر میں، ہم یاسین کلاں کے تمام معزز رہائشیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس صفائی مہم میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھ کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی اس مشترکہ کاوش کو قبول و منظور فرمائے اور ہمیں معاشرے کی اسی طرح خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
**سیکرٹری انفارمیشن**
**کفالت ویلفیئر سوسائٹی، یاسین کلاں**

27/05/2026

اسلام علیکم آج سارا دن کفالت ویلفیئر سوسائٹی نے مختلف جگہوں پر ٹرالیاں کھڑی رکھیں اور ستھرا پنجاب کے اہلکار سارا دن ان کی مسلسل نگرانی کرتے رہے اور صاف کرتے رہے۔
لیکن یہ پھر بھی کسی بندے نے آلائشیں ٹرالیوں میں ڈالنے کی بجائے گھروں کی پچھلی سائڈ پر پھینک دیں جس سے شدید بد بو اور تعفن پھیلنے لگ گیا۔
کفالت ویلفیئر سوسائٹی نے ایمرجنسی میں رات 9 بجے اپنے ورکرز کے ذریعے اس ساری گندگی کو صاف کر دیا۔
اللہ تعالی قبول فرمائے اور ایسا کام کرنے والوں کو سمجھ عطا کرے آمین۔

27/05/2026

ماشاءاللہ کفالت ویلفیئر سوسائٹی کو ایک بھائی کی طرف سے گوشت کا ایک حصہ ملا تھا جس کو پیک کر کے آج 25 گھرانوں میں تقسیم کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ کل انشاءاللہ عید کے دوسرے روز قربانی کر کے گوشت ان لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا جنھوں نے اس سال قربانی نہیں کی۔
اللہ تعالی اس معمولی کاوش کو قبول فرمائے آمین۔

27/05/2026

ماشاءاللہ کفال ویلفیئر سوسائٹی کی کھڑی کردہ ٹرالیوں میں عوام نے آلائشیں ڈال کر بھر پور تعاون کیا۔
ہم تعاون کرنے پر گاوں کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ قربانی کی تینوں دن وہ اسی طرح تعاون کریں تاکہ گاوں کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔
شکریہ

27/05/2026

کفالت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دیس ، پردیس میں رہنے والے تمام اہل اسلام و اہل پاکستان کو عید الضحی مبارک ہو ۔
اللہ تعالی یہ خوشیاں آپکے مقدر کر دے آمین۔

26/05/2026

ماشاءاللہ کفالت ویلفیئر سوسائٹی نے گاوں کی مختلف جگہوں پر ٹرالیاں کھڑی کر دیں۔
گاوں والوں سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ جانور کی آلائشیں اور باقیات ٹرالیوں میں ڈال کر گاوں کو صاف ستھرا رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
شکریہ

26/05/2026

السلام علیکم کفالت ویلفیئر سوسائٹی نےبچوں کی حفاظت اور تربیت کے حوالے سے تیار کردہ پمفلٹ گھروں میں تقسیم کر دیے جبکہ پینا فلیکس بھی بہت جلد مخصوص جگہوں پر لگا دیے جائیں گے۔

السلام علیکم کفالت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دیس ،پردیس میں رہنے والے تمام مسلمان و اہل پاکستان کو عید الضحی مبارک ہو۔د...
26/05/2026

السلام علیکم کفالت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دیس ،پردیس میں رہنے والے تمام مسلمان و اہل پاکستان کو عید الضحی مبارک ہو۔
دلی دعا ہے اللہ تعالی ہمیشہ ایسی خوشیاں آپ کے مقدر کر دے ۔
آمین


𝐁𝐚𝐫𝐚𝐳𝐚𝐢 𝐖𝐞𝐥𝐟𝐚𝐫𝐞 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐞𝐭𝐲 - 𝐁𝐖𝐒 Ujala Welfare Society Ghourghushti Attock Manzil Welfare Behboodi Hamara Apna Hameed ہمارااپناحمید شینکہ ویلفیئر سوسائٹی Shinka welfare Society Manzil Welfare Behboodi Ittehad Welfare Society Hameed Jalalia Welfare Society Jalalia Kifalat Welfare Society Yasin Kalanکفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں۔ Shinka Welfare Society Global Umeed Welfare Malak Mala Qibla Bandi Kifalat Welfare Society Yasin Kalanکفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں۔

Address

Yasin Kalan
Kalan
43422

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kifalat Welfare Society Yasin Kalanکفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Kifalat Welfare Society Yasin Kalanکفالت ویلفیئر سوسائٹی یاسین کلاں۔:

Share