Qalb Welfare Foundation Balakot - رجسٹرڈ

Qalb Welfare Foundation Balakot - رجسٹرڈ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qalb Welfare Foundation Balakot - رجسٹرڈ, Non-Governmental Organization (NGO), Kaghan.

🔹 کامیاب آگاہی سیشن کا انعقاد 🔹ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ اور قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (QWF®) رجسٹرڈ اور تحصیل بالاکوٹ ٹیم کے ت...
07/04/2026

🔹 کامیاب آگاہی سیشن کا انعقاد 🔹
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ اور قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (QWF®) رجسٹرڈ اور تحصیل بالاکوٹ ٹیم کے تعاون سے جی ڈی سی بالاکوٹ میں بلڈ گروپنگ کیمپ اور تھیلیسیمیا آگاہی سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
کالج انتظامیہ کے بھرپور تعاون سے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اپنے بلڈ گروپس معلوم کیے اور رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا۔
شدید بارش کے باوجود نوجوانوں کا جوش و خروش قابلِ دید رہا، جو خدمتِ انسانیت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سیمینار میں مقررین نے تھیلیسیمیا کی روک تھام اور خون عطیہ کرنے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی، جبکہ شرکاء کو اس حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
مرکزی، صوبائی، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور انسٹیٹیوٹ سطح کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور اس مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ، خاندان بلڈ سینٹر اور کالج انتظامیہ کا بھرپور تعاون قابلِ تحسین ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹر تحصیل بالاکوٹ ٹیم کے صدر Saqib Khan Swati اور حسہ کالج کے ٹیم کے Raees Ameen swati کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ادارے کی جانب سے تحصیل بالاکوٹ اور کالج ھذا کی ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں
“آپ کا دیا ہوا خون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے”



GC Balakot Coordinator

تیاریاں مکمل – جذبہ عروج پر!قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (QWF®) تحصیل بالاکوٹ کی ٹیم اور  ٹیم جی ڈی سی بالاکوٹ کی جانب سے  بلڈ گ...
06/04/2026

تیاریاں مکمل – جذبہ عروج پر!
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (QWF®) تحصیل بالاکوٹ کی ٹیم اور ٹیم جی ڈی سی بالاکوٹ کی جانب سے بلڈ گروپنگ کیمپ اور تھیلیسیمیا آگاہی سیشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انشاء اللہ بروز منگل 07 اپریل 2026 کو گروپنگ کیمپ اور تھلیسیمیا آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے
الحمدللہ! ٹیم کے تمام ساتھیوں میں بے مثال جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور ہر فرد انسانیت کی خدمت کے اس عظیم مقصد کے لیے پُرعزم ہے۔
یہ صرف ایک ایونٹ نہیں بلکہ خدمت، محبت اور احساسِ ذمہ داری کا عملی اظہار ہے۔
آئیں! ہم سب مل کر اس نیک مشن کا حصہ بنیں اور زندگی بانٹنے کے اس سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔
💬 “آپ کا دیا ہوا خون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے”

تمام اہل اسلام کو بالاکوٹ ٹیم کی طرف سے عید الفطر مبارک ہو اس خوشی کے موقع پر اپنے اردگرد ان بچوں کو بھی اپنی خوشیوں میں...
21/03/2026

تمام اہل اسلام کو بالاکوٹ ٹیم کی طرف سے عید الفطر مبارک ہو اس خوشی کے موقع پر اپنے اردگرد ان بچوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں جو اس خوشی کے دن بھی خوشیوں سے محروم ہیں

وقت اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے…!اب وہ ساعت آن پہنچی ہے جب رجسٹریشن کے دروازے بند ہونے کو ہیں۔چند لمحوں بعد یہ سنہری موقع...
28/02/2026

وقت اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے…!
اب وہ ساعت آن پہنچی ہے جب رجسٹریشن کے دروازے بند ہونے کو ہیں۔
چند لمحوں بعد یہ سنہری موقع تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔
یہ محض ایک مقابلہ نہیں—
یہ ایمان کی تازگی کا اعلان ہے،
یہ کردار سازی کا عزم ہے،
یہ نوجوان نسل کی مثبت سمت میں رہنمائی کا عملی قدم ہے۔
الحمدللہ!
بڑی تعداد میں نوجوان بہنوں اور بھائیوں نے اس بابرکت سفر کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اب نظریں اس باوقار لمحے پر ہیں جب جذبۂ ایماں، فکر کی روشنی اور نعت و تقریر کی مہک ایک ہی اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گی۔
اگر آپ اب تک رجسٹر نہیں کر سکے تو یاد رکھیں — یہ آخری لمحات ہیں!
ابھی بھی وقت ہے — اگر آپ نے رجسٹریشن نہیں کی تو جلد از جلد مکمل کریں۔
اپنی آواز کو مقصد دیں،
اپنی صلاحیت کو روحانیت سے جوڑیں،
اور خود کو اس عظیم کارواں کا حصہ بنائیں۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 28 فروری 2026
اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
🔗 اپلائی لنک: https://form.svhrt.com/699b3d201223071317125e67
🔗 واٹس ایپ کمیونٹی جوائن کریں: https://chat.whatsapp.com/CNa1LWUNiPjBH5jxJEbpQ1

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن لے کر آ رہا ہے شاندار شانِ رمضان مقابلہ 2026اس مقابلے میں ہمارے ساتھ یہ 5 کیٹیگریز شامل ہیںتلاوتِ ق...
26/02/2026

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن لے کر آ رہا ہے شاندار شانِ رمضان مقابلہ 2026

اس مقابلے میں ہمارے ساتھ یہ 5 کیٹیگریز شامل ہیں

تلاوتِ قرآن پاک
نعت رسول ﷺ
کوئز مقابلہ
تقریری مقابلہ
مضمون نویسی

نمایاں پوزیشنز کے لیے کیش انعامات

یہ مقابلہ صرف قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے اوپن ہے ہر کوئی شرکت کریں

مزید تفصیلات کے لیے ہماری WhatsApp کمیونٹی ضرور جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/CNa1LWUNiPjBH5jxJEbpQ1

اپلائی کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں
https://form.svhrt.com/699b3d201223071317125e67

آئیں اس رمضان اپنی آواز علم اور صلاحیت سے سب کو متاثر کریں

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے ایک باوقار اور بامقصد آگاہی سیشن کا انعقاد قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیم بالاکوٹ نے گو...
24/02/2026

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے ایک باوقار اور بامقصد آگاہی سیشن کا انعقاد قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیم بالاکوٹ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بالاکوٹ میں کیا۔ اس پروگرام میں ٹیم بالاکوٹ اور حسہ کالج کی ٹیم نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔
سیشن کے دوران طلبہ کو رمضان المبارک میں خون کے عطیات میں کمی (بلڈ شارٹیج) کی وجوہات، خون دینے کی اہمیت، اور تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض سے متعلق جامع آگاہی فراہم کی گئی۔ نوجوانوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ خون کا عطیہ محض ایک عمل نہیں بلکہ کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ ہے، اور خاص طور پر رمضان کے مہینے میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
کالج انتظامیہ اور منتظمین نے ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی مشترکہ طور پر آگاہی سیشنز منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

ادارہ قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سکول انتظامیہ اور منتظمین کو اس شاندار میزبانی، تعاون اور انسان دوست سوچ پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
یہ صرف ایک نشست نہیں تھی،
یہ شعور کی بیداری تھی…
یہ انسانیت سے وابستگی کا اعلان تھا…
یہ آنے والی نسلوں کے دلوں میں خدمت کا چراغ روشن کرنے کی ایک کامیاب کوشش تھی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

#بالاکوٹ


#رمضان


#پاکستان

InshAllah ❣️
18/02/2026

InshAllah ❣️

Official Notification Team Balakot Qalb Welfare Foundation رجسٹرڈ
21/01/2026

Official Notification Team Balakot
Qalb Welfare Foundation رجسٹرڈ

18/01/2026

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹر پاکستان کی آٹھویں برسی کے حوالے سے تحصیل بالاکوٹ کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول بالاکوٹ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت تحصیل بالاکوٹ کے صدر ثاقب خان سواتی نے کی ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ جس کا شرف مزمل نے حاصل کیا ۔ اس کے بعد حمزہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔پھر تحصیل کے صدر ثاقب خان سواتی کو دعوت دی انھوں نے قلب کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ کابینہ کے ممبر نعیم خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس کے بعد کے پی کے کابینہ کے ممبر علی عمر نے بھی تفصیل سے بات کی ۔ آخر میں تحصیل بالاکوٹ کے صدر ثاقب خان سواتی نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔
اس کے بعد آٹھویں برسی کے موقع پر کیک کاٹا گیا ۔ تھلیسیمیا کے حوالے سے واک بھی کی گئی۔ تحصیل بالاکوٹ کی کابینہ کے ممبران جن میں حمزہ خان، یاسر خان، نوید انجم ، مزمل ، محسن، اور حسہ کالج کی ٹیم سے رائس خان اور احمد کیانی نے شرکت کی۔

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے بانی عمر افتخار صاحب، چیرمین ظہور احمد معاویہ صاحب ، چیف کنٹری ڈائریکٹر اظہار صاحب ، ثنا ...
17/01/2026

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے بانی عمر افتخار صاحب، چیرمین ظہور احمد معاویہ صاحب ، چیف کنٹری ڈائریکٹر اظہار صاحب ، ثنا اللہ صاحب ، چیف ڈائریکٹر کے پی کے یونس صاحب ، علی عمر صاحب ، ڈسٹرکٹ ایونٹ آرگنائزر گلفام صاحب ،ضلع مانسہرہ کابینہ کے ممبر نعیم خان صاحب ،صدر تحصیل بالاکوٹ ثاقب خان سواتی صاحب کا بہت شکریہ جنھوں نے اپنے مصروفیات میں سے وقت نکالا اور ہماری آج کی نشست کو چار چاند لگائے ۔۔

InshAllah, tomorrow at 2 pm in Balakot, theTehsil Balakot team has organized to celebrate the 8th  Anniversary of Qalb W...
17/01/2026

InshAllah, tomorrow at 2 pm in Balakot, the
Tehsil Balakot team has organized to celebrate the 8th Anniversary of Qalb Welfare Foundation Register Pakistan.

آج قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹر ٹیم بالاکوٹ نے قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹر پاکستان کو 8 سال مکمل ہونے کے حوالے سے آن لائن م...
16/01/2026

آج قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹر ٹیم بالاکوٹ نے قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹر پاکستان کو 8 سال مکمل ہونے کے حوالے سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ جس میں تمام کابینہ نے شرکت کی ۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اور جس کی صدارت قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹر تحصیل بالاکوٹ کے صدر ثاقب خان سواتی نے کی۔ آٹھویں قلب سالگرہ کے پروگرام کے حوالے بات چیت کی۔

Address

Kaghan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qalb Welfare Foundation Balakot - رجسٹرڈ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share