Human Rights Qaswa Organization Pakistan

Human Rights Qaswa Organization Pakistan JOURNAL

علی رضا کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا میمبر منتخب کیا گیا ہے
11/07/2026

علی رضا کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا میمبر منتخب کیا گیا ہے

محمد اسلم کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان تحصیل ماتلی کا میمبر منتخب کیا گیا ہے
14/06/2026

محمد اسلم کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان تحصیل ماتلی کا میمبر منتخب کیا گیا ہے

زاہد حسین عباسی کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع رحیم یارخان کا میمبر منتخب کیا گیا ہے
14/06/2026

زاہد حسین عباسی کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع رحیم یارخان کا میمبر منتخب کیا گیا ہے

فیاض محمد عباسی کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع لاڑکانہ کا میمبر منتخب کیا گیا ہے
14/06/2026

فیاض محمد عباسی کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع لاڑکانہ کا میمبر منتخب کیا گیا ہے

محمد صفدر کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع فیصل آباد کا میمبر منتخب کیا گیا ہے
12/06/2026

محمد صفدر کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع فیصل آباد کا میمبر منتخب کیا گیا ہے

علی غلام حیدری کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان تحصیل ننگرپارکر کا میمبر منتخب کیا گیا ہے
10/06/2026

علی غلام حیدری کو ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان تحصیل ننگرپارکر کا میمبر منتخب کیا گیا ہے

ممبر شپ جاری ہےادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان آپ کا اپنا ادارہپاکستان میں انسانی حقوق کی سرعام پامالیو...
06/06/2026

ممبر شپ جاری ہے
ادارہ برائے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان آپ کا اپنا ادارہ
پاکستان میں انسانی حقوق کی سرعام پامالیوں کی روک تھام کے لیے کا م کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم قصوہ فار ہیومن رائٹس 2026 کی ممبر سازی مہم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ممبران کو کارڈ اور نوٹیفکیشن فراہم کیا جائے گا جو سرکاری و نجی اداروں میں کسی بھی جائز کام کے سلسلے میں جائیں گے تو آپ کا مسئلا ترجیحی بنیادوں پر حل ہوگا۔ ممبران اپنے شہر میں ذاتی دفاتر قائم کر سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،عورتوں پر تشدد، پراپرٹی پر ناجائز قبضہ، بجلی کے بل میں غیر قانونی کٹوتی، سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں رشوت یا بد عنوانی، بچوں بزورگوں پر تشدد، قتل وڈکیٹی اغواء برائے تاوان و دیگر سنگین مقدمات میں قانونی رہنمائی کے لیے رابط کریں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ عوام کو ان کے حقوق میسر آسکیں۔ کیونکہ ہمارا اور ہمارے ادارے کا کام ہی انسانی حقوق کا تحفظ ہے اگر آپ خواہشمند ہیں ادارہ برائے انسانی حقوق میں میمبر شپ حاصل کرنے کے تو ابھی واٹسپ نمبر 03333215695 پر رابطہ کریں

انسانی حقوق کی علمبردار قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان کی صدر میڈم فریحہ غوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تمباکو (سگریٹ،...
31/05/2026

انسانی حقوق کی علمبردار قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان کی صدر میڈم فریحہ غوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تمباکو (سگریٹ، گٹکا، ماوا، نسوار، پان پراگ اور دیگر تمباکو سے بنی اشیاء) کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ اور جان لیوا ہے۔ سائنسی تحقیقات اور عالمی طبی مطالعات سے ثابت ہو چکا ہے کہ تمباکو استعمال کرنے والے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر، منہ اور گلے کے کینسر، دل کی بیماریوں، فالج، ہائی بلڈ پریشر، پھیپھڑوں کی دائمی بیماریوں اور دیگر متعدد مہلک امراض کا خطرہ عام افراد کی نسبت بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیقات کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر کے 85 فیصد سے زائد کیسز کا تعلق سگریٹ نوشی سے ہے، جبکہ تمباکو استعمال کرنے والوں میں سے تقریباً ہر دوسرا فرد تمباکو سے متعلق بیماریوں کے باعث قبل از وقت موت کا شکار ہو سکتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 80 لاکھ سے زائد افراد تمباکو کے استعمال کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد کینسر، دل کی بیماریوں اور سانس کی خطرناک تکالیف کے علاج کے دوران شدید جسمانی، ذہنی اور مالی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
تمباکو نہ صرف استعمال کرنے والے کی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ اس کا دھواں گھر کے افراد، بچوں اور آس پاس موجود لوگوں کے لیے بھی انتہائی مضر ہے۔ اس لیے تمباکو سے پاک گھروں، دفاتر، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آئیے، عالمی یومِ انسدادِ تمباکو کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم تمباکو کی ہر قسم کے استعمال سے اجتناب کریں گے، اپنی نوجوان نسل کو اس خطرناک لت سے محفوظ رکھیں گے اور ایک صحت مند، خوشحال اور تمباکو سے پاک معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اہل وطن کو ائڈوانس عیدالاضحیٰ  کی مبارک‎‎ دیتے ہوئے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان کی صدر می...
25/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اہل وطن کو ائڈوانس عیدالاضحیٰ کی مبارک‎‎ دیتے ہوئے انسانی حقوق قصوہ آرگنائیزیشن پاکستان کی صدر میڈیم فریحہ غوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے عیدالاضحیٰ قربانی، ایثار اور خوشیوں کا تہوار ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنی، اپنے اہلِ خانہ اور معاشرے کی صحت و صفائی کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:
• قربانی صرف مقررہ اور صاف ستھری جگہوں پر کریں۔
• جانوروں کی آلائشیں، خون اور فضلہ کھلے عام نہ پھینکیں بلکہ متعلقہ اداروں کی ہدایات کے مطابق مناسب طریقے سے تلف کریں۔
• آلائشوں کو پلاسٹک بیگز میں بند کر کے مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ بدبو، مکھیوں اور بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔
• گھروں، گلیوں اور اردگرد کے ماحول میں چونے یا جراثیم کش ادویات کا استعمال کریں۔
• قربانی کے بعد ہاتھ، چھریاں اور دیگر استعمال شدہ سامان کو اچھی طرح دھوئیں۔
• گوشت کو مناسب ٹھنڈک میں محفوظ رکھیں تاکہ خراب ہونے اور فوڈ پوائزننگ سے بچا جا سکے۔
• باسی یا خراب گوشت کے استعمال سے پرہیز کریں۔
• بچوں کو آلائشوں اور گندگی کے قریب جانے سے روکیں۔
• صاف اور محفوظ پانی استعمال کریں۔
• شدید گرمی کے پیش نظر زیادہ پانی، ORS اور دیگر مشروبات استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
• بزرگ، بچے اور بیمار افراد غیر ضروری دھوپ سے بچیں۔
• بخار، دست، الٹی، چکر یا کسی بھی طبی تکلیف کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال یا مرکزِ صحت سے رجوع کریں۔
•کانگو وائرس اور جانوروں سے منتقل ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جانوروں کو ہاتھ لگاتے وقت احتیاط کریں اور ممکن ہو تو دستانے استعمال کریں۔
• عوام الناس سے اپیل ہے کہ صفائی کو یقینی بنائیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
آئیں عیدالاضحیٰ کو صفائی، احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیں۔

Address

Poste Office Jhol Poste Code Jhol District Sanghar Sindh
Jhol
68230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Rights Qaswa Organization Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share