05/09/2026
📢 مذمتی بیان
چند روز قبل گورنمنٹ گریجویٹ ڈگری کالج ٹالیاں والا میں اچانک طلبہ کے لیے نیا یونیفارم لازمی قرار دے کر صرف ایک مخصوص دکان سے خریدنے کا کہا گیا،
جبکہ وہاں یونیفارم مہنگا، ناقص معیار کا اور کئی طلبہ کے لیے دستیاب بھی نہیں۔
اس کے باوجود طلبہ کو کلاسز میں ہراساں کیا جا رہا ہے اور نئی یونیفارم نہ ہونے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کو کسی مخصوص دکان سے خریداری پر مجبور کرنے کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے، انہیں مناسب قیمت اور معیار کے مطابق یونیفارم کہیں سے بھی خریدنے کی آزادی دی جائے، اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
طلبہ کے حقوق کا تحفظ ہمارا آئینی و اخلاقی فرض ہے۔
ترجمان: اسلامی جمعیت طلبہ کالجز، جہلم
Government Degree College Tandliwala