28/03/2026
تحریک منہاج القرآن جہلم شرقی کا ماہانہ ایگزیکٹو اجلاس و عید ملن پارٹی
رمضان المبارک کے بعد تحریک منہاج القرآن جہلم شرقی کا پہلا اور مجموعی طور پر 9واں ماہانہ ایگزیکٹو اجلاس نئے تعمیر کردہ ضلعی سیکرٹریٹ نزد منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ میں پروفیسر مبشر حسن (ضلعی صدر) کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل جہلم 1 اور 2 کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ 9 ماہ کی کارکردگی اور اہداف کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ جلد ہی ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس موقع پر رمضان المبارک میں ضلع بھر میں مستحقین تک فوڈ ریلیف پیک کے ذریعے امداد پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والی تنظیمات کی خدمات کو بھرپور سراہا گیا اور ویلفیئر کے نئے پراجیکٹس پر بھی ہاؤس کو بریف کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر پُر تکلف عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا گیا جس میں پرفیسر سلیم احمد چودھری (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ) اور پروفیسر شاہد بشیر طاہر (ڈویژنل صدر راولپنڈیB) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔