10/10/2026
جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات
جہلم چیمبر آف کامرس کے ایک وفد نے صدر JCCI اظہر ڈار اقبال، سینیئر نائب صدر JCCI عبدالغفور بٹ اور نائب صدر JCCI محمد ندیم کیانی کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات کی،
ڈپٹی کمشنر جہلم نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے ان کو جہلم چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2026 میں بطور ایگزیکٹو اور صدور منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں جہلم ضلع کی تاجر برادری کے لیے سہولیات کے فروغ اور تاجر برادری کی ترقی میں جہلم چیمبر اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی کردار کو زیر بحث لایا گیا،
وفد میں تینوں صدور کے ہمراہ ایگزیکٹو ممبر JCCI محمد الیاس ڈار،کوثر علی شاہ, محمد حمزہ احمد, بلال کوثر بھٹہ، اور سابق ایگزیکٹو ممبر JCCI راجہ سجاد اختر کے علاوہ سیکرٹری جنرل JCCI حمزہ خلیل بھی شامل تھے.