Al-Sadique Welfare Society Jhelum-Rgtd

Al-Sadique Welfare Society Jhelum-Rgtd Helping the poor and needy in District Jhelum
Education & Skills
Widows & Orphans
Food/Water/Medicine

25/01/2026
24/07/2025

پولیس تحفظ مرکز جہلم اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کا مشترکہ ریلیف مشن—سیلاب زدگان کیلئے پانی اور کھانے کی فراہمی

جہلم، 24 جولائی 2025 — ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی سٹی سرکل میاں عبدالجبار نے صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی سعید احمد اور پولیس تحفظ مرکز جہلم کی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ دیہات خورد اور داراپور کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران پولیس اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی نے متاثرین میں پینے کا صاف پانی اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔ ریلیف کارروائی کا مقصد فوری امداد پہنچانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کو یہ باور کرانا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ریاستی ادارے اور فلاحی تنظیمیں اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

پولیس تحفظ مرکز جہلم اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کا مشترکہ ریلیف مشن—سیلاب زدگان کیلئے پانی اور کھانے کی فراہمیجہلم، 24 ج...
24/07/2025

پولیس تحفظ مرکز جہلم اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کا مشترکہ ریلیف مشن—سیلاب زدگان کیلئے پانی اور کھانے کی فراہمی

جہلم، 24 جولائی 2025 — ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی سٹی سرکل میاں عبدالجبار نے صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی سعید احمد اور پولیس تحفظ مرکز جہلم کی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ دیہات خورد اور داراپور کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران پولیس اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی نے متاثرین میں پینے کا صاف پانی اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔ ریلیف کارروائی کا مقصد فوری امداد پہنچانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کو یہ باور کرانا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ریاستی ادارے اور فلاحی تنظیمیں اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے وفد کی سپریٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ سے ملاقاتجہلم: الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے ایک وفد...
11/06/2025

الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے وفد کی سپریٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ سے ملاقات

جہلم: الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے ایک وفد نے سپریٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیل میں موجود قیدیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی بنیادی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وفد کی قیادت الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سعید احمد نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ میڈیا کوآرڈینیٹر زین بٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد قیدیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، اصلاحی اقدامات، اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے امکانات پر غور کیا گیا ۔

الصدیق ویلفیئر سوسائٹی اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں فلاحی خدمات سر انجام دے چکی ہے۔

سپریٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ نے الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سراہا اور قیدیوں کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Address

Machine Mohallah No. 3
Jhelum
49600

Telephone

+923009515070

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Sadique Welfare Society Jhelum-Rgtd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al-Sadique Welfare Society Jhelum-Rgtd:

Share