ذمہ دار شہری پاکستان

ذمہ دار شہری پاکستان پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم ایک ملک گیر نوجوانوں کی جماعت ہے جس کا مقصد ملک میں مذہبی قومی نظام کا قیام ہے

یہ پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم کا پیج یے ۔جسکا بنیای مقصد نظام عالم اور عدل کی جدوجہد کرنا ہے۔خلافت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے

ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر صاحب کو پاکستان کی تاریخ کا پہلا Chief of Defence Forces (CDF) بننے پر مبارکبا...
05/12/2025

ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر صاحب کو پاکستان کی تاریخ کا پہلا Chief of Defence Forces (CDF) بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
یہ فیصلہ نہ صرف ملکی دفاع کے مضبوط مستقبل کی نوید ہے بلکہ قومی وحدت استحکام اور اداروں کی ہم آہنگی کی ایک روشن مثال بھی ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز کی قیادت کو عدل حکمت اور امن کی توفیق عطا فرمائے پاکستان سلامت رہے مضبوط رہے آمین
مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی صاحب
چیئرمین پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم
شریک چیئرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک
جنرل سیکرٹری انجمن ارائیاں ضلع جھنگ

اجلاس برائے مرکزی رابطہ کمیٹی 28 دسمبر بروز اتوار اسلام آباد ان شاءاللہ
04/12/2025

اجلاس برائے مرکزی رابطہ کمیٹی
28 دسمبر بروز اتوار اسلام آباد ان شاءاللہ

جھنگ غزالی سیکرٹیریٹ میں مولانا عطا الرحمان اعظم گجرانوالہ رکن صوبائی مجلس شوری کی آمد مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی چئی...
11/11/2025

جھنگ غزالی سیکرٹیریٹ میں مولانا عطا الرحمان اعظم گجرانوالہ رکن صوبائی مجلس شوری کی آمد مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی چئیرمین پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم سے اظہار تعزیت اور تنظیمی حوالے سے تبادلہ خیال کیا اللہ خیر کا سبب بنائے آمین

پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی جھنگ پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم ک...
05/11/2025

پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی جھنگ
پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم کے مرکزی چئیرمین مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک پاکستان کی حفاظت کی ضامن ہے آج جب ہم سوڈان کی حالت دیکھتے ہیں تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ اگر افواج نا ہوتی تو ہمیں بھی دشمن ممالک کے درندے ایسے نوچ کھاتے جس طرح سوڈان میں ہو رہا ہے انڈیا کے ساتھ افغانستان کے بڑھتے قدم اور جھکاؤ احسان فراموشی ہے پاکستان نے لاکھوں پناہ گزین افغانیوں کو بھی سنبھالا ان کو عام شہری اور انسان کی طرح بھرپور زندگی گزارنے کا موقع دیا مگر جب اقتدار آیا تو علامہ محمد اقبال صاحب کے وہ الفاظ سامنے آ گئے کہ افغانی اور ایرانی پر بھروسہ کرنا خود کو دھوکہ دینا ہے ہم نے سوچا تھا کہ افغانوں نے بیس سال جنگ سے کافی کچھ سیکھا ہوگا مگر افسوس کے ساتھ ہمیں مایوسی ہی ہوئی ہے انڈیا کی موجودہ حکومت متعصب ہے اور نفرت کو پروان چڑھا کر انڈیا میں ووٹ لیکر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے اور رافیل گرنے کی حالیہ حزیمت سے نکلنے کے لئے سازشوں میں مصروف عمل ہے تحریک لبیک کا عالمی معاہدہ ہونے کے بعد احتجاج اور مارچ سمجھ سے باہر ہے اور نتیجے میں ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی گئی ہے قیادت داشمندی،تدبر اور حکمت کا نام ہے جس سے تحریک لبیک کے قائدین دور ہیں۔پاکستان ذمہ دار شہری تنطیم نوجوانوں کو اچھی راہ اور سمت دے کر ذمہ دار بنا کر ریاست کو خودمختار کرنا چاہتی ہے

دورہ حیدر آباد یکم نومبر
21/10/2025

دورہ حیدر آباد یکم نومبر

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم مولانا مفتی مفتاح اللہ،رکن مرکزی رابطہ کمیٹی مفتی صداقت نواز اور کنوئنیر ک...
06/10/2025

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم مولانا مفتی مفتاح اللہ،رکن مرکزی رابطہ کمیٹی مفتی صداقت نواز اور کنوئنیر کراچی مولانا غلام اللہ فاروقی کی بیٹھک باہمی امور پر تبادلہ خیال جماعت ہو صوبہ سندھ میں فعال کرنے پر غور و فکر اللہ خیر کا سبب بنائے آمین

آزادی اظہار پر حملہ جمہوریت پر واراسلام آباد پریس کلب میں اسلام آباد پولیس کے حملے اورصحافتی برادری سے ناروا سلوک کی پاک...
06/10/2025

آزادی اظہار پر حملہ جمہوریت پر وار
اسلام آباد پریس کلب میں اسلام آباد پولیس کے حملے اور
صحافتی برادری سے ناروا سلوک کی پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم شدید مذمت کرتی ہے
آزاد صحافت ریاست کی آنکھ ہے
اس پر بندش قوم کے شعور پر پردہ ہے

وحدتِ وطن استحکامِ پاکستانحکومتِ پاکستان اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے درمیان طویل اور مثبت مذاکرات کی کامی...
05/10/2025

وحدتِ وطن استحکامِ پاکستان
حکومتِ پاکستان اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے درمیان طویل اور مثبت مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم وزیرِاعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، وزیرِاعظم کی نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کو دلی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتی ہے یہ کامیابی اتحاد، تدبر اور قوم کے اعتماد کی جیت ہے پاکستان زندہ باد کشمیر پائندہ باد

02/10/2025

گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرا ئیلی جارحیت پر پاکستان کو شدید ری ایکشن دینا چاہئیے۔اسرائیل کی بڑھتی جارحیت ایک دن تمام مسلمانوں کو رسوائی کے گڑھے میں پھینکے گی۔عالم اسلام کو متحد ہوکر دجالیوں کو پسپا کرنا ہوگا ورنہ گریٹر اسرا ئیل عرب کو تہس نہس کردے گا۔حافظ محمد عمیر الغزالی چئیرمین پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم ،شریک چئیرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک #فلوٹیلا

Address

Jhang Sadar
35200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ذمہ دار شہری پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ذمہ دار شہری پاکستان:

Share