11/01/2026
*علاج کوئی تجارت نہیں بلکہ خدمت ہے۔*
ایف بی آر کے POS نظام کے نفاذ کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) جھنگ اور پرائیویٹ ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ ایسوسی ایشن (PHEA) جھنگ مشترکہ طور پر احتجاج کا اعلان کرتی ہیں۔ اس احتجاج کے تحت بروز پیر، 12 جنوری 2026 کو ضلع جھنگ کے تمام نجی ہسپتالوں میں OPDs بند رہیں گی۔ اس نظام کے نفاذ سے علاج معالجہ مہنگا ہو جائے گا، جس کا براہِ راست بوجھ *غریب مریض* پر پڑے گا، جبکہ مریض کی نجی اور طبی معلومات کے تحفظ کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ یہ ایک واضح طور پر مریض دشمن اور ڈاکٹر دشمن پالیسی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
ڈاکٹر مسرت الحسنین شاہ، صدر PHEA جھنگ
ڈاکٹر آصف رضا خان، صدر PMA جھنگ