فاٹا لویہ جرگہ FATA Loya Jirga

فاٹا لویہ جرگہ FATA Loya Jirga FATA Elders Unity

قبائلی مشران فاٹا لویہ جرگہ حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی محمود خان اچکزئی کو خوش امدید کہتے ہوئے۔
05/11/2025

قبائلی مشران فاٹا لویہ جرگہ حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی محمود خان اچکزئی کو خوش امدید کہتے ہوئے۔

جمرود،فاٹا لویہ جرگہ کی حلف برداری تقریب میں محمود خان اچکزئی کی شرکتپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین، تحریکِ ت...
05/11/2025

جمرود،فاٹا لویہ جرگہ کی حلف برداری تقریب میں محمود خان اچکزئی کی شرکت
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ اور نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے انضمام مخالف تحریک فاٹا لویہ جرگہ کی حلف برداری تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
یہ تقریب پشاور میں منعقد ہوئی جس میں فاٹا لویہ جرگہ کے سپریم کونسل اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران و عہدیداران نے باقاعدہ حلف اٹھایا۔ اس موقع پر قبائلی مشران، نوجوانوں اور مختلف قبائل کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے تقریب کو عوامی رنگ اور قبائلی اتحاد کی جھلک ملی۔تقریب سے فاٹا لویہ جرگہ کے صدر ملک بسم اللہ قبائلی، ملک خان مرجان وزیر ، ملک نائب خان ،افرسیاب افریدی، ملک شکیل اورگزئی، ملک عبدالرزاق زخہ خیل،اعظم محسود امین وزیر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام اپنے تاریخی تشخص، روایتی جرگہ نظام اور جداگانہ حیثیت کی بحالی کے لیے متحد ہیں۔بعدازاں محمود خان اچکزئی نے فاٹا لویہ جرگہ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ:“قبائلی علاقے پاکستان بننے سے پہلے بھی متحدہ ہندوستان کا حصہ نہیں تھے۔ اب مقتدر قوتوں نے عوام کی رائے لیے بغیر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا، جو ایک غیر قانونی اور جابرانہ اقدام ہے۔ فاٹا کا انضمام بالجبر کیا گیا، لہٰذا اس فیصلے کو واپس لے کر قبائلی علاقوں کی جداگانہ حیثیت بحال کی جائے۔”انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ستائیسویں آئینی ترمیمی بل لانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کی وہ بھرپور مزاحمت کریں گے۔محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے سوا تمام ترامیم کا خاتمہ کیا جائے تاکہ پارلیمانی نظام اور صوبائی خودمختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر مقررین نے اعلان کیا کہ قبائلی عوام اپنے حقوق، روایات اور شناخت کے تحفظ کے لیے سیاسی و عوامی سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

  loya jirgaاسلام آباد میں فاٹالویہ جرگہ کے مشران کی فاٹا لویہ جرگہ کے صدر بسم اللہ خان قبائیلی کی سرکردگی میں  پختون خو...
20/10/2025

loya jirga
اسلام آباد میں فاٹالویہ جرگہ کے مشران کی فاٹا لویہ جرگہ کے صدر بسم اللہ خان قبائیلی کی سرکردگی میں پختون خوا ملی عوامی پارٹی کےرہبر چیئرمین جناب ۔محمود خان اچکزئی کے ساتھ ملاقات

فاٹا لویہ جرگہ کے وفد میں بسم اللہ خان قبائیلی کے علاوہ ملک خان مرجان وزیر شمالی وزیرستان نوابزادہ فضل کریم خیبر ایجنسی ملک نائب خان ملک یونس خانزادہ ملک شاہ محمود ایف آر کوہاٹ اعظم خان محسود جنوبی وزیرستان ایجنسی ڈاکٹر تورات آفتاب کرم ایجنسی ملک رزیم شاہ اورکزئی حاجی محمد حنیف حاجی نصراللہ خان آفریدی وغیر شال تھے۔
فاٹا لویہ جرگہ کے مشران نے محمود خان اچکزئی کو فاٹالویہ جرگہ کے حلف برداری کی تقریب میں مہمان خصوصی کی
حیثیت سے شرکت کرنے کی دعوت دی
جسے محمود خان اچکزئی نے قبول کرلیا حلف برداری کی تقریب ان شاء اللہ 5 نومبر کو پشاور میں منعقد کی جائیگی

#فاٹابلجبرانظمام نامظور
20،10،2025۔

فاٹا لویہ جرگہ اہم اجلاس کا انعقاد، فاٹا لویہ جرگہ کابینہ و سپریم کونسل حلف برداری پر تبادلہ خیال، قبائلی اضلاع میں قیام...
11/10/2025

فاٹا لویہ جرگہ اہم اجلاس کا انعقاد، فاٹا لویہ جرگہ کابینہ و سپریم کونسل حلف برداری پر تبادلہ خیال، قبائلی اضلاع میں قیام امن کے لئے فاٹا لویہ جرگہ کو موقع دیا جائے، فاٹا میں بدامنی کی ایک وجہ فاٹا الجبر انضام بھی ہے

خیبر ایجنسی جمرود شاہ کس حاجی بسم اللہ خان آفریدی کے حجرے میں فاٹا لویہ جرگہ سپریم کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی فاٹا لویہ جرگہ صدر حاجی بسم اللہ خان قبائلی نے کی جبکہ اجلاس کی کاروائی فاٹا لویہ جرگہ جنرل سیکرٹری اعظم خان محسود نے کی۔

اجلاس میں بسم اللہ خان قبائلی صدر فاٹا لویہ جرگہ، ملک خان مرجان وزیر ملک وارث خان آفریدی نوابزادہ فضل کریم ملک محمد حسین ملک دین خیل ملک اسرار اللہ ملک عبدالرزاق زخہ خیل ملک اعظم خان محسود ملک زیارت گل مھمند ملک میرافضل مھمند ملک شاہ پور اورکزئی ملک ضراب ابدال خیل ملک عنایت اللہ ملک طھماش ملک فضل الرحمان ملک انعام حاجی مو،سی خان حاجی ھیرات حاجی ملک الف خان حاجی شیر بھادر حاجی گلا خان حاجی صفت شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

آج کا فاٹا لویہ جرگہ سپریم کونسل اجلاس دو نقاطی ایجنڈا پر مشتمل تھا۔ جس میں سپریم کونسل کی حلف برداری اور قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تھی۔

سپریم کونسل اجلاس میں شریک شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حلف برداری کی تقریب جلد سے جلد منعقد کی جائے جس کے لئے مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کو بطور مہمانان خصوصی شرکت کی دعوت دی جائیگی۔

سپریم کونسل اجلاس شرکاء نے امن و امان پر کافی بحث مباحثہ کیا گیا جس میں سپریم کونسل اجلاس نے قبائلی علاقوں میں جاری بدامنی کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا کیونکہ فاٹا میں آئے روز عوام اور سیکیورٹی فورسز مر رہے ہیں، سول آبادیوں کو دونوں طرف سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ مالی و جانی نقصان ہورہا ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے کیونکہ قبائلی عوام مزید ان حالات سے تنگ آچکے ہیں اور امن کے خواہاں ہیں۔

فاٹا لویہ جرگہ سپریم کونسل اجلاس شرکاء نے ایک بار پھر کہاکہ قبائلی علاقوں میں امن کی چابی افغانستان سے متصل ہے لہذا فاٹا لویہ جرگہ کو ایک بااختیار جرگہ بناکر افغانستان بھیجا جائے تاکہ وہ افغان طالبان کے ساتھ قبائلی اضلاع میں برسرِ بیکار طالبان کے حوالے سے جامع گفتگو کرے اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے کیونکہ ہر مسئلے کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہے۔ اگر فلسطین کے مسئلے کو دیکھا جائے تو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بدولت ہی امن معاہدہ ہوا ہے۔ اگر افغانستان کے حالات دیکھے جائیں تو امریکہ و طالبان کے درمیان قطر میں مذاکرات کی بدولت ہی معاملات طے پائے تھے جبکہ اگر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ جنگ کی بات کی جائے تو بھی امریکہ کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی وجہ سے ہی جنگ بند ہوئی لہذا فاٹا میں امن و امان کے لئے پہاڑوں کے لوگوں کے ساتھ مذاکرات ہی کی بدولت امن قائم ہوسکے گا۔

فاٹا میں بدامنی کی وجہ سے قبائلی عوام کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔ قبائلی عوام کے گھر بار تباہ ہورہے ہیں۔ دہشت گردی کی پچھلی لہر کے اثرات تاحال فاٹا سے نہیں مٹ سکے ہیں جبکہ اب دوبارہ بدامنی پیدا ہورہی ہے۔ تیراہ میں بے گناہ شہری نشانہ بن رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز میں بھی ہمارے بچے مر رہے ہیں۔

فاٹا لویہ جرگہ یہ بھی سمجھتی ہے کہ فاٹا میں بدامنی کی ایک بڑی وجہ فاٹا الجبر انضمام بھی ہے جس کی وجہ سے فاٹا کا امن تباہ ہوا ہے۔ اگر فاٹا کی روایتی حیثیت بحالی کی جائے تو قبائلی عوام خود علاقے میں امن قائم کریں گے بالکل اسی طرح جس طرح 9/11 سے قبل فاٹا میں امن تھا۔

فاٹا کا این ایف سی خیبرپختونخوا کو نہ دیا جائے کیونکہ وہ فاٹا کے پیسے غلط جگہوں دھرنوں وغیرہ پہ خرچ کررہے ہیں۔ فاٹا لویہ...
28/08/2025

فاٹا کا این ایف سی خیبرپختونخوا کو نہ دیا جائے کیونکہ وہ فاٹا کے پیسے غلط جگہوں دھرنوں وغیرہ پہ خرچ کررہے ہیں۔ فاٹا لویہ جرگہ

Address

Federally Administered Tribal Areas Khyber Agency
Jamrud Fort
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فاٹا لویہ جرگہ FATA Loya Jirga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share