Namal Village

Namal Village Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Namal Village, Community Organization, Islamabad.

02/06/2025
30/05/2025

اٹک بھی پیارا ہے
اور اٹک والے بھی بےمثال ہیں

عسکری طاقت پر پہلے کبھی شبہ تھا اور نہ اب شک ھے لیکن سفارتی محاذ پر پاکستان اتنی بڑی کامیابیاں سمیٹے گا اس پر حیرانگی ھے...
29/05/2025

عسکری طاقت پر پہلے کبھی شبہ تھا اور نہ اب شک ھے لیکن سفارتی محاذ پر پاکستان اتنی بڑی کامیابیاں سمیٹے گا اس پر حیرانگی ھے۔
اگر میں کہوں کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان انڈیا کو جارحانہ سفارت کاری سے آئسولیٹ کرنے میں کامیاب رہا تو یہ مبالغہ آرائی نہ ہو گی۔
جو ملک چند سال پہلے تک اس قدر عالمی تنہائی کا شکار تھا کہ سال 2019 میں اسے اقوام متحدہ میں کرفیو کا شکار کشمیریوں کے انسانی حقوق پر قرارداد صرف ٹیبل کرنے کیلئے 192 ممالک میں سے درکار محض 16 ممالک کی حمایت بھی حاصل نہ ہو سکی تھی،
عمران خان کے بارے میں سعودیہ جیسا دوست ملک آرمی چیف کو کہتا تھا کہ "یہ تم کیا اٹھا لائے",
اس کے بارے میں ترکی، انڈونیشیا، ملائشیا اور ایران جیسے برادر اسلامی ممالک کے حکمران مشترکہ طور پر انتہائی تضحیک آمیز پریس کانفرنس کیا کرتے تھے، جس سے ہر موڑ پر آزمائے ہوئے دوست چین نے منہ موڑ لیا تھا،
جو FATF کی گرے لسٹ میں لٹک رھا تھا اور عالمی مالیاتی اداروں کا خیال تھا کہ وہ 30 جون 2022 تک ڈیفالٹ کر جائے گا کسے امید تھی کہ وہ ملک ڈیفالٹ کے خطرات سے نکلے گا، روٹھے دوستوں کو پھر سے منانے میں کامیاب ہو جائے گا اور کمال لابنگ اور جارحانہ سفارت کاری سے دنیا کو پھر سے باور کروانے میں کامیاب ہو جائے گا کہ دنیا اسکی اہمیت سے روگردانی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
کیا کبھی کسی نے سوچا تھا کہ وہ چین جو اپنی ذاتی جنگوں اور پھڈوں سے بھی دور بھاگتا ھے جو اپنے ذاتی جھمیلوں میں بھی الجھنے سے گریز کرتا ھے وہ چین میدان جنگ کی باؤنڈری پر کھڑے ہو کر کہے گا کہ پاکستان ہمارا دوست ھے اگر اسکی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ آئی تو اسکے بھیانک نتائج نکلیں گے۔
کیا کبھی کسی نے سوچا تھا کہ تین چار سال پہلے پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز پریس کانفرنس کرنے والا ترکی جنگ کے موقع پر اپنا پورا لاؤ لشکر پاکستان بھیج دے گا؟
کیا کسی نے سوچا تھا کہ ہندوستان سے جنگ کے موقع پر عرب ممالک پاکستان کو کہیں گے کہ ہم کمزور ہیں کچھ مدد نہیں کر سکتے لیکن پیسوں کی فکر نہ کرنا باقی کوئی وجہ ہونا الگ بات ھے لیکن ہم تمہیں دولت کی کمی کی وجہ سے شکست نہیں کھانے دیں گے،
کویت 16 سال بعد پاکستانیوں کیلئے ہم قسم کے ویزے جاری کر دے گا؟
کیا کبھی کسی نے سوچا تھا کہ عین جنگ کے بیچ میں جب آزربائیجان کو پاکستان کی حمایت سے باز رہنے کی وارننگ دی جائے گی تو اسکے جواب میں ہندوستانی دہلی میں انکا سفیر ٹیبل پر مکا مار کر کہے گا کہ "اوور مائی ڈیڈ باڈی"۔
کیا کسی کے گمان میں تھا کہ دنیا کے وہ ممالک جو دہشتگردی کا نام سنتے ہی ہندوستان کے قدموں میں اپنی پلکیں بچھا لیا کرتے تھے انکے اعلامیے اور پریس ریلیزز میں مسلہ کشمیر کی تکرار مسلسل نظر آئے گی لیکن لفظ دہشت گردی کا نام ہوگا نہ نشان ؟
کیا کسی نے سوچا تھا کہ عین جنگ کے بیچ میں بنگلہ دیش اور نیپال کے عوام سرکاری سرپرستی میں انڈیا کی مذمت کرنے سڑکوں پر نکلیں گے؟
سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان جیسے پڑوسی انڈیا کو آنکھیں دکھائیں گے؟
کیا کسی نے سوچا تھا کہ وہ روس جو ہر جنگ میں انڈیا کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو جاتا تھا وہ پراسرار گونگی خاموشی اختیار کر لے گا؟
سوال یہ ھیکہ وہ انڈیا جسکے رعب میں نصف سے زائد ممالک دب چکے تھے اور باقی ماندہ آدھی دنیا اسکی ابھرتی مارکیٹ کو للچائی نظروں سے دیکھ رہی تھی جنگ کے میدان میں اسکے ساتھ اسرائیل اور افغانی طالبان کے علاوہ کوئی کھڑا نہ ہوا۔ کیوں؟
اس کیوں کا جواب بڑا دلچسپ ھے۔
جب آپ دنیا کو ساتھ لیکر چلنے، دوستوں کو ساتھ جوڑے رکھنے اور اہل لوگوں سے سفارتکاری کرانے کی بجائے اپنی ساری توانائی یہ بتانے میں میں لگا دیں گے کہ میں ہینڈسم ہوں، میری قمیض میں ایک نہیں دو، دو موریاں ہیں، میں امریکہ سے کشمیر کا ورلڈ کپ جیت چکا ہوں اور اقوام متحدہ میں سپاٹ انگریزی میں تقریر بھی کر لیتا ہوں تو آپکے دوست ممالک آپ سے دور بھاگیں گے، FATF کی گرے لسٹیں آپکا مقدر ہونگی، دیوالیہ پن آپکے ملک کا مقدر ہو گا اور آپ پوری دنیا میں آئسولیٹ ہو کر رہ جائیں گے۔
آپ ایک لمحے کو سوچئے 2019 میں جب انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی اگر آج کی جانے والی کوششوں سے نصف سفارتکاری بھی اس وقت ہو جاتی تو کیا انڈیا کو بڑے آرام سے بیک فٹ پر نہیں بھیجا جا سکتا تھا؟
دنیا آپکی سفارتکاری، آپکے ڈوزیئر اور آپکی پریزینٹیشن دیکھتی ھے دنیا کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کتنے ہینڈسم ہیں، قمیض کے آگے سوراخ ہیں یا پیچھے، آپ منہ زبانی تقریر کرتے ہیں یا پرچی دیکھ کے۔
طرز حکمرانی سے لاکھ اختلاف لیکن سفارتی میدان میں آپکا ملک 2022 سے بہت بہتر پوزیشن پر کھڑا ھے لہذا پاک فوج کے جوانوں اور ایئرفورس کے شاہینوں پر فخر کرتے وقت ان ہیروز کو بھی لازمی یاد رکھیئے جنھوں نے آپکو سفارتی محاذ میں فتح سے ہمکنار کیا ھے۔

12/05/2025


11/05/2025

وطن کے نگہبانو ”اللہ آپ سے راضی ہو“

05/05/2025

#الحمداللہ
جلوال گاؤں
جلوال سے تعلق رکھنے والے ظفر اقبال اور نذیر احمد جنہیں بلوچستان میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا خیر خیریت سے واپس اپنے گھر جلوال پہنچ گئے ہیں۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Namal Village posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share