Jamia Eman, Islamabad

Jamia Eman, Islamabad Online Islamic University وأن المساجد لله فلا تدعو مع الله أخدا

12/09/2021

ترقی كا راز: مقبول حسین صاحب كی زبانی
پروفیسر حافظ ابوبكر صدیق ۔۔۔ 03345149405

چودہ اگست 2021 ء كی رات میں كچھ تاخیر سے گھر پہنچا تو بیٹے حافظ معوذ صاحب نے ضد كی كہ اسلام آباد كی طرف گھومنے كے لئے چلنا ہے اور كھانا بھی باہر كھانا ہے۔ اژدحام كے باعث ہم كافی دیر كے بعد ایف 8 مركز میں ایك ہوٹل پر پہنچے ، كھانے كا آرڈر كیا۔ جس ویٹر نے ہم سے آرڈر لیا اس نے آدھی رات كے بعد تھكاوٹ كے باوجود انتہائی پرتپاك انداز میں كھانا پیش كیا اور ایك دو بار آكر مزید چیزوں كے بارے میں بھی پوچھا۔ كھانا تو لذیذ تھا ہی مگر اس بندے كے چہرے پر مسكراہٹ اور شكرگزاری كے آثار نمایاں تھے۔ كھانے كے بعد بل دینے كی باری آئی تو اس نے جو رقم بتائی مجھے اس سے زیادہ سمجھ آئی ۔ میں نے وہ رقم اور اپنی طرف سے اضافی ٹپ ملا كر دی تو اس طرح اس كی ٹپ تقریباً پانچ سو روپے كے قریب بن گئی۔ اس نے بل لے كرہمیں شكریہ كے ساتھ رخصت كیا۔ میں اس كے متشكرانہ انداز پر بچوں كو سمجھانے لگا كہ دیكھو یہ شخص شكر گذار تھا اور صرف ایك گاہك سے اتنی رقم بخوشی حاصل كرنے میں كامیاب ہوگیا۔ انہوں نے مجھے بتایا كہ آپ نے صرف ٹپ نہیں دی اسے بل بھی اضافی دیا ہے۔ میں نے كہا كہ میں نے نہیں دیا اس كے شكرگزار ہونے كے باعث اللہ تعالی نے كو نوازا ہے۔
اس واقعے سے مجھے اسی دن شام كی ایك معمول كی تقریب یاد آئی جس میں J7گروپ كے چیئرمین مقبول حسین صاحب اور سی ای او یسین محسود صاحب مہمانِ خصوصی تھے۔ میزبان ہمارے مہربان دوست محمد فیاض اعوان صاحب تھے۔ تقریب سے تھوڑی دیر قبل فیاض صاحب كی جانب سے حكم ملا كہ تقریب كی نقابت میرے ذمہ ہے۔ بتاتا چلوں كہ مقبول حسین صاحب كی قیادت میں J7گروپ نے انتہائی مختصر عرصے میں اللہ تعالی كے فضل وكرم سے بہت زیادہ ترقی كی ہے۔ جبكہ اس سے قبل گروپ سے وابستہ ڈائریكٹرز راولپنڈی اور اسلام آباد میں بہت بڑے بڑے پروجیكٹ مكمل كرچكے ہیں۔ مقبول حسین صاحب كے گروپ میں موجود ان كے پارٹنرز میں سے اكثر ان كے ان دیرینہ دوستوں میں سے ہیں جو انہیں بہت عرصے سے جانتے ہیں كہ انہوں نے كس قدر محنت ، لگن اور ایمانداری كے ساتھ اپنے منصوبہ جات كو مكمل كیا ہے۔ اسی بنا پر انہوں نے مل كر 2018ء میں یہ گروپ تشكیل دیا اور ڈویلپمنٹ كے شعبہ میں ایك اچھا نام كمایا۔ بی 17 اسلام آباد میں 46كنال پر مشتمل J7امپوریم كے علاوہ تقریبا 10 مزید پروجیكٹس اس وقت جاری وساری ہیں جن كا مالی اربوں روپے كا ہے۔ اور ان كے پروجیكٹس كی خوبصورتی یہ ہے كہ یہ بین الاقوامی معیار كے مطابق مستقبل كی ضروریات كو سامنے ركھتے ہوئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ یہ گروپ تعمیر كركے پروجیكٹ كو بے سہارا نہیں چھوڑ دیتا بلكہ اسے آباد بھی كرتا ہے اور مقررہ وقت سے پہلے مكمل كرنے كی تاریخ بھی ركھتا ہے۔
اس گروپ كے ہر پروجیكٹ كا ڈائریكٹر اپنے شعبے میں بہت اچھی شہرت كا حامل ہے، مذكورہ تقریب كے میزبان فیاض اعوان صاحب J7ICON كے پروجیكٹ ڈائریكٹر ہیں۔ اور تقریب بھی اس پروجیكٹ كے سائٹ آفس میں ہی منعقد ہو رہی تھی جو اسلام آباد ائیرپورٹ كے قریب سرینگر ہائی وے كے دونوں اطراف میں گروپ كے چار پروجیكٹس میں سے ایك منفرد پروجیكٹ ہے جسے این او سی مل چكا ہے اور اس كی تعمیر كا كام بھی شروع ہونے كو ہے۔ یہ پروجیكٹ سرینگر ہائی وے پر میٹرو اسٹیشن كے بالكل سامنے، موٹر وے كے سنگم ، رنگ روڈ اور سی پیك روٹ كے قریب بہترین سوسائٹیوں كے جھرمٹ میں گھری ہوئی ممتاز سٹی میں واقع ہے۔ یہاں پر تیزی سے كنسٹركشن كا كام جاری ہے كیونكہ یہ اسلام آباد كا وہ بلیو زون ہے جو مستقبل قریب میں پاكستان كا گلوبل زیروپوائنٹ بننے جا رہا ہے۔
گفتگو اس موقعہ پر بہت مختصر ہوئی مگر فیاض صاحب نے موقعہ كی مناسبت سے آزادی كی نعمت كا تذكرہ كرتے ہوئے شكرگزاری كی اہمیت پر زور دیا تو جب باری مقبول حسین صاحب كی آئی تو انہوں نے اپنی ترقی كے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے كہا مجھے اور میرے گروپ كو جو بھی ترقی ملی ہے اس كا ایك بڑا راز یہ ہے كہ ہم اللہ تعالی كا شكر ادا كرتے ہیں اور ناشكری كركے حالات كا رونا نہیں روتے بلكہ كام كركے آگے بڑھتے ہیں۔ گفتگو مختصر مگر باكمال تھی، اس لئے ہم نے نقابت كا فرض نبھاتے ہوئے سامعین كو یہ سبق پلے باندھنے كا مطالبہ كیا اور پاكستان كی خوشحالی اور ترقی كے لئے دعا كے ساتھ مہمانوں سے كیك كاٹنے كی درخواست كردی۔
یوں بظاہر یہ عام سی تقریب تھی مگر جو بات وہاں ذكر ہوئی وہ بہت اہم اور مفید تھی اس لئے ہم نے سوچا كہ ہم اپنے قارئین كے ساتھ بھی یہ راز شیئر كرلیں۔ كیونكہ قرآن وسنت میں شكرگزاری كو اپنانے اور اس كے ذریعے ترقی پانے كاتذكرہ ہمیں باربار ملتا ہے۔ شکراور شکرگزاری کا حکم قرآن مجید میں تقریباً 75 مقامات پر مختلف انداز میں آیا ہے۔ اور اس کی بڑی فضیلت ہمیں قرآن و سنت سے معلوم ہوتی ہے ۔ جیسے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناًاللہ تم سے بےنیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لیے ناشکری کو پسند نہیں کرتا اور اگر تم شکر ادا کرو گے تو وہ اسے تمہارے لیے پسند کرتا ہے (سورة الزمر:7)۔ اور رسول اللہ ﷺ كا فرمانِ ذی شان ہے: بندہ مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے۔ اس کے لیے ہر حال میں خیر ہی خیر ہے۔ اگر اسے کوئی راحت پہنچے تو اس پر وہ اپنے رب کا شکرگزار ہوتا ہے اور اس میں اس کے لیے خیر ہے اور ا گر اسے کوئی تکلیف یا رنج پہنچے اور وہ اس پر صبر کرے تو یہ اس کے لیے باعثِ خیر وبرکت ہے۔ (مسلم)
میں آخر میں ایك فرانسیسی جرنلسٹ اور ناولسٹ الفونسی كا ذكر كرنا چاہوں گا جس نے شکرگزاری كی بڑی خوبصورت تصویركشی یوں كی: کچھ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ گلاب کے پھولوں کے ساتھ کانٹے ہوتے ہیں جبکہ میں اس بات کا شکر ادا کرتا ہوں کہ کانٹوں کے ساتھ گلاب ہیں۔

09/06/2021

تھپڑ كی بازگشت

تھپڑ (تَھپَّڑ ) كا لفظ اردو زبان میں اسم نکرہ (مذکر –واحد) كے طور پر استعمال ہوتا ہے جس كےمعنی ہیں : ہاتھ کی ضرب جو عموماً منہ یا سر پر لگائی جاتی ہے، اسے طمانچہ بھی كہا جاتا ہےمگر لفظ طمانچہ ذرا مہذب سا لگتا ہے جبكہ تھپڑ میں گرمی اور شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ مجازی طور پر تھپڑ سے مراد سخت اور کڑا جواب مراد لیا جاتا ہے۔ چہرے پر تھپڑ كے بارے میں غور كیا جائے تو معلوم ہوتا ہے كہ اس كے لئے مضبوط ہاتھ، طاقت ور بازو، کھلے پنجے اور غصے سے بھرپور انسان كا تصور ضروری ہے جو كسی بات پر سیخ پا ہونے كے بعد اپنی تمام تر قوت كو جمع كركے اپنے ہاتھ كو ہوا میں لہراتا ہے اور سامنے والے كے چہرے پر زور سے دے مارتا ہے۔ اگر سامنے والا تیار نہ ہو تو ایك دفعہ اس كے طوطے اڑ جاتے ہیں اور اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور وہ گھوم جانے كے بعد سوچنے لگ جاتا ہے كہ میرے ساتھ كیا ہوا؟۔ اكثر آپ نے غور كیا ہوگا كہ تھپڑ كی منزل رخسار ہی بنتے ہیں كیونكہ پیار كی بھی منزل یہی ہوتی ہے اور نفرت كا اظہار بھی وہیں ہوتا ہے۔
اتوار كے روز فرانسیسی صدر جنوب مشرقی فرانس کے علاقے ڈروم کے دورے كے دوران ریسٹورنٹ مالکان اور طلبہ سے ملاقات کے موقعہ پر سفید شرٹ پہنے ہوئے دھاتی رکاوٹوں کے پیچھےکھڑے ہجوم کی جانب پیدل جار رہے تھے کہ ایک شخص سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا جس نے سبز رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور ساتھ میں گلاسز اور فیس ماسک پہنا ہوا تھا۔مذکورہ شخص کو ویڈیو میں ڈاؤن ود میکرون (میکرون کے اقدامات نامنظور) کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔ اس شخص نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون كا بازو پكڑ كر اس كے چہرے پر تھپڑ مار دے مارا۔جس پر میکرون کے سیکیورٹی اہلکاروں نے سبز شرٹ میں ملبوس شخص کو گھیر لیا ۔ صدر اس اچانک حملے سے گھبرا گئے اور حواس باختہ ہوگئے۔
اسلام میں چہرے پر تھپڑ مارنے سے منع كیا گیا ہے كیونكہ یہ انسانی كرامت اور عزت پر حملہ كے مترادف ہے۔ لیكن دنیا میں كچھ عجیب وغریب تصورات بھی بسا اوقات سننے اور دیكھنے كو ملتے ہیں جیسے كہ ایك چینی كمپنی كی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں خواتین اپنے تعلقات بہتر بنانے كے لئے ایك دوسرے كو تھپڑ مار رہی ہیں ۔ شاید فرانسیسی صدر كو پڑنے والا تھپڑ بھی ان كے تعلقات كی بہتری كے لئے ایك سبق بن جائے۔ ورنہ یہ عبرت تو بن ہی گیا ہے كہ اگر تم چاند كی طرف منہ كركے تھوكنے كی كوشش كرو گے تو تمہارے پر چہرے پر پھر تھوك كے ساتھ ساتھ تھپڑ وں كی بارش بھی ہوسكتی ہے۔
یوں لگتا ہے ہے یہ تھپڑ فرانسیسی صدر كے لئے سزا تنبیہ بن گیا ہے كہ اس نے دنیا كے امن كو تہ وبالا كرنے كے لئے مسلمانوں كے خلاف نفرت كو ہوا دی ہے۔ تھپڑ ایك الارم ہے ان فرعونوں كے لئے جو دنیا میں اكٹر كر چلتے ہیں ۔ اور یہ بھی لگتا ہے كہ نبی رحمت ﷺكی ذات اقدس كی توہین كرنے والوں كا دفاع كرنے كے جرم میں اللہ تعالی كا وہ وعدہ سچا ہوا جو قرآن میں كیا گیا تھا۔ بے شک ہم آپ كی طرف سے مذاق کرنے والوں کے لیے کافی ہیں (سورة الحجر: 95)
پاكستان سمیت دنیا بھر میں فرانسیسی صدر كی متعصبانہ پالیسیوں اور اسلاموفوبیا پر مبنی سوچوں كے نتیجے میں جو كچھ كہا جا رہا ہے اسی كی ایك جھلك ہمیں اس نظم میں دكھائی دیتی ہے جو مولانا ظفر علی خان نے تحریر فرمائی۔
منکر کے اعتبار کا ساماں جمع کر
صحرا کا سینہ چیر سمندر کو پھاڑ دے
نجد و حجاز شام کی قوت سمیٹ کر
یورپ کے پہلوان کا لنگر اُکھاڑ دے
عبرانیوں کو ایک رگڑ میں رگید ڈال
نصرانیوں کو ایک پکڑ میں پچھاڑ دے
تہذیبِ نو کے منہ پہ وہ تھپڑ رسید کر
جو اس حرامزادی کا حُلیہ بگاڑ دے
پرچم جہاں بلند ہے عیسیٰ کا آج کل
جھنڈا وہاں جلالِ محمدؐ کا گاڑ دے

پروفیسر حافظ ابوبكر صدیق ۔ 03345149405

07/04/2021

2 Beds Apartment in Rs. 3,490,000/- only

السلام علیكم
21/02/2021

السلام علیكم

21/02/2021
31/07/2020
27/07/2020

بیت الایمان
اسلامی اور عصری تعلیم ایك چھت تلے
________________________________________
۔۔۔۔۔۔ پیغام ۔۔۔۔۔۔
میرے لئے انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ میں آپ کی سامنے ایک ایسے ادارے کا تعارف پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں جو اپنے مشن میں انفرادیت اور پروگراموں میں جدت کا حامل ہے ۔ اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ کسی بھی قوم کی تعمیر وترقی میں تعلیمی وتحقیقی ادارے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہی ادارے قیادت کی تربیت اور رہمنائی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں ۔ گذشتہ چند دہائیوں سے وطن عزیز ملک پاکستان میں ہر شعبہ ہائے زندگی میں بڑی شدت سے ایسی قیادت کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے جوبانیانِ پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی نہ صرف صلاحیت رکھتی ہو بلکہ تازہ جذبے کے ساتھ میدانِ عمل میں اپنا کردار کرنے کے لئے تیار ہو ۔ بیت الایمان ایک ایسے ہی مشن کا نام ہے جو دورِ حاضر اور مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرنے والی قیادت تیار کرنے کے لئے مصروفِ عمل ہے ۔
بیت الایمان محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک تربیتی مرکز بھی ہے جس كا بنیادی مقصد ایسی نسل تیار کرنا ہے جو اسلام كی صحیح تصویر پیش كرنے اور پاكستان كی ترقی كی ضمانت بننے كی صلاحیت ركھتی ہو۔ یہ اعلی ثقافتی اور معاشرتی اقدار کو فروغ دینے کی ایک تحریک بھی ہے جس کا مقصد اسلامی اقدار کو عام کرنا اور بکھری ہوئی امت کو ایک لڑی میں پرونے کی سعی کرنا اور دیگر مذاہب کے ماننے والے ساتھ پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنانا ہے ۔
الحمد للہ میں خود اور میرے رفقائے کار جدید وقدیم سے واقف اور اس پُر فتن دور میں ایک متوازن سوچ کو پروان چڑھانے پر یقین رکھتے ہیں كیونكہ ہمارا ایمان ہے كہ صرف وہی قوم اورتہذیب ترقی کر سکتی ہے جس میں تفرقہ نہ ہو بلكہ اتحاد ہو اور وہ تمام تر عصری تقاضوں كے مطابق اپنی اخلاقی قدروں آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہو ۔ جس قوم کی بنیاد علم اور تعلیم پر استوار ہوگی اور جو آفاقی نظام تعلیم اور اعلیٰ نصاب اپنائے گی ، وہی قوم دیگر اقوام اور تہذیبوں کے تصادم میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ بیت الایمان چند دردِ دل ركھنے والے احباب كے صلاح و مشورے سے اٹھائی جانے والی تحریک کا نتیجہ ہے ۔ مجھے اللہ تعالی سے قوی امید ہے کہ وہ ہمیں اپنے اس مشن میں ضرور کامیاب فرمائیں گے ۔ آپ کی رہنمائی ہمارے حوصلے بلند رکھنے میں معاون ہوگی اور آپ کا تعاون ہمارا قیمتی سرمایہ ِہوگا ۔ امید ہے کہ آپ ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں گے ۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔
ابوبکر صدیق بن عبدالغفار
(چیئرمین بیت الایمان۔ اسلام آباد)

ہمارے منفردتعلیمی پروگرامز
(عربی و انگریزی میڈیم ۔ سائنس / آرٹس مضامین)

 امتیازی خصوصیات:
 كمپیوٹر اور سافٹ ویئر كی مدد سے جدید انداز میں حفظ قرآن
 تجويد كے ساتھ حجازی لہجے میں قرآن پڑھنے كی مشق
 دینی تعلیم ،اخلاقی تربیت اور كریئر كونسلنگ
 كمپیوٹرسائنسز اور انفارمیشن ٹیكنالوجی كی عملی تربیت
 قائدانہ اور شخصی صلاحیتوں میں نكھار لانے كی تربیت
 ہر طالب علم كا ذاتی ویب پیج اور سوشل میڈیا نیٹ ورك
 كھیل، صحت مندانہ تفریح اور ہم نصابی سرگرمیاں
 رفاہی اور سماجی منصوبہ جات میں عملی شركت

1۔ میٹرك اور حفظ قرآن كریم (چھ سالہ پروگرام)
داخلہ كی شرائط: ||پرائمری پاس اور ناظرہ قرآن پڑھنے كی استعداد|| عمر: 10- 13||

2۔ میٹرك اور ترجمہ قرآن مجید (تین سالہ پروگرام)
داخلہ كی شرائط: ||پرائمری پاس اور مكمل حفظ قرآن|| عمر:13- 16||

3۔ پرائمری اور اساسیات اسلام (پانچ سالہ پروگرام)
داخلہ كی شرائط: || نرسری/ مونٹیسوری || عمر: 06- 07||

4۔ ترجمہ قرآن حكیم اور منزل كی پختگی (ایك سالہ پروگرام)

داخلہ كی شرائط: ||پرائمری پاس اور مكمل حفظ قرآن|| عمر:12- 16||

5۔ ایوننگ كوچنگ پروگرام
دینی اور عصری تعلیم كی ٹیوشن

6۔ پروفیشنل شارٹ كورسز

تفصیلات كے لئے رابطہ
بیت الایمان
اسلامی اور عصری تعلیم ایك چھت تلے
________________________________________
مكان نمبر: 10 سٹریٹ نمبر:1۔ اے بلاك۔ سواں گارڈن۔ اسلام آباد
فون نمبر: 0515738731
موبائل: 03345149405/ 03009873102
ای میل: [email protected]
ویب سائٹ: www.baituliman.com

سورج اور چاند گرہن كے موقعہ پر مسنون اعمال باجماعت لمبي نماز كا اہتمام  مساجد ميں خطبہ اور تذكير  عاجزی اور اخلاص سے ...
20/06/2020

سورج اور چاند گرہن كے موقعہ پر مسنون اعمال
 باجماعت لمبي نماز كا اہتمام
 مساجد ميں خطبہ اور تذكير
 عاجزی اور اخلاص سے دعائيں
 كثرت سے توبہ واستغفار
 كثرت سے اللہ تعالي كا ذكر
 اللہ كي راہ ميں صدقہ وخيرات
 اطباء كي ہدايات پر عمل

Details of our Educational, Research and Training Programs would be coming soon
07/06/2020

Details of our Educational, Research and Training Programs would be coming soon

Address

Soan Garden
Islamabad
46000

Telephone

+923356102102

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Eman, Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamia Eman, Islamabad:

Share