National Youth Parliament

National Youth Parliament National Youth Parliament. A platform for Youth Leadership, Awareness, and Change.

لاہور: پاکستان مسلم لیگ یوتھ کے زیر اہتمام آل پاکستان یوتھ لیڈرشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مرکزی موضوع “کیا پاکست...
07/10/2026

لاہور: پاکستان مسلم لیگ یوتھ کے زیر اہتمام آل پاکستان یوتھ لیڈرشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مرکزی موضوع “کیا پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے؟” تھا۔ کانفرنس میں پاکستان بھر سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے یوتھ ونگز، طلبہ تنظیموں، سماجی و غیر سیاسی نوجوان رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ محمد کامران سعید عثمانی نے کی جبکہ کانفرنس کی صدارت چوہدری سالک حسین، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ و وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے بطور چیئرمین کی۔

کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے محمد کامران سعید عثمانی نے ہاؤس کو اوپن کیا اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مختلف سیاسی، انتظامی اور عوامی پہلوؤں پر بحث کا آغاز کیا۔

کانفرنس میں مجیب الرحمن شامی، ڈاکٹر ناصر بیگ، اسداللہ طارق، رانا وحید مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ، فرحان اعجاز مرکزی صدر مصطفوی موومنٹ، بلال ربانی ایم ایس او، یاسر عباسی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف (ن)، حاشر منہاس ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف، شعیب بٹالوی صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، بیرسٹر امارت، شیزا قریشی، حافظ عمر مرکزی صدر اہل حدیث یوتھ فورس، رانا عثمان صدر طلبہ محاذ و صدر جمعیت طلبہ اسلام، وقاص والانہ، سعد الرحمن ڈکی بھائی یوٹیوبر، غازی بابر چیئرمین اسٹار ایشیا، موسیٰ کھوکھر صدر پی ایس ایف پنجاب، حافظ امیر شہزاد نائب صدر پی ایس ایف، چوہدری محمد اطہر چیئرمین لسٹ یونیورسٹی، یاسر شامی ،فادر بشارت سراج مسیحی برادری سمیت پاکستان بھر سے مختلف سیاسی و غیر سیاسی یوتھ تنظیموں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے نوجوان رہنماؤں نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اپنے اپنے مؤقف پیش کیے۔ مقررین نے انتظامی امور، وسائل کی منصفانہ تقسیم، عوام تک حکومتی سہولیات کی رسائی، آبادی کے پھیلاؤ اور نوجوانوں کے مستقبل سمیت مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔

شرکاء کے درمیان موضوع پر کھلی بحث اور مکالمہ ہوا اور مختلف رہنماؤں نے نئے صوبوں کے قیام اور اس کی ضرورت کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔

✨ CFLKR Edition 1 | Grand Finale ✨🇵🇰کراچی: نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کراچی ڈویژن کے صدر محترم عبداللہ ناصر حسین نے CFLKR ایڈیش...
07/10/2026

✨ CFLKR Edition 1 | Grand Finale ✨🇵🇰

کراچی: نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کراچی ڈویژن کے صدر محترم عبداللہ ناصر حسین نے CFLKR ایڈیشن 1 کے گرینڈ فائنل میں بطورِ چیف گیسٹ شرکت کی۔

لاہور: نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پنجاب کابینہ کی پہلی تعارفی میٹنگ اور حلف برداری کی تقریب صدر نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پنجاب حمنہ ...
06/10/2026

لاہور: نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پنجاب کابینہ کی پہلی تعارفی میٹنگ اور حلف برداری کی تقریب صدر نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پنجاب حمنہ بتول کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی جس میں کابینہ اراکین سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی

تقریب میں معزز مہمانِ خصوصی صوبائی مشیر برائے اوقاف و مذہبی امور پنجاب و مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ جناب محمد کامران سعید عثمانی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔اور نوجوان اراکین کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

محمد کامران سعید عثمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے کردار کو ملکی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

محمد کامران سعید عثمانی نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے اقدام کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی فلاح و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گی اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر معزز مہمانِ خصوصی محمد کامران سعید عثمانی کو شیلڈ بھی پیش کی

سرفراز خان شیرانی
انفارمیشن سیکرٹری
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ

بدین : نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ضلع بدین کی تعارفی میٹنگ صدر نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ضلع بدین، عرفان میمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوئ...
06/10/2026

بدین : نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ضلع بدین کی تعارفی میٹنگ صدر نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ضلع بدین، عرفان میمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ڈویژنل عہدیداران سلیم یوسف اوڈھیجو، شاکر چانڈیو، ساگر راٹھور، صدیق ہالیپوٹو، عاطف نوتکانی، شہباز پنہور اور قیصر پنہور سمیت ضلع بدین کی مکمل ٹیم، جنرل سیکریٹری سید عرفان کاظمی، انفارمیشن سیکریٹری ذوالفقار علی آرائیں اور دیگر معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

میٹنگ میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے اغراض و مقاصد، نوجوانوں کے کردار، قیادت سازی، سماجی ذمہ داری اور نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی...

شاکر چانڈیو
انفارمیشن سیکرٹری
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ سندھ

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ حیدرآباد ڈویژن کی تعارفی میٹنگ..حیدرآباد: نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ڈویژن کے پریزیڈنٹ محمد اشراق رحمان سوم...
05/10/2026

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ حیدرآباد ڈویژن کی تعارفی میٹنگ..

حیدرآباد: نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ڈویژن کے پریزیڈنٹ محمد اشراق رحمان سومرو کی جانب سے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ حیدرآباد ڈویژن کے حوالے سے ایک اہم تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹس، حیدرآباد ڈویژن کے عہدیداران اور تنظیم کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام عہدیداران کا باہمی تعارف ہوا اور تنظیمی ذمہ داریوں، نوجوانوں کے کردار اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔۔

سندھ کے عہدیداران وائیس پریزیڈنٹ علی علی لاکو،انفارمیشن سیکرٹری شاکر چانڈیو،لیگل ایڈوائزر سلیم یوسف اوڈیجو،بہ موجود تھے،ل۔۔۔۔

اس موقع پر، ڈویژن اور ضلع عہدیداران، عرفان علی میمن،پریزیڈنٹ ٹنڈو محمد خان ذولفقار تیگانی جنرل سیکرٹری عمران راجپوت، پریزیڈنٹ ٹنڈو الہیار خلیل لغاری، حیدرآباد ڈیویژن جنرل سیکرٹری امتیاز پھوڑ، ساگر راٹھور، صدیق ھالیپوٹو، عاطف نوتکانی، شھباز پنھور، اور دیگر عہدیداران معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی ۔۔۔۔

The National Youth Parliament (NYP) proudly congratulates our newly inducted Youth MPA on his remarkable achievement of ...
04/10/2026

The National Youth Parliament (NYP) proudly congratulates our newly inducted Youth MPA on his remarkable achievement of joining one of Pakistan's leading youth leadership platforms.
This appointment reflects his dedication, passion for public service, and commitment to creating a positive impact in society. We are confident that his leadership, vision, and determination will contribute significantly to strengthening youth participation, promoting democratic values, and representing the aspirations of young people with integrity and responsibility.
As a Youth MPA, he will have the opportunity to participate in parliamentary sessions, leadership programs, policy discussions, social initiatives, and community engagement activities while working alongside talented young leaders from across Pakistan.
We wish his continued success as she embarks on this inspiring journey of leadership and service. May he continue to inspire others and play a meaningful role in building a stronger and brighter future for our nation.
National Youth Parliament 🇵🇰

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Youth Parliament posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share