04/08/2026
پاکستان کو تماشائی نہیں، قائدین کی ضرورت ہے۔ 🇵🇰
ہر دور اپنی قیادت خود پیدا کرتا ہے، اور آج کی قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔
اگر ہم صرف تنقید کرتے رہیں گے تو تبدیلی کبھی نہیں آئے گی۔ لیکن اگر ہم آگے بڑھ کر ذمہ داری قبول کریں، سیکھیں، قیادت کریں اور اپنی آواز مثبت انداز میں بلند کریں، تو پاکستان کا مستقبل واقعی بدل سکتا ہے۔
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نوجوانوں کو صرف خواب دیکھنا نہیں، بلکہ ان خوابوں کو عملی شکل دینا سکھاتی ہے۔ یہی وقت ہے کہ ہم تماشائی بننے کے بجائے قائد بنیں، کردار ادا کریں اور پاکستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
پاکستان کا مستقبل اس کے نوجوان لکھیں گے۔
Youth Leading Pakistan's Future