Numl Kashmir Council-NKC

Numl Kashmir Council-NKC The main purpose of this group is to promote our identity as a mountaineer,pahari,pir panjali�
(1)

یومِ استحصال۵ اگست ۲۰۱۹ء تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو غیر قانونی ...
05/08/2026

یومِ استحصال
۵ اگست ۲۰۱۹ء تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کر کے کشمیری عوام پر جبری محاصرہ اور غصب کا سلسلہ تیز کر دیا۔ نمل کشمیر کونسل (NUML Kashmir Council) اس 'یومِ استحصال' کے موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیر کی آزادی تک ہماری آواز اور حمایت ان کے ساتھ رہے گی۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ قابلِ رشک زندگی سے قابلِ رشک موت تک کا سفرکچھ شخصیات صرف اپنی زندگی نہیں جی...
30/07/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

قابلِ رشک زندگی سے قابلِ رشک موت تک کا سفر
کچھ شخصیات صرف اپنی زندگی نہیں جیتیں بلکہ اپنے کردار، اپنے نظریے اور اپنی استقامت سے تاریخ رقم کرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک عظیم شخصیت کمانڈر فاروق صاحب تھے، جنہوں نے پوری زندگی مزاحمت، حق گوئی اور قومی وقار کی جدوجہد میں بسر کی، اور آخرکار اسی راستے پر شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔
ان کی شہادت صرف ایک فرد کا بچھڑ جانا نہیں بلکہ ایک گہرا صدمہ ہے۔ ایسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو اپنے قول و فعل سے آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ مگر شہداء کبھی مرتے نہیں، وہ اپنے کردار، نظریے اور قربانی کی صورت میں زندہ رہتے ہیں اور قوموں کے ضمیر کو بیدار کرتے رہتے ہیں۔
نمل کشمیر کونسل کمانڈر فاروق خان صاحب کی شہادت پر گہر رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔۔ اللہ پاک کمانڈر صاحب کے درجات بلند فرمائیں ۔۔

NUML Kashmir Council pays tribute to the martyrdom of Sardar Osama Jameel brilliant PhD scholar at Quaid-i-Azam Universi...
29/07/2026

NUML Kashmir Council pays tribute to the martyrdom of Sardar Osama Jameel brilliant PhD scholar at Quaid-i-Azam University and a courageous voice for justice
His steadfast dedication to truth, his profound love for the motherland, and his fearless leadership will forever be remembered
He stood firm with conviction in the most difficult times, and his supreme sacrifice will continue to inspire generations to come
May Allah (SWT) accept his shahadat, grant him the highest ranks in Jannat-ul-Firdous, and shower His infinite mercy upon him. May Allah grant strength, patience and comfort to his family, friends, colleagues, and all those mourning this immense loss.

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

The Numl Kashmir Council extends its heartfelt gratitude to the Human Rights Commission of Pakistan (HRCP) for their swi...
28/07/2026

The Numl Kashmir Council extends its heartfelt gratitude to the Human Rights Commission of Pakistan (HRCP) for their swift, principled, and unwavering commitment to advocating for basic human rights, freedom of peaceful assembly, and justice.

NUML Kashmir Council has submitted a formal appeal to HRCP, urging an independent investigation into the ongoing human r...
28/07/2026

NUML Kashmir Council has submitted a formal appeal to HRCP, urging an independent investigation into the ongoing human rights situation in Azad Jammu & Kashmir and calling for justice, accountability, and the protection of fundamental freedoms.


اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارتکار ملیحہ لودھی نے ایک کشمیری بچی کی تصویر لہرا کر دنیا کو بتایا تھا کہ بھ...
27/07/2026

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارتکار ملیحہ لودھی نے ایک کشمیری بچی کی تصویر لہرا کر دنیا کو بتایا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں پیلٹ گنز استعمال کر رہی ہیں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے برسوں یہ مؤقف اختیار کیا کہ پیلٹ گنز کا استعمال غیر انسانی ہے، کیونکہ یہ لوگوں کو عمر بھر کے لیے اندھا کر سکتی ہیں۔

آج راولاکوٹ میں مظاہرین پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں۔ اگر انسانی حقوق ایک آفاقی اصول ہیں تو ان کا اطلاق یہاں بھی ہونا چاہیے، نہ کہ صرف سرحد کے اُس پار۔

27/07/2026

نمل کشمیر کونسل راولاکوٹ میں جاری صورتحال پر گہری تشویش،افسوس کا اظہار اور مزمت کرتی ہے۔۔پر امن کشمیریوں پر ایسا ظلم ہر گز نہیں ہونا چاہیے ۔۔نمل کشمیر کونسل کشمیر کے تمام شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور اپنے تمام لوگوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔۔حکومت وقت کو چاہیے کے مزاکرات کی طرف جا کر کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق دیں تا کہ مزید کشمیر کے نوجوانوں کا خون ضائع نا ہو۔۔ اختلاف راۓ کو اگر طاقت کے بجائے ایک ٹیبل پر ڈسکس کیا جاۓ تو اسکا بہترین حل نکل سکتا ہے۔۔لانگ مارچ کے دوران زخمی ہونے والے افراد میں سے اگر کسی کو راولپنڈی اسلام آباد کے کسی ہاسپٹل میں لایا جاتا ہے تو خون و دیگر کسی بھی طرح کی معاونت کے لیے نمل کشمیر کونسل ہمہ وقت تیار ہے۔۔

NUML Kashmir council_ Admission Committee Fall 2026 Admissions Now Open!Admissions for Fall 2026 at NUML are now open. D...
22/06/2026

NUML Kashmir council_ Admission Committee
Fall 2026 Admissions Now Open!

Admissions for Fall 2026 at NUML are now open. Don’t miss your chance to join one of the leading institutions for higher education.
For any inquiries regarding admissions, please feel free to contact us:








نمل کشمیر کونسل گزشتہ روز اسلام آباد/راولپنڈی میں موجود مختلف کشمیری طلبہ و سماجی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم جموں کشمیر...
11/06/2026

نمل کشمیر کونسل گزشتہ روز اسلام آباد/راولپنڈی میں موجود مختلف کشمیری طلبہ و سماجی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم جموں کشمیر سٹوڈنٹس فیڈرل الاٸنس زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔نمل کشمیر کونسل اس مشترکہ اعلامیے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور کشمیری عوام کے جائز حقوق، امن، انصاف اور عوامی آواز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم تمام کشمیری کمیونٹیز کے اتحاد اور باہمی یکجہتی کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہیں۔ یہ عوامی جدوجہد کسی ملک یا ادارےکے خلاف نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق، وسائل پر حقِ ملکیت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہے۔ کشمیری عوام اپنے جائز مطالبات اور 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے پرامن اور جمہوری انداز میں آواز بلند کر رہے ہیں۔یہ تحریک ریاست کے خلاف نہیں بلکہ ریاست سے اپنے آئینی، معاشی اور سماجی حقوق کے حصول کی جدوجہد ہے۔ عوام اپنے وسائل پر اختیار، بہتر طرزِ حکمرانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں ضروری ہے کہ عوامی آواز کو سنا جائے اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں، کیونکہ پائیدار امن اور استحکام انصاف اور عوامی حقوق کے احترام سے ہی ممکن ہے۔
جموں کشمیر سٹوڈنٹس فیڈرل الائنس کشمیر میں جاری حالیہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس مورخہ 10جون 2026 کو منعقد ہوا جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی ووفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف جامعات میں موجودکشمیری طلباء کی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلامک یونیورسٹی، نمل کشمیر کونسل،ایرڈ کشمیر کونسل، اقراء کشمیر کونسل،کشمیر سٹوڈنٹ فیڈریشن وفاقی اردو یونیورسٹی آسلام اباد، جموں کشمیر سٹوڈنٹس سوسائٹی قائداعظم یونیورسٹی، کشمیر کونسل عبادت یونیورسٹی نے شرکت کی۔
اعلامیہ
1. اجلاس کشمیر میں جاری صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے اور اس کے بعد سے ریاست میں جاری کمیونیکشن بلیک آؤٹ اور بدترین کریک ڈاؤن کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر ایکشن کمیٹی کو کالعدم قراردیے جانے والے نوٹیفکشن کو واپس لے اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے منظور شدہ مطالبات پر عمل درآمد کرے اور مذاکرت کی ذریعے سے جاری صورتحال کا حل نکالے۔
2. اجلاس جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو بنیادی حقوق کیلئے عام عوام پر مشتمل تحریک سمجھتاہے اور اس تحریک کے دوران جام شہادت نوش فرما جانے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا اور سمجھتا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ہم اس سفر کے دوران شہادت پا جانے والے ساتھیوں کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے اور جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
3. اجلاس تحریک کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور معیاری مناسب طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
4. اجلاس نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف جاری جھوٹے، بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرزِ عمل سے صرف نفرت اور تقسیم کو فروغ ملے گا۔ اجلاس نے آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کی حقیقی آواز دنیا تک پہنچ سکے۔ اس موقع پر اجلاس نے بین الاقوامی میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا جو کشمیری عوام کی آواز اور حقائق کو عالمی دنیا تک پہنچا رہا ہے۔
5. اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جموں کشمیر فیڈرل سٹوڈنٹس الائنس حقائق پر مبنی، منظم اور مؤثر سوشل میڈیا مہم چلائے گا تاکہ پاکستانی عوام اور عالمی برادری کو زمینی حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔
6. فیڈرل الائنس نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی، خون کے عطیات کی دستیابی اور دیگر انسانی ہمدردی کے اقدامات میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
7. اجلاس نے اعلان کیا کہ جموں کشمیر فیڈرل سٹوڈنٹس الائنس حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے اور راولپنڈی و اسلام آباد میں موجود کشمیری کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔



09/06/2026

نمل کشمیر کونسل حکومت کی جانب سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیے جانے، اس کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال، شہری ہلاکتوں، عوامی گرفتاریوں اور پورے خطے میں جاری کمیونیکیشن بلیک آؤٹ پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتی ہے۔ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ جدوجہد کسی ادارے، کسی ملک، کسی سیاسی جماعت یا کسی فرد کے خلاف نہیں ہے۔ یہ ایک پُرامن اور عوامی جدوجہد ہے جو عوام کے بنیادی حقوق، حقِ ملکیت، کرپشن کے خاتمے، شفاف اور جوابدہ نظام، انصاف اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری ہے۔ اس تحریک کا مقصد تصادم نہیں بلکہ عوامی مسائل کا منصفانہ اور پائیدار حل ہے۔عوام، طلبہ، تاجر، مزدور، خواتین اور دیگر طبقات زندگی کے بنیادی حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ ایسے میں طاقت، جبر اور گرفتاریوں کے ذریعے عوامی آواز کو دبانے کی کوشش نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ حالات کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔ مسائل کا حل طاقت میں نہیں بلکہ مکالمے، برداشت اور سیاسی بصیرت میں پوشیدہ ہے۔نمل کشمیر کونسل نہتے شہریوں کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ ہم شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ہم اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ ہم ایک پُرامن قوم ہیں اور ہمارا راستہ ہمیشہ امن، بھائی چارے، قانون کی بالادستی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ رہا ہے۔ ہم ہر قسم کے تشدد، نفرت، انتشار اور عوامی یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہماری طاقت اتحاد، شعور، دلیل اور پُرامن جدوجہد میں ہے۔
نمل کشمیر کونسل حکومتِ آزاد جموں و کشمیر اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ:
- طاقت اور جبر کے استعمال کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے۔
- عوامی ایکشن کمیٹی سے متعلق فیصلوں پر نظرِ ثانی کی جائے۔
- عوامی مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔
- انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
- حالیہ واقعات میں ہونے والے جانی نقصان اور مبینہ زیادتیوں کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کروائی جائیں۔
- اپنی عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور پُرامن جدوجہد کو اپنا شعار بنائیں۔ کسی بھی اشتعال انگیزی یا انتشار کا حصہ نہ بنیں اور اپنے حقوق کے لیے آئینی اور جمہوری طریقے سے آواز بلند کریں۔یہ جدوجہد کسی کے خلاف نہیں، بلکہ اپنے حقوق، اپنے وسائل، حقِ ملکیت، کرپشن سے پاک نظام، انصاف اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔
ُپرامن رہیں، متحد رہیں، باوقار رہیں۔
منجانب: نمل کشمیر کونسل

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Numl Kashmir Council-NKC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share