08/06/2026
پیما کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، جس کی صدارت مرکزی صدر پیما پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کی۔ اجلاس کی نظامت مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمد سلمان غوری نے کی اور معاونت مرکزی نائب صدر پروفیسر محمد طیب نے کی۔ اجلاس میں قومی سطح پر جاری سرگرمیوں، پیشہ ورانہ مہارت، تنظیمی امور، صحت عامہ سے متعلق آگاہی مہمات، ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر کو درپیش اہم چیلنجز، غزہ سمیت اندرون و بیرون ملک میڈیکل ریلیف پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے شوریٰ اراکین، صوبائی صدور، مختلف شعبہ جات کے انچارجز اور صدر خواتین برانچ کی قیادت میں خواتین ذمہ داران نے شرکت کی۔