Human Rights council of AJK

Human Rights council of AJK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Human Rights council of AJK, Non-Governmental Organization (NGO), Tarnol Islamabad, Islamabad.

24/06/2025

ہیومن رائٹس کونسل آف آزادجموں و کشمیر تراڑکھل کے نواحی علاقے ناڑی شہیداں میں ایک بزرگ بیوہ خاتون نذیرہ بیگم کے ساتھ مبینہ زمین پر قبضے اور ان کے خاندان کی خواتین پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

یہ نہایت افسوسناک اور ناقابلِ قبول امر ہے کہ ایک سابق سرکاری افسر، جنہیں قانون اور عدل کے تحفظ کی مثال بننا چاہیے تھا، خود ہی ایک بیوہ اور بے اولاد خاتون کی ملکیتی زمین پر قبضہ کرنے اور ان کے اہلِ خانہ پر تشدد جیسے گھناونے عمل میں ملوث پائے گئے۔متاثرہ خاندان کے رکن شبیر احمد کی اہلیہ پر مبینہ تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آنا اس معاملے کو مزید سنگین بنا دیتا ہے، جس کا فوری طور پر غیر جانب دارانہ تحقیقات کے ذریعے ازالہ ناگزیر ہے۔ہیومن رائٹس کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ:

1. فوری طور پر ایک عدالتی انکوائری کا حکم دیا جائے۔
2. متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ اور قانونی معاونت فراہم کی جائے۔
3. اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بااثر فرد کمزور طبقات کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہ کرے۔

یہ Council واضح کرنا چاہتی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں کسی بھی شخص کو، چاہے اس کا ماضی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک بیوہ خاتون کے ساتھ ظلم و جبر ہمارے معاشرے اور اقدار کے منافی ہے۔ہم معاشرے کے تمام باشعور افراد، سول سوسائٹی اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیرانصاف، وقار اور انسانی حرمت کا ضامن ادارہ
Government of Azad Jammu and Kashmir
AJK Police
Trarkhel, Azad Kashmir, Pakistan
روزنامہ تراڑکھل

23/06/2025

پریس ریلیز

تاریخ: 23 جون 2025
جاری کردہ: ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد کشمیر – ضلع جہلم ویلی

محکمہ صحت جہلم ویلی میں مبینہ غیر قانونی تقرری، میرٹ کی پامالی اور ہراسانی پر ہیومن رائٹس کونسل کا اظہارِ تشویش

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد کشمیر، ضلع جہلم ویلی کے صدر جناب اعتزاز الحسن گیلانی نے محکمہ صحت میں سامنے آنے والے ایک سنگین واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں اقربا پروری، میرٹ کی خلاف ورزی، اور مبینہ ہراسانی جیسے انسانی حقوقی اصولوں کو بری طرح پامال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ایک مستحق اور اہل امیدوار خاتون ، جسے قانونی طور پر تعیناتی کا حق حاصل تھا، کو پہلے زبانی طور پر حراساں کیا گیا، پھر دفتر میں حاضری لگانے سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں، اسی اسامی پر ایک اور خاتون کو، خاندانی تعلق اور سفارش کی بنیاد پر تعینات کر دیا گیا۔

یہ عمل کئی سطحوں پر قانون، اخلاقیات اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے:

میرٹ کی سنگین پامالی: اہل امیدوار کو نظرانداز کر کے سفارشی تعیناتی کی گئی۔

مبینہ ہراسانی: متاثرہ خاتون کو حاضری سے روکنا اور دباؤ ڈالنا ایک طرح کا ادارہ جاتی استحصال ہے۔

اداروں پر عدم اعتماد: ایسے واقعات نوجوانوں کے اندر نظام سے بدگمانی اور مایوسی پیدا کرتے ہیں۔

صدر ہیومن رائٹس کونسل جہلم ویلی، اعتزاز الحسن گیلانی نے کہا:

"ہم کسی بھی فرد کے ساتھ امتیازی سلوک، ہراسانی یا اقربا پروری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ اجتماعی انسانی وقار، انصاف اور مساوی مواقع کے اصول کا مسئلہ ہے۔"

ہیومن رائٹس کونسل کا مطالبہ ہے:

اس معاملے کی فوری، آزاد اور غیر جانبدار انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متاثرہ خاتون کو انصاف، تحفظ اور تعیناتی کا حق فوری بحال کیا جائے۔

محکمہ صحت میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی اقدامات کیے جائیں۔

تمام سرکاری اداروں میں خواتین کو محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہراسانی کے خلاف مؤثر نظام نافذ کیا جائے۔

اگر اس واقعے پر فوری اور سنجیدہ نوٹس نہ لیا گیا تو ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد کشمیر قانونی، عدالتی اور عوامی سطح پر ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

برائے رابطہ:
صدر: اعتزاز الحسن گیلانی
ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد کشمیر – ضلع جہلم ویلی
Government of Azad Jammu and Kashmir Human Rights Council of Pakistan Government of Pakistan AJK Police Organisation of Islamic Cooperation (OIC) United Nations PID AJK Human Rights Council of Gilgit Baltistan Shoukat Nawaz Mir @

انسانیت بچاؤ – جنگ روکو‎خون رُکنا چاہیے، امن بولنا چاہیے‎‎‎آئیے آواز بلند کریں انسانیت کے حق میں‎جنگ نہیں، امن چاہیے!‎‎📍...
22/06/2025

انسانیت بچاؤ – جنگ روکو
‎خون رُکنا چاہیے، امن بولنا چاہیے


‎آئیے آواز بلند کریں انسانیت کے حق میں
‎جنگ نہیں، امن چاہیے!

‎📍 مقام: اسلام آباد پریس کلب
‎🕔 وقت: شام 5 بجے
‎📅 تاریخ: 24 جون، منگل

‎آؤ! امن کا علم بلند کریں

‎ہیومن رائٹس کونسل پاکستان
Human Rights Council of Pakistan
Government of Pakistan

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کا اعلامیہمورخہ: 22 جون 2025ہاڑی گہل راولی سیکوٹ میں غیر قانونی کرش پلانٹ کے خلاف...
22/06/2025

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کا اعلامیہ
مورخہ: 22 جون 2025

ہاڑی گہل راولی سیکوٹ میں غیر قانونی کرش پلانٹ کے خلاف عوامی شکایات اور انسانی حقوق کی پامالی

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر، ہاڑی گہل راولی سیکوٹ کے مقام پر لگائے جانے والے کرش پلانٹ کے خلاف عوامی شکایات اور قانونی کارروائی کے باوجود جاری سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق مقامی نوجوانان نے اس غیر قانونی پلانٹ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل کو درخواست دی، جس پر واضح احکامات کے تحت کام روکنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ تاہم، ان احکامات کے باوجود کرش پلانٹ کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں جو نہ صرف قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی صحت، ماحول اور علاقائی امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔

یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ کرش پلانٹ:
• جامع مسجد، بوائز ہائیر سیکنڈری سکول، خواتین و مرد دینی مدارس، پرائیویٹ اسکول، اور بڑی آبادی کے بیچوں بیچ قائم کیا گیا ہے۔
• گرد و غبار سے نہ صرف تعلیمی و مذہبی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ دمہ، کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔
• ماحولیاتی آلودگی کے ذریعے عوامی زندگی کو مستقل طور پر خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

ہیومن رائٹس کونسل درج ذیل نکات پر زور دیتی ہے:
1. قانون پر عملدرآمد: اے سی ہاڑی گہل اور ڈی سی باغ فوری طور پر اپنے جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کروائیں۔
2. ماحولیاتی تحفظ: کرش پلانٹ کی تمام سرگرمیوں کو NOC کے بغیر فوری بند کیا جائے اور ماحولیاتی اثرات کا جامع سروے کر کے عوام کو آگاہ کیا جائے۔
3. عوامی سلامتی: اگر کسی قسم کا تصادم یا ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
4. انسانی حقوق کا تحفظ: تعلیم، صحت، مذہبی عبادات اور صاف فضا میں سانس لینا عوام کا بنیادی حق ہے جسے پامال نہیں کیا جا سکتا۔

ہیومن رائٹس کونسل حکومت، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات، اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ علاقے کو ماحولیاتی تباہی سے بچایا جا سکے۔

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر
آفس: نزد فیضان مدینہ مسجد، اپر چھتر ہاؤسنگ کالونی، مظفرآباد
Government of Azad Jammu and Kashmir
Pid Bagh Ajk
AJK Police
باغ کی آواز

Human Rights Council of Azad Jammu and KashmirOfficial Statement – Dated: 22 June 2025Subject: Condemnation of US Milita...
22/06/2025

Human Rights Council of Azad Jammu and Kashmir

Official Statement – Dated: 22 June 2025

Subject: Condemnation of US Military Attack on Iran’s Nuclear Facilities – A Violation of International Law and UN Charter

The Human Rights Council of Azad Jammu and Kashmir strongly condemns the reported military aggression by the United States against the nuclear infrastructure of the Islamic Republic of Iran. Such unilateral use of force constitutes a serious violation of international law, the sovereignty of a UN member state, and undermines global peace and stability.

Under the United Nations Charter, particularly:

Article 2(4):
“All Members shall refrain in their international relations from the threat or use of force against the territorial integrity or political independence of any state, or in any other manner inconsistent with the Purposes of the United Nations.”

This act by the United States is in clear violation of the above clause, as it undermines the principle of peaceful resolution of disputes and escalates tensions in an already volatile region.

Furthermore, such attacks risk catastrophic humanitarian consequences, provoke retaliatory responses, and set a dangerous precedent for the use of preemptive military force. It is deeply troubling that a nation with veto power within the UN Security Council is acting in contravention of the very Charter it is sworn to uphold.

The Human Rights Council of AJK:
• Calls upon the United Nations and the international community to immediately intervene and hold the aggressor accountable.
• Demands an impartial international inquiry into the attack.
• Stresses the urgent need to uphold international law and protect the sovereignty and dignity of all nations, irrespective of political alignments.

In solidarity with the people of Iran and in commitment to peace, justice, and lawful global order.

Issued by:
Human Rights Council of Azad Jammu and Kashmir
Office: Near Faizan-e-Madina Masjid, Upper Chattar Housing Colony, Muzaffarabad, AJK
Government of Azad Jammu and Kashmir
Human Rights Council of Pakistan
Government of Pakistan
Organisation of Islamic Cooperation (OIC)
United Nations
Mushtaq Ahmad Khan
PID AJK
Pid Poonch Rawalakot
Network For Human Rights And Justice
BBC News
Human Rights Council of Gilgit Baltistan
UN Human Rights Councilts

Statement & Analysis from Human Rights Council of Azad Jammu & KashmirDate: 21 June 2025Re: Analysis on the Potential No...
21/06/2025

Statement & Analysis from Human Rights Council of Azad Jammu & Kashmir
Date: 21 June 2025

Re: Analysis on the Potential Nomination of Donald J. Trump for the Nobel Peace Prize

The Human Rights Council of Azad Jammu & Kashmir (HRC AJK) expresses its deep concern and strong reservations regarding any proposal or intent to nominate former U.S. President Donald J. Trump for the Nobel Peace Prize, particularly if such a nomination is initiated or endorsed by the Government of Pakistan or any political group within it.

While Pakistan has historically advocated for the rights of oppressed nations—especially Palestine and Indian-Occupied Kashmir—this nomination raises serious moral and strategic questions.

1. Vetoes Against Palestinian Rights

During his presidency, Donald Trump consistently used U.S. veto power in the United Nations Security Council to block resolutions condemning Israeli aggression against Palestinians. His administration cut humanitarian aid to UNRWA and effectively abandoned the two-state solution by recognizing Jerusalem as Israel’s capital—an act widely condemned by the international community.

This approach not only marginalized the Palestinian cause but emboldened Israeli expansionism and aggression.

2. Unilateral Support for Israel and Escalation with Iran

Trump’s policies—including withdrawal from the Iran nuclear deal and designation of Iran’s military forces as terrorists—exacerbated regional tensions. His facilitation of the Abraham Accords sidelined Palestinian leadership and legitimized normalization without justice or resolution.

By backing Israel unconditionally while promoting confrontation with Iran, Trump fueled instability rather than peace in the Middle East.

3. Silence and Inaction on Kashmir

Despite his occasional rhetoric of “mediation,” President Trump failed to take any meaningful action following India’s illegal and forceful abrogation of Article 370 in August 2019. His administration did not condemn the brutal lockdown, communication blackouts, or human rights violations committed by Indian forces in Jammu and Kashmir.

As a global superpower, the U.S. had both the influence and responsibility to advocate for justice. Trump chose silence over moral leadership.

4. Ethical and Symbolic Implications

A Nobel Peace Prize nomination is not merely ceremonial—it symbolizes the global endorsement of peacebuilding, justice, and human dignity. To nominate an individual whose actions have consistently emboldened occupying forces and suppressed legitimate struggles for freedom and self-determination would not only be a contradiction of Pakistan’s own foreign policy principles, but also a betrayal of the oppressed voices in Kashmir, Palestine, and beyond.

Pakistan’s Role as a Voice for the Oppressed

Pakistan has long stood as a voice for the voiceless. The international community and oppressed nations expect moral clarity from Pakistan not opportunistic or politically driven gestures that contradict the ideals of justice and human rights.

Strong Opposition to Nomination:

The Human Rights Council of Azad Jammu & Kashmir firmly opposes any attempt to nominate Donald J. Trump for the Nobel Peace Prize, especially by any state or actor claiming to stand for justice in Kashmir and Palestine.

Such a nomination would damage Pakistan’s credibility, undermine the causes of oppressed peoples, and contradict the very values the Nobel Peace Prize is meant to uphold.

We urge all stakeholders, political parties, and civil society within Pakistan to reflect deeply before endorsing symbolic actions that could dishonor the genuine sacrifices of those who continue to suffer under occupation and injustice.

Issued by:
Human Rights Council of Azad Jammu & Kashmir
Office near Faizan Madina Masjid, Upper Chattar Housing Colony, Muzaffarabad, AJK
Government of Azad Jammu and Kashmir
Organisation of Islamic Cooperation (OIC)
Human Rights Council of Pakistan
BBC URDU
BBC News
Mushtaq Ahmad Khan

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیرپریس ریلیزتاریخ: 20 جون 2025شہریوں کے اغوا اور ہراسانی کے واقعات ناقابلِ قبول اور ...
20/06/2025

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر
پریس ریلیز
تاریخ: 20 جون 2025

شہریوں کے اغوا اور ہراسانی کے واقعات ناقابلِ قبول اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر ضلع باغ سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی رہنما محترمہ نصرت قریشی کے بھائی، سفیر احمد، کے اغوا کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سفیر احمد کو دھمیال کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور اس کے بعد محترمہ نصرت قریشی کے شوہر آصف ہاشمی کو اُن کے حوالے کرنے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

محترمہ نصرت قریشی کے مطابق اغوا کار خود کو سرکاری اداروں کے اہلکار ظاہر کر رہے ہیں، جو کہ ایک نہایت سنجیدہ الزام ہے۔ اگر یہ بات درست ہے تو یہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور کسی بھی شہری کو بغیر عدالتی عمل کے ہراساں کرنا بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تحفظات کے منافی ہے۔

ہیومن رائٹس کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ:

1.اس واقعے کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

2.مغوی شہری کو فی الفور بازیاب کروایا جائے۔

3.اگر کسی شہری یا فرد کے خلاف کوئی قانونی شکایت ہے
تو اسے آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، نہ کہ خفیہ اور غیرقانونی کارروائی کے ذریعے۔

4.ریاستی ادارے اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ایسے عناصر کی شناخت اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

ہیومن رائٹس کونسل سمجھتی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اور ایسے واقعات قانون کی حکمرانی، عوامی اعتماد، اور عدالتی نظام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انسانی حقوق کے تمام فورمز پر اس معاملے کو اُٹھائیں گے۔

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر
(آفس: نزد فیضان مدینہ مسجد، اپر چھتر ہاؤسنگ کالونی، مظفرآباد)
Government of Azad Jammu and Kashmir
Human Rights Council of Pakistan
Government of Pakistan
Rawalpindi Police
Chakri Road Rawalpindi

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کا شدید ردعملچادر اور چار دیواری کی پامالی، سیاسی انتقام کے مترادف ہےہیومن رائٹس ...
20/06/2025

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کا شدید ردعمل
چادر اور چار دیواری کی پامالی، سیاسی انتقام کے مترادف ہے

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر آزادکشمیر میں ایک سیاسی جماعت کے مرکزی صدر جناب مجتبیٰ بانڈے پر درج کی گئی بے بنیاد ایف آئی آر اور اُن کے گھر پر چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

سیاسی اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے، مگر اگر اختلافِ رائے کو سیاسی انتقام، پولیس گردی اور خوف و ہراس کی فضا میں بدلا جائے، تو یہ نہ صرف انسانی حقوق بلکہ آئینی و جمہوری اصولوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ:

• کسی بھی شہری کی آزادی، عزتِ نفس اور پرائیویسی کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

• بغیر شفاف تحقیقات اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی شخص پر جھوٹا مقدمہ بنانا آئین و قانون سے انحراف ہے۔

• چادر اور چار دیواری کا احترام اسلامی اقدار، ریاستی قوانین، اور بنیادی انسانی حقوق کا تقاضا ہے۔

ہمارا مطالبہ:

ہیومن رائٹس کونسل حکومت آزادکشمیر، محکمہ داخلہ، اور عدلیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ:

1.اس واقعے کی آزاد، غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کی جائے۔
2.بے بنیاد ایف آئی آر کو فوری ختم کیا جائے۔
3.چادر و چار دیواری کی پامالی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
4.مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کی جائیں۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چاہے وہ کسی عام شہری کے ساتھ ہو یا کسی سیاسی رہنما کے ساتھ۔

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، اور قانون، انصاف، اور انسانی وقار کی بالادستی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

جاری کردہ:
ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر
آفس: نزد فیضان مدینہ مسجد، اپر چھتر ہاؤسنگ کالونی مظفرآباد !
Government of Azad Jammu and Kashmir
PID AJK
AJK Police

ہیومن رائٹس کونسل آف ازادجموں وکشمیر نے راولاکوٹ کے مقام پر موجود سیاحتی اور تاریخی مقام گردوارا کی از سر نو مرمتی کے لئ...
20/06/2025

ہیومن رائٹس کونسل آف ازادجموں وکشمیر نے راولاکوٹ کے مقام پر موجود سیاحتی اور تاریخی مقام گردوارا کی از سر نو مرمتی کے لئے ازادکشمیر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کو با ضابطہ لیٹر لکھ دیا !
Government of Azad Jammu and Kashmir
Jammu & Kashmir Tourism
AJK Tourism (AZad Kashmir)
AJK Tourism
PID AJK
Pid Poonch Rawalakot

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کا مؤقفصحت کارڈ کی بحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہدہیومن رائٹس کونسل آف...
18/06/2025

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کا مؤقف
صحت کارڈ کی بحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر نے آزاد خطے میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے ہمیشہ سے سنجیدہ، مربوط اور مسلسل کوششیں کی ہیں۔ انہی کوششوں کے تحت 18 دسمبر 2024 کو تنظیم کی جانب سے باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے نام ایک تحریری خط ارسال کیا گیا، جس میں آزاد کشمیر میں صحت کارڈ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خط کا باضابطہ جواب 31 دسمبر 2024 کو ڈی جی ہیلتھ آفس سے موصول ہوا۔ اس کے بعد مسلسل خط و کتابت کا عمل جاری رہا، جس کی تازہ مثال آج مورخہ 18 جون 2025 کو موصول ہونے والی ڈی جی ہیلتھ کی ای میل ہے، جس کا اس پوسٹ کے ساتھ اسکرین شاٹ بھی منسلک ہے۔

یہ امر باعث اطمینان ہے کہ آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں صحت کارڈ کی بحالی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس اہم عوامی فلاحی فیصلے میں ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے کی جانے والی مسلسل تحریری و ادارہ جاتی کاوشوں کا ایک واضح اور مثبت کردار ہے، جو ایک خوش آئند کامیابی ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ اگرچہ ہماری تنظیم وسائل کے لحاظ سے بہت بڑی نہیں، مگر ہمارا وژن اور نصب العین بہت وسیع ہے۔ ہم نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں بلکہ تعلیم، صحت، انصاف، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر یہ عہد دہراتی ہے کہ ہم ہر فورم پر عوام کے آئینی، قانونی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی پرامن اور اصولی جدوجہد جاری رکھیں گے-
Government of Azad Jammu and Kashmir
Government of Pakistan
National Institutes of Health Pakistan
Private Health Employees Kotli ,PHE
Health

Date: June 18, 2025Office: Human Rights Council of Azad Jammu and KashmirIn light of escalating global tensions, regiona...
18/06/2025

Date: June 18, 2025
Office: Human Rights Council of Azad Jammu and Kashmir

In light of escalating global tensions, regional conflicts, increasing racial and religious intolerance, and the growing shadow of proxy wars among major powers, the Human Rights Council of Azad Jammu and Kashmir expresses deep concern over the looming threat of a third world war. We strongly urge the international community to immediately implement and enforce the Geneva Conventions and the principles enshrined in the Global Peace Charter.

The Geneva Conventions, which safeguard human life, dignity, and peace during times of war, obligate states to uphold international humanitarian law. Sadly, in recent years, we have witnessed blatant violations of these conventions, particularly in conflict zones such as Palestine, Kashmir, Ukraine, Sudan, and others.

As a human rights organization, we call upon the United Nations, the International Court of Justice, and all signatories to the Geneva Conventions to take urgent action on the following points:

1. A new Global Peace Charter must be adopted that declares the protection of human dignity, the end of war, and the rights of minorities as core principles of international engagement.

2. An independent global monitoring body should be established to ensure compliance with the Geneva Conventions, with binding and enforceable decisions.

3. The United Nations should convene an emergency global summit to address the rising threat of world war and formulate a common strategy that prioritizes diplomacy, peacebuilding, and de-escalation over militarization.

4. Global powers must realize that a third world war will not merely be a clash of weapons—it could result in the annihilation of humanity as a whole.

The Human Rights Council of Azad Jammu and Kashmir appeals to all human rights organizations, scholars, political and religious leaders, and especially the youth across the globe to promote a collective narrative of peace, tolerance, and justice—and to stand united against the forces of war and division.

“Peace is not merely a dream—it is the foundation for humanity’s survival.”
Human Rights Council of Azad Jammu and Kashmir

Contact for further information:
📞 +92-3215580229
📧 [email protected]
🌐 www.hrcajk.org

مورخہ: 18 جون 2025
دفتر: ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں وکشمیر

عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے تنازعات، علاقائی کشیدگی، نسل پرستی، مذہبی منافرت، اور بڑی طاقتوں کے درمیان جاری پراکسی جنگوں نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو عالمی جنگ کے خطرے کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر ان سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر جینوا کنونشن اور اس کے تحت بنائے گئے عالمی امن منشور کو مؤثر اور مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

جینوا کنونشن، جو انسانی جان، وقار اور عالمی امن کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے، نہ صرف جنگ کے دوران انسانی حقوق کی حفاظت کرتا ہے بلکہ ریاستوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں۔ مگر بدقسمتی سے حالیہ سالوں میں ہم نے ان اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کو دیکھا ہے – خصوصاً فلسطین، کشمیر، یوکرین، سوڈان اور دیگر بحران زدہ علاقوں میں۔

ہم بطور ایک انسانی حقوق تنظیم، درج ذیل نکات پر عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، بین الاقوامی عدالتِ انصاف، اور جینوا معاہدے کے دستخط کنندہ ممالک کی فوری توجہ چاہتے ہیں:

1. تمام اقوام کو ایک نیا عالمی امن چارٹر تشکیل دینا چاہیے جس میں انسانی وقار، جنگ کے خاتمے، اور اقلیتوں کے تحفظ کو بنیادی اصول قرار دیا جائے۔

2. جینوا کنونشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک غیرجانبدار عالمی نگران ادارہ قائم کیا جائے جس کے فیصلے قابلِ عمل اور واجب الاطاعت ہوں۔

3. اقوامِ متحدہ کو فوری طور پر ایک خصوصی اجلاس طلب کرنا چاہیے جس میں ان عالمی خطرات پر غور کیا جائے اور اقوام کو جنگی پالیسیوں کی بجائے پرامن سفارتکاری کی طرف لانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے۔

4. بڑی طاقتوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ تیسری عالمی جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ انسانیت کے اجتماعی وجود کو تباہ کر سکتی ہے۔

ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں، دانشوروں، مذہبی و سیاسی قیادت اور نوجوان نسل سے اپیل کرتی ہے کہ وہ امن، برداشت اور انصاف پر مبنی عالمی بیانیے کو فروغ دیں اور انسانیت کو تباہی سے بچانے کے لیے یک زبان ہو جائیں۔

“امن صرف ایک خواب نہیں، بلکہ انسانیت کی بقاء کی ضمانت ہے۔”
— ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر

Government of Azad Jammu and Kashmir
Human Rights Council of Pakistan
Government of Pakistan
Organisation of Islamic Cooperation (OIC)
United Nations
PID AJK
Pid Poonch Rawalakot
Human Rights Council of Gilgit Baltistan
PID Muzaffarabad
PID Mirpur AJK
Explore Kashmir
Network For Human Rights And Justice
Human Rights Commission of Pakistan
BBC URDU
BBC News
Al Jazeera English
CNN

اعلامیہہیومن رائٹس کونسل آف آزادجموں وکشمیرتمام انسانی حقوق کی تنظیموں کے نام ایک پیغامآزادجموں وکشمیر میں کام کرنے والی...
17/06/2025

اعلامیہ

ہیومن رائٹس کونسل آف آزادجموں وکشمیر

تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کے نام ایک پیغام

آزادجموں وکشمیر میں کام کرنے والی تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں قابلِ تحسین ہیں، جو معاشرے کے کمزور، مظلوم، اور پسے ہوئے طبقات کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں۔ یہ ایک بے لوث اور عظیم خدمت ہے جو کسی ذاتی مفاد، شہرت یا مقابلہ بازی سے بالاتر ہے۔

ہیومن رائٹس کونسل آف آزادجموں وکشمیر اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ:

“انسانی حقوق کا تحفظ کسی ایک فرد یا ادارے کا فریضہ نہیں، بلکہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔”

انسانی حقوق کے لیے کام ایک رضاکارانہ (Volunteer) جدوجہد ہے، جو اتحاد، برداشت، اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہی ثمرآور ہو سکتی ہے۔ اس جدوجہد میں کوئی مقابلہ نہیں، بلکہ صرف ایک مقصد ہے — انسانیت کا تحفظ اور فروغ۔

ہم، بطور ہیومن رائٹس کونسل آف آزادجموں وکشمیر، تمام ایسی تنظیموں کو کھلے دل سے دعوت دیتے ہیں کہ آئیں:
• ہم سب مل کر ایک متحد پلیٹ فارم پر آئیں؛
• ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کریں؛
• اور بغیر کسی تعصب یا تفریق کے انسانی وقار کے لیے آواز بلند کریں۔

ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کو قبول کریں، برداشت کریں اور مل کر اس مقدس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کریں — کیونکہ انسانیت سب سے بڑا رشتہ ہے۔

جاری کردہ:
🖋️ اشتیاق احمد قریشی
صدر، ہیومن رائٹس کونسل آف آزادجموں وکشمیر
Government of Azad Jammu and Kashmir
Human Rights Council of Pakistan
Government of Pakistan
Human Rights Council of Gilgit Baltistan
Network For Human Rights And Justice
Human Rights Commission of Pakistan

Address

Tarnol Islamabad
Islamabad
45230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Rights council of AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share