Pakistan Spinal Association Of Persons With Disability

Pakistan Spinal Association Of Persons With Disability Pakistan Spinal Foundation is a non-profit organization

🌿الحمدللہ!سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ (Saira Welfare Trust) اور Pakistan Spinal Foundation کی باہمی کاوش سے ایک اور معذور بچی کو ...
05/07/2026

🌿

الحمدللہ!

سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ (Saira Welfare Trust) اور Pakistan Spinal Foundation کی باہمی کاوش سے ایک اور معذور بچی کو وہیل چیئر فراہم کر دی گئی۔

اس بچی کی بڑی بہن بھی معذوری کا شکار ہے، اور دونوں بہنوں کے پاس اپنی الگ وہیل چیئر موجود نہیں تھی۔ والدین کے لیے انہیں ہسپتال یا رشتہ داروں کے گھر لے جانا انتہائی مشکل تھا، کیونکہ ہر بار انہیں گود میں اٹھا کر لے جانا پڑتا تھا۔

معذور بچوں کو بھی تازہ ہوا، باہر کا ماحول اور لوگوں سے ملنا جلنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کسی اور بچے کے لیے۔ الحمدللہ، اب ان دونوں بچیوں کے لیے نقل و حرکت آسان ہو گئی ہے اور وہ بھی اعتماد کے ساتھ گھر سے باہر جا سکیں گی۔

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام ڈونرز کو دنیا و آخرت کی بہترین جزائیں عطا فرمائے، ان کے رزق، صحت اور عمر میں برکت دے، اور ان کے ہر نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

حدیث مبارکہ:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"اللہ اپنے بندے کی مدد کرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے۔"(صحیح مسلم)

آپ بھی اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔

EasyPaisa Account Title: Naila Khan MirEasyPaisa Number: 03339388497

آپ کی ہر ڈونیشن کسی ضرورت مند اور معذور فرد کی زندگی میں آسانی، امید اور خودمختاری لا سکتی ہے

Alhamdulillah!

Through the collaboration of Saira Welfare Trust and Pakistan Spinal Foundation, another young girl with a disability has been provided with a wheelchair.

Her elder sister is also living with a disability, and neither of them had a separate wheelchair. Their parents shared that taking them to hospitals or visiting relatives was extremely difficult, as they had to carry them in their arms every time.

Children with disabilities also deserve the opportunity to go outside, enjoy fresh air, and experience the world around them. Alhamdulillah, this wheelchair will make their daily lives easier and improve their mobility and independence.

May Allah (SWT) reward all our generous donors with endless blessings, increase their sustenance, grant them good health, and accept every act of kindness. Ameen.

Hadith:"Allah continues to help His servant as long as the servant continues to help his brother."(Sahih Muslim)

Support our mission.

EasyPaisa Account Title: Naila Khan MirEasyPaisa Number: 03339388497

Your donation can bring comfort, dignity, and hope to many more persons with disabilities.








الحمدللہ سائرہ  ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان اسپائنل فاؤنڈیشن کی باہمی کاوش سے ایک معذور بچی کو وہیل چیئر فراہم کر دی گئی۔یہ...
04/07/2026

الحمدللہ
سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان اسپائنل فاؤنڈیشن کی باہمی کاوش سے ایک معذور بچی کو وہیل چیئر فراہم کر دی گئی۔
یہ بچی اور اس کی بڑی بہن، دونوں جسمانی معذوری کا شکار ہیں،
اور ان کے پاس کوئی وہیل چیئر موجود نہیں تھی۔
الحمدللہ آج ایک بچی کو وہیل چیئر مل گئی ہے،

جبکہ ان شاء اللہ بہت جلد اس کی بڑی بہن کے لیے بھی وہیل چیئر کا انتظام کیا جائے گا۔
وہیل چیئر صرف ایک سہولت نہیں بلکہ ایک معذور فرد کی آزادی، خودمختاری اور زندگی کا سہارا ہے۔
اس کے بغیر ایک معذور شخص اکثر بستر یا چارپائی تک محدود ہو جاتا ہے،
جبکہ ایک وہیل چیئر اسے عزت کے ساتھ نقل و حرکت اور روزمرہ زندگی گزارنے میں مدد دیتی ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور آپ کی ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچائے۔" (المعجم الأوسط للطبرانی)

آپ بھی اپنے زکوٰۃ، صدقات، خیرات اور عطیات کے ذریعے ہمارا ساتھ دیں
تاکہ ہم مزید معذور اور مستحق افراد کی مدد کر سکیں۔
💳 EasyPaisa account no 0333-9388497
Account Title: Naila Khan Mir









الحمدللہ!سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان سپائنل فاؤنڈیشن کی باہمی کاوش سے سہالا گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک مستحق آنٹی کو...
02/07/2026

الحمدللہ!

سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان سپائنل فاؤنڈیشن کی باہمی کاوش سے سہالا گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک مستحق آنٹی کو ویل چیئر فراہم کر دی گئی۔

ان کی درخواست ہمیں موصول ہوئی تھی کیونکہ ان کے لیے گھر میں چلنا پھرنا اور روزمرہ کے کام انجام دینا انتہائی مشکل ہو چکا تھا۔ ہسپتال جانا یا گھر سے باہر نکلنا بھی ان کے لیے ممکن نہیں تھا، کیونکہ ان کے پاس کوئی ویل چیئر موجود نہیں تھی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اور ہمارے مخیر حضرات و ڈونرز کے تعاون سے آج انہیں ویل چیئر فراہم کر دی گئی۔ ہم اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک ضرورت مند کی مدد کا ذریعہ بنایا
اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کو ان کے مال، صحت، اولاد اور رزق میں بے پناہ برکت عطا فرمائے، ان کی ہر نیکی کو قبول فرمائے، دنیا و آخرت کی کامیابیاں نصیب فرمائے، اور ان کی یہ خدمت صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین
"اللہ اپنے بندے کی مدد کرتا رہتا ہے، جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے۔"(صحیح مسلم)

آپ کی ایک چھوٹی سی مدد کسی کی پوری زندگی آسان بنا سکتی ہے۔

ہمیں اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں، ہمارا ساتھ دیتے رہیں، اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کریں تاکہ ہم مزید مستحق افراد تک ویل چیئرز اور دیگر ضروری امداد پہنچا سکیں۔

💳 EasyPaisa (NailaKhan meer): 0333-9388497آپ اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات اس نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔

جزاکم اللہ خیراً۔

الحمدللہ! سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان اسپائنل فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوشوں (Collaboration) سے ہمارے اس باہمت بھائی کو ال...
24/06/2026

الحمدللہ! سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان اسپائنل فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوشوں (Collaboration) سے ہمارے اس باہمت بھائی کو الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کر دی گئی ہے۔
الیکٹرک وہیل چیئر ملنے سے ان کی روزمرہ زندگی میں بہت آسانی اور سہولت پیدا ہوئی ہے۔ یہ بھائی جسمانی معذوری کے باوجود اپنی ہمت، محنت اور خودداری کی ایک بہترین مثال ہیں۔ ماشاءاللہ، یہ رکشہ چلا کر محنت مزدوری کرتے ہیں اور اپنے اہلِ خانہ اور بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی معذوری کو کبھی مجبوری نہیں بنایا بلکہ عزم، حوصلے اور محنت سے اپنی زندگی کو آگے بڑھایا۔ ایسے لوگ ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہیں کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو مشکلات کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتیں۔
ہم سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ، تمام ڈونرز اور مخیر حضرات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی معاونت سے ایسے مستحق افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون اور عطیات کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ مزید معذور اور مستحق افراد کی مدد کی جا سکے اور انہیں باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
"لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچائے۔"
















الحمدللہ!Pakistan Spinal Foundation اور DAB  Fashion کی باہمی کاوش (Collaboration) سے ایک ہی گھر کے تین معذور بہن بھائیو...
19/06/2026

الحمدللہ!
Pakistan Spinal Foundation اور DAB Fashion
کی باہمی کاوش (Collaboration) سے ایک ہی گھر کے تین معذور بہن بھائیوں کو وہیل چیئرز فراہم کر دی گئی ہیں۔
یہ بچیاں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدرسے جاتی تھیں،
لیکن چلنے پھرنے میں شدید مشکلات کی وجہ سے ان کے لیے آنا جانا بہت مشکل تھا۔
اللہ کے فضل و کرم سے اب وہ اپنی نئی وہیل چیئرز کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدرسے جا سکیں گی اور اپنی دینی تعلیم کا سفر اعتماد اور خودمختاری کے ساتھ جاری رکھ سکیں گی۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والا،
ضرورت مندوں کے کام آنے والا اور انسانیت کی خدمت کرنے والا بنائے۔ آمین۔
آپ کی مدد سے ہی ہم مزید معذور افراد تک پہنچ سکتے ہیں۔
آئیے مل کر ان لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں، امید اور خودمختاری لائیں
ڈونیشن کے لیے:
EasyPaisa: 03339388497
Account Name: Naila Khan Meer
آپ کا ہر عطیہ کسی ضرورت مند کی زندگی بدل سکتا ہے۔
تمام ڈونرز، سپورٹرز اور خیرخواہوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے رزق، صحت اور زندگی میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔
جزاکم اللہ خیراً

خودمختاری کی نئی اُمید، حوصلے کی ایک روشن مثالالحمدللہ!سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان سپائنل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اشرف ...
08/06/2026

خودمختاری کی نئی اُمید، حوصلے کی ایک روشن مثال
الحمدللہ!
سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان سپائنل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اشرف صاحب کو ایک الیکٹرک ویل چیئر فراہم کر دی گئی ہے۔ ا
شرف صاحب تقریباً 60 سال سے زائد عمر کے ہیں اور مسکولر ڈسٹروفی جیسی معذوری کے باوجود انتہائی باہمت اور خودمختار زندگی گزار رہے ہیں۔
اشرف صاحب سے ملاقات ہمارے لیے بے حد متاثر کن رہی۔ شدید جسمانی مشکلات کے باوجود وہ اپنا کاروبار خود چلا رہے ہیں، اپنے گھر کے اخراجات پورے کر رہے ہیں اور عزت و خودداری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کے گھر میں ان کے بچے بھی مسکولر ڈسٹروفی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود اشرف صاحب نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ ان کی مثبت سوچ، اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور مسلسل محنت ہم سب کے لیے ایک عظیم مثال ہے۔
ان کی باتوں نے ہمیں یہ سبق دیا کہ معذوری زندگی کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بلکہ ہمت، محنت اور خوداعتمادی کے ساتھ کامیابی کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع ہے۔
ہم اپنے تمام مخیر حضرات، ڈونرز اور سپورٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی فراخ دلی اور تعاون کی بدولت ایسے مستحق افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ آپ کی مدد معذور افراد کو باوقار، خودمختار اور بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنا رہی ہے۔
ہم تمام صاحبِ استطاعت افراد اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس مشن میں ساتھ دیتے رہیں تاکہ مزید ضرورت مند افراد تک امداد، سہولیات اور امید پہنچائی جا سکے۔ آپ کا ایک تعاون کسی کی زندگی میں بڑی مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اشرف صاحب کو صحت، خوشی اور مزید آسانیاں عطا فرمائے، اور یہ الیکٹرک ویل چیئر ان کی زندگی میں مزید خودمختاری اور سہولت کا ذریعہ بنے۔

سائرہ ویلفیئر ٹرسٹ & پاکستان سپائنل فاؤنڈیشن




#خودمختاری






Empowering Mobility, Restoring IndependenceAlhamdulilah Through the collaboration of Saira Welfare Trust and Pakistan Sp...
04/06/2026

Empowering Mobility, Restoring Independence

Alhamdulilah
Through the collaboration of Saira Welfare Trust and Pakistan Spinal Foundation, an Electric Wheelchair has been provided to a deserving brother living with Muscular Dystrophy.
As a married individual and father of two children, he faces significant mobility challenges in his daily life. Due to severe muscle weakness caused by Muscular Dystrophy, operating a manual wheelchair had become nearly impossible. Traveling between home and his shop, as well as managing everyday activities, was extremely difficult.
This electric wheelchair will help him move independently, continue his work with greater ease, support his family, and participate more actively in society with dignity and confidence.
We extend our heartfelt gratitude to all donors and supporters whose generosity made this possible. Your continued support helps us bring mobility, independence, and hope to persons with disabilities.
May Allah bless you all for your kindness and contribution.
Team Pakistan Spinal Foundation & Saira Welfare Trust












Empowering Mobility, Transforming Lives Alhamdulillah! Through the collaboration of Pakistan Spinal Foundation and Saira...
02/06/2026

Empowering Mobility, Transforming Lives
Alhamdulillah!
Through the collaboration of Pakistan Spinal Foundation and Saira Welfare Trust, an electric wheelchair has been provided to a courageous young girl living with Muscular Dystrophy.
As a school teacher, she faced significant challenges in daily mobility because her weakened muscles made it very difficult to operate a manual wheelchair. This electric wheelchair will help her move independently, continue her professional journey with confidence, and participate more actively in her community.
We extend our heartfelt gratitude to Sarah Welfare Trust and all generous supporters who made this meaningful contribution possible. Together, we are creating a more accessible and inclusive society for persons with disabilities.
Your support can change a life.












Pakistan Spinal Foundation warmly wishes the entire Muslim Ummah a very blessed Eid ul Adha.May this beautiful occasion ...
27/05/2026

Pakistan Spinal Foundation warmly wishes the entire Muslim Ummah a very blessed Eid ul Adha.
May this beautiful occasion bring peace, happiness, good health, and countless blessings to you and your families.
Let’s celebrate the spirit of sacrifice, compassion, and humanity together.

میرا نام نائلہ ہے اور میں پاکستان اسپائنل فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ہوں۔ میں پولیو کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں اور بیساکھیوں ک...
19/05/2026

میرا نام نائلہ ہے اور میں پاکستان اسپائنل فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ہوں۔ میں پولیو کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں اور بیساکھیوں کا استعمال کرتی ہوں۔ لوگوں کے لیے شاید بیساکھیاں صرف ایک Assistive Device ہوں، لیکن میرے لیے یہ میری ٹانگیں، میرا سہارا اور میری آزادی ہیں۔ انہی کی مدد سے میں خودمختار زندگی گزارتی ہوں، اپنے گھر کے کام کرتی ہوں، اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہوں، اسکوٹی چلاتی ہوں اور آٹو گاڑی بھی ڈرائیو کر لیتی ہوں۔ الحمدللہ ❤️

میں شادی شدہ ہوں اور تین بچوں کی ماں ہوں۔ میری زندگی نے مجھے سکھایا ہے کہ معذوری کمزوری نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک مختلف انداز ہے۔

پاکستان اسپائنل فاؤنڈیشن کے ذریعے میرا مشن یہ ہے کہ معذور افراد کو ان کی ضرورت کے مطابق Assistive Devices فراہم کیے جائیں تاکہ وہ بھی باعزت، پُراعتماد اور خودمختار زندگی گزار سکیں۔

Address

Street No-1
Islamabad
H-13,OPPOSITENUSTUNIVERSITYGATE7ISLAMABAD

Telephone

+923160523411

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Spinal Association Of Persons With Disability posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Spinal Association Of Persons With Disability:

Shortcuts

Share