احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل لکی مروت

احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل لکی مروت Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل لکی مروت, Community Organization, jhang khel lakki marwat, Islamabad.

غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی خدمت ہمارا مشن ہے۔
آئیے انسانیت کی بھلائی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں اور کسی کی زندگی میں آسانی کا سبب بنیں۔ ❤️
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر (فداء اللہ)
✅03450949518 ✓✓✓

اعلانِ جنازہ​إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ​انتہائی غم و افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جہانگیر خان ولد ...
03/10/2026

اعلانِ جنازہ
​إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
​انتہائی غم و افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جہانگیر خان ولد محمد جان (سکنہ: محلہ شولی خیل) قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
​وقتِ نمازِ جنازہ: بعد نمازِ عصر ( 4:30 بجے)
​مقامِ نمازِ جنازہ: احساس جناز گاہ
​دعا: اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

28/09/2026

الحمدللہ! ایک اور فلاحی قدم کی جانب پیش رفت 🌿

احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کی ٹیم کی جانب سے قبرستان میں لحد کے استعمال کے لیے کچی اینٹیں، بڑے اور چھوٹے دونوں سائز میں تیار کرنے کے لیے باقاعدہ مٹی ڈال دی گئی ہے۔

ان شاء اللہ اسی ہفتے اینٹوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

اس نیک مقصد میں تعاون کرنے والے گاؤں کے تمام غیور عوام کا تہہ دل سے شکریہ۔
آپ کا تعاون ہمارے لیے حوصلہ اور خدمتِ خلق کے سفر میں ہماری طاقت ہے۔ 💐
اس کیلئے احساس ٹیم نے ایک اسپیشل کمیٹی تشکیل دی ہیں۔جو اس پراسیس کی مکمل نگرانی کریگی۔
ہیڈ:سلیمان خان
ممبر:صدر زاہد خان
ممبر: انجینئر محمد اشفاق
ممبر : سابقہ خزانچی عبدالسلام

احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل
خدمتِ خلق، ہمارا عزم 🤝

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ الہ خان کی پوتی، مشال خان کی بیٹی انت...
12/09/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ الہ خان کی پوتی، مشال خان کی بیٹی انتقال کر گئی ہیں۔

📍 مقام: محلہ بازی خیل، جھنگ خیل
🕌 نمازِ جنازہ: نمازِ عصر کے بعد
🕔 وقت: شام 5:45 بجے

تمام اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

11/09/2026

🤲❤️ حاجی یوسف خان صاحب جھنگ خیل کافی عرصے سے علیل ہیں۔

اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے حاجی یوسف خان صاحب کی تمام بیماریوں اور تکالیف کو دور فرمائے۔ یا اللہ! جو وقت انہوں نے بیماری اور تکلیف میں گزارا ہے، اسے ان کے لیے گناہوں کی معافی اور درجات کی بلندی کا ذریعہ بنا دے۔ 🤲

اے اللہ! ان کے جسم کے ہر درد کو سکون میں، ہر کمزوری کو طاقت میں اور ہر بیماری کو صحت و تندرستی میں بدل دے۔ انہیں کامل صحت، عاجل شفا اور لمبی، خوشحال اور بابرکت زندگی عطا فرما۔ ان کے گھر والوں اور تمام عزیز و اقارب کو بھی صبر، حوصلہ اور سکون عطا فرما۔

یا اللہ! حاجی یوسف خان صاحب کو جلد اپنے پاؤں پر صحت و عافیت کے ساتھ کھڑا فرما، ان کے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ اور دل میں سکون عطا فرما۔ ❤️

ہم سب دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ ربِ کریم اپنی رحمت کے صدقے انہیں جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️

10/09/2026

گاؤں جھنگ خیل کے ایک محترمہ کو ڈیلیوری کیس کیلئے لکی سٹی زکوڑی ہسپتال میں O نیگیٹیو خون کی اشد ضرورت ہے۔احباب تعاون فرمائیں۔
03439052202

❤️ احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل — خدمت کا سفر، اخلاص کے ساتھ جاری ہے ❤️الحمدللہ رب العالمین!آج ایک بار پھر احساس ویلفیئر ...
02/09/2026

❤️ احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل — خدمت کا سفر، اخلاص کے ساتھ جاری ہے ❤️

الحمدللہ رب العالمین!
آج ایک بار پھر احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کے پلیٹ فارم سے اپنے علاقے کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لیے ایک چھوٹی سی مگر اہم کوشش کی گئی۔ 🤲

آج کُٹی خیل تا جھنگ خیل روڈ پر تقریباً 4 گھنٹے 10 منٹ مسلسل کام کیا گیا۔ اس دوران سڑک پر موجود بڑے بڑے کھڈوں اور خراب حصوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی، تاکہ اہلِ علاقہ، موٹر سائیکل سواروں، گاڑیوں اور عام مسافروں کو آمدورفت میں آسانی ہو۔ 🛣️🚜

یہ صرف مٹی، پتھر اور کھڈوں کا کام نہیں تھا، بلکہ یہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرنے، اپنی ذمہ داری نبھانے اور اپنے علاقے کی خدمت کرنے کا جذبہ تھا۔ ❤️

ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرے کی بہتری صرف باتوں سے نہیں بلکہ عمل، اخلاص اور اجتماعی تعاون سے ممکن ہے۔ اگر ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق اپنے علاقے کے لیے تھوڑا سا وقت اور محنت دے، تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر ہم خصوصی طور پر ٹریکٹر کیمپ والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کے تعاون کے بغیر یہ کام ممکن نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کے وقت، محنت اور تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲❤️

احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کا مقصد کسی تعریف یا شہرت کا حصول نہیں، بلکہ اپنے لوگوں کے کام آنا اور اپنے علاقے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ 🌹

آج ہم نے 4 گھنٹے 10 منٹ سڑک پر محنت کی، کل ان شاء اللہ کسی اور ضرورت مند، کسی اور راستے یا کسی اور مسئلے کے حل کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

کیونکہ ہمارا یقین ہے:
"جہاں احساس زندہ ہو، وہاں خدمت کبھی نہیں رکتی۔" ❤️

🤝

01/09/2026

🚨 خون کی اشد ضرورت (ایمرجنسی)
گاؤں جھنگ خیل کے مریض عورت کیلئے A+ خون کی ضرورت ہے۔ہسپتال: سی ایم ایچ بنوں (CMH Bannu)
رابطہ نمبر: 03709296744

خون کا عطیہ — انسانیت کی خدمت ❤️🩸احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کے آفیشل فیس بک پیج پر اکثر خون کی ضرورت کے حوالے سے پوسٹ ش...
30/08/2026

خون کا عطیہ — انسانیت کی خدمت ❤️🩸

احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کے آفیشل فیس بک پیج پر اکثر خون کی ضرورت کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔ الحمدللہ، جب بھی کسی ضرورت مند مریض کے لیے خون کی ضرورت پیش آتی ہے، ہمارے نوجوان انسانیت کی خدمت کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔

ہمارے گاؤں کے دو مریض، ایک ڈائیلسز اور دوسرے مریض کو خون کی اشد ضرورت پیش آئی۔ اطلاع ملتے ہی نوجوانوں نے لبیک کہا اور اپنا خون عطیہ کرکے ایک قیمتی انسانی جان کی مدد کی۔

ہم احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل کی جانب سے ڈونرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ❤️

اللہ تعالیٰ ان کے اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین 🤲

آئیں! خون عطیہ کریں، کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بنیں۔ 🩸❤️



30/08/2026

الحمدللہ ❤️
گاؤں کے ایک سفید پوش گھرانے کی بیمار خاتون کا چیک اپ کروایا گیا، اور علاج کے تمام اخراجات احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل نے ادا کیے۔
ڈونرز کا تہہ دل سے شکریہ

Address

Jhang Khel Lakki Marwat
Islamabad

Telephone

03449345146

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when احساس ویلفیئر فورم جھنگ خیل لکی مروت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share