02/08/2026
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بارہ کہو، اسلام آباد
ضلع سوات کے علاقے کبل میں پیش آنے والے المناک دھماکے پر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بارہ کہو، اسلام آباد گہرے رنج و غم اور شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانیت بلکہ ہمارے معاشرتی امن پر بھی حملہ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایسے افسوسناک واقعات اس امر کے متقاضی ہیں کہ امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر، بروقت اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں اور مستقبل میں ایسے سانحات کا سدباب ہو۔
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ہر قسم کی دہشت گردی، تشدد اور انتہاپسندی کو مسترد کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ امن، رواداری اور انسانی جان کے احترام کے فروغ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پختونخوا میں امن، استحکام اور خوشحالی قائم فرمائے۔
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بارہ کہو، اسلام آباد