Strangers

Strangers Somebody begin as strangers and remain strangers while others feel to be a part of life, so give glad tidings to the strangers. Page Code: @[129101283957645:0]

15/04/2026

کئی تو مٹ گئے کتنے کھنڈر بنے ہوئے ہیں،
مکان اپنے مکینوں کی سوگواری میں۔۔

یاد ہے جب تم کہا کرتی تھی کہ اپنا ایک سیکینڈ ہینڈ ہی سہی آلٹو لے لینگے تاکہ مجھے بسوں میں دھکّے کھانے سے چھٹکارا ملے۔ آج...
12/04/2026

یاد ہے جب تم کہا کرتی تھی کہ اپنا ایک سیکینڈ ہینڈ ہی سہی آلٹو لے لینگے تاکہ مجھے بسوں میں دھکّے کھانے سے چھٹکارا ملے۔ آج تم ہوتی تو دیکھتی کہ تمھارے پاس دنیا کی ٹاپ مینفیکچرر ووکس ویگن(VW) کی گاڑی ہے۔ لیکن یہ سب شاید تمھیں دیکھنا نصیب نہیں تھا۔ اور مجھے اکیلے اِس میں سفر اچھا نہیں لگتا، اور بیٹھتے ہی مجھے ہر وقت تمھاری سیکنڈ ہینڈ آلٹو لینے والی بات یاد آتی ہے۔ وقت کتنا بدل گیا ہے لیکن مجھے کتنا بد دل کر گیا ہے ہر چیز سے۔۔ یہ سب اچیومینٹس میں تمھارے ساتھ دیکھنا چاہتا تھا۔ مجھے اب یہ سب خوشی نہیں دیتا، کھوکھلا لگتا ہے۔۔

برسوں پہلے مجھے یاد ہے جب بٹ کڑاہی کھانے گئے تھے اور تم نے چیلنج کیا تھا کہ “پوری کڑاہی ختم کر کے دیکھائیں”۔ اور میں نے ...
12/04/2026

برسوں پہلے مجھے یاد ہے جب بٹ کڑاہی کھانے گئے تھے اور تم نے چیلنج کیا تھا کہ “پوری کڑاہی ختم کر کے دیکھائیں”۔ اور میں نے کڑاہی صاف کر دی تھی۔۔ اور تم ہنسے جارہی تھی۔۔
تمھارے بعد کبھی شوقیہ باہر سے کھانا نہیں کھایا۔ کبھی سفری ضرورت کے تحت کھا لیتا ہوں لیکن کبھی شوق سے باہر نہیں کھایا۔۔ یہ تصویر دیکھ کر بہت روتا ہوں کہ کبھی میں کتنا خوش خوراک اور زیادہ خوراک چیلنج سمجھ کر کھاتا تھا۔ اب پیٹ بھرتا ہوں، زائقہ کا مزہ نہیں لیتا۔۔ یہ فوٹو تمہاری لی گئی ایک یادگار چیلنجنگ فوٹو ہے جس کھانے کا چیلنج میں جیت گیا تھا۔ باقی ہر شرط تم نے مجھ سے جیتی سوائے کھانے پینے کے۔۔۔
خدا جانتا ہے کہ مجھے ہر چیز میسّر ہے لیکن تمہاری کمی مجھے مسلسل کھائی جارہی ہے جِس کا کوئی مداوا مجھے نہیں سمجھ آتا۔۔ بس اِسی میں سکون ملتا ہے کہ تمہارے لیے دُعا کروں۔۔
کہتے ہیں کہ دُعائیں پہنچ جاتی ہیں تو مجھے یقین ہے پانچوں وقتوں میں تمہیں یہ احساس ہوتا ہوگا کہ میں تمہیں یاد کررہا ہوں۔۔

09/04/2026

وہ جو آ پکو ہمیشہ “Good bye” کہنے سے منع کرتا ہو کہ “اللہ حافظ” ہی ٹھیک ہے۔ وہ بن بتائےچلا جائے تو اِس تکلیف کا علاج وقت بھی نہیں۔

09/04/2026

I loved you gently because the world hadn’t been kind to you...
I wanted to rewrite everything that had ever made you doubt that you were worthy of love...
Surely i would have put more efforts if I could know you will leave so soon…
You are in my prayers..
I miss you day and night.. I miss you all around...

09/04/2026

کبھی کبھی آپ کے اندر وہ صفحہ بھی جلا ڈالنے کی ہمت آ جاتی ہے، جسے آپ فولڈ کرنے سے بھی ڈرا کرتے تھے۔

In my dreams I hold you long enough to believe you never left...
01/04/2026

In my dreams I hold you long enough to believe you never left...

16/03/2026

تیرے ہوتے ہر صنفِ نازک سے خوش کلامی کرتا تھا،
میں نے اب اپنے منہ پر قصداً کتے باندھ لیے ہیں۔۔

16/03/2026

تمہاری خوشبختی کہ میری ہر نماز کی دُعا کا لازمی حصہ ہو اور میری بدبختی کہ سالوں سے تمہیں رُو رہا ہوں۔۔

16/03/2026

‏اللھم اغفر لھا وارحمھا۔
‏اللھم اغفر لھا وارحمھا، وعافھا واعف عنھا واكرم نزلھا، ووسع مدخلھا واغسلھا بالماء والثلج والبرد ونقھا من الخطايا كما نقيت الثوب الابيض من الدنس وابدلھا دارا خيرا من دارھا واھلا خيرا من اھلھا وادخلھا الجنة واعذھا من عذاب القبر وعذاب النار۔

آمین یاحیّیُ القیوم

24/02/2026

I met you when i wasn’t even searching and i lost you when i was loving you the most…

بارشوں کے موسم میں​‏تم کو یاد کرنے کی​‏عادتیں پرانی ہیں۔۔‏اب کی بار سوچا ہے​‏عادتیں بدل ڈالیں​۔۔‏پھر خیال آیا کہ​‏عادتیں...
23/01/2026

بارشوں کے موسم میں​
‏تم کو یاد کرنے کی​
‏عادتیں پرانی ہیں۔۔
‏اب کی بار سوچا ہے​
‏عادتیں بدل ڈالیں​۔۔
‏پھر خیال آیا کہ​
‏عادتیں بدلنے سے​
‏بارشیں نہیں رُکتیں۔۔

Address

Islamabad
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Strangers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share