PPA Islamabad Official

PPA Islamabad Official Pakistan Pharmacists Association Islamabad,AJK & GB Chapter Official

PPA (ISB-AJK-GB) NEWSLETTER May 2026
19/05/2026

PPA (ISB-AJK-GB) NEWSLETTER May 2026

Paid Internship
13/05/2026

Paid Internship

Join us
12/05/2026

Join us

Congratulations to well deserved promotion Dr. Umair Ikram Best Wishes for the future Assignments.
12/05/2026

Congratulations to well deserved promotion Dr. Umair Ikram
Best Wishes for the future Assignments.

پی پی اے (اسلام آباد،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان) کی طرف سے پی پی اے کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن میں انقلابی اصلاحات کی تجویز
12/05/2026

پی پی اے (اسلام آباد،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان) کی طرف سے پی پی اے کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن میں انقلابی اصلاحات کی تجویز

Concerns Regarding Discriminatory and Non-Professional Treatment of     Faculty Members at Department of Pharmacy, Mirpu...
07/05/2026

Concerns Regarding Discriminatory and Non-Professional Treatment of Faculty Members at Department of Pharmacy, Mirpur University of Science & Technology (MUST), Mirpur taken up by PPA Islamabad Official with all the concerned officials.

Other points include
i. Regularization of ad-hoc faculty members.
ii. Revision and standardization of salary structure.
iii. Intervention of P*P
iv. Student teacher ratio as per national regulatory standards

Implementation of all the above said points across the Board in Pakistan.

*فارمیسی سپر لیگ 2026: پی پی اے اسٹالینز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا*ممتاز سٹی، اسلام آباد: پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے...
03/05/2026

*فارمیسی سپر لیگ 2026: پی پی اے اسٹالینز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا*

ممتاز سٹی، اسلام آباد: پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی فارمیسی سپر لیگ 2026 کا شاندار اختتام سنسنی خیز فائنل میچ پر ہوا، جہاں پی پی اے اسٹالینز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فارما اسٹرائیکرز کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ممتاز سٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا فائنل شائقین کے لیے بھرپور جوش، سنسنی اور اعلیٰ اسپورٹس مین شپ کا مظہر ثابت ہوا۔

فائنل میں فارما اسٹرائیکرز نے سخت مقابلہ کیا اور رنر اپ رہے، تاہم پی پی ایس اسٹالینز کی جارحانہ حکمتِ عملی، شاندار ٹیم ورک اور مسلسل بہترین کارکردگی نے انہیں ناقابلِ شکست بنا دیا۔ جیت کے ساتھ ہی گراؤنڈ تالیوں، نعروں اور جشن سے گونج اٹھا جبکہ کھلاڑیوں اور شائقین نے تاریخی فتح کا بھرپور جشن منایا۔

فارمیسی سپر لیگ 2026 میں چھ مضبوط ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل، باہمی اتحاد اور مثبت مقابلے کی فضا دیکھنے میں آئی، تاہم پورے ایونٹ میں پی پی ایس اسٹالینز کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔ ماہرین کے مطابق اس ایونٹ نے فارماسسٹ کمیونٹی میں صحت مند سرگرمیوں اور یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

Expression of concern regarding the ongoing situation of pharmacists serving at Mirpur university of science and technol...
03/05/2026

Expression of concern regarding the ongoing situation of pharmacists serving at Mirpur university of science and technology

03/05/2026

آخر کب تک نوجوان فارماسسٹوں کے مستقبل سے یہ کھیل کھیلا جاتا رہے گا؟

ایک ادارہ اشتہار نکالتا ہے، ملک بھر سے ہزاروں امیدواروں سے فیسیں وصول کی جاتی ہیں، کروڑوں روپے اکٹھے ہوتے ہیں، پھر ٹیسٹ لیا جاتا ہے، نتیجہ جاری ہوتا ہے، ڈاکومنٹس جمع کروائے جاتے ہیں، انٹرویو پینلز تک بنا دیے جاتے ہیں لیکن پھر اچانک پورا عمل خاموشی سے ختم کر دیا جاتا ہے۔ آخر یہ مذاق ہے یا ظلم؟

2023 سے DRAP میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی بھرتیوں کے نام پر فارماسسٹ کمیونٹی مسلسل ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ پہلے 2023 کا ٹیسٹ لیا گیا مگر اس کا نتیجہ آج تک سامنے نہ آ سکا۔ پھر دسمبر 2024 میں دوبارہ ٹیسٹ ہوا، مارچ میں رزلٹ آیا، امیدواروں سے دستاویزات مانگی گئیں، انٹرویوز کی تیاریاں مکمل ہوئیں لیکن اچانک بغیر کسی واضح وجہ کے پورا پراسیس روک دیا گیا، مؤخر کیا گیا، اور پھر خاموشی سے منسوخ کر دیا گیا۔ اب انہی آسامیوں کو تیسری بار دوبارہ مشتہر کر دیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کیوں؟

اگر پچھلا عمل شفاف تھا تو منسوخ کیوں ہوا؟ اگر شفاف نہیں تھا تو ذمہ دار کون ہے؟ اگر میرٹ پر بھرتیاں ہونی تھیں تو پھر ہر بار پورا نظام ری سیٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟ اور سب سے اہم سوال آخر اس سارے کھیل سے فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے؟

حیران کن بات یہ ہے کہ پہلے ٹیسٹ ایک معتبر سرکاری نظام کے تحت لیا گیا، مگر اب اچانک ایک پرائیویٹ ٹیسٹنگ ادارے کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ کیا یہ فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوا یا کسی دباؤ کے تحت؟ یہ سوال صرف امیدوار نہیں، پوری فارماسسٹ کمیونٹی پوچھ رہی ہے۔

یہ صرف ایک بھرتی کا معاملہ نہیں، یہ نوجوانوں کے اعتماد، ان کے خوابوں اور اس ملک کے نظامِ انصاف کا امتحان ہے۔ ایک امیدوار سالوں محنت کرتا ہے، ڈگری حاصل کرتا ہے، تیاری پر وقت اور پیسہ خرچ کرتا ہے، صرف اس امید پر کہ میرٹ پر حق ملے گا۔ لیکن جب ادارے خود ہی اپنے عمل کو مذاق بنا دیں تو پھر نوجوان انصاف کہاں ڈھونڈیں؟

فارماسسٹ کمیونٹی اب خاموش نہیں رہے گی۔ ہم جواب چاہتے ہیں۔ ہم شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ فیصلے بند کمروں میں کون کرتا ہے، اور میرٹ کو بار بار قربان کیوں کیا جا رہا ہے۔

یہ صرف نوکری نہیں، انصاف کی جنگ ہے۔


PPA Sports Gala 2026 Season III Opens in Islamabad with Colourful Ceremony
02/05/2026

PPA Sports Gala 2026 Season III Opens in Islamabad with Colourful Ceremony

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPA Islamabad Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share