National Youth Assembly Gilgit-Baltistan

National Youth Assembly Gilgit-Baltistan National Youth Assembly Pakistan (NYA) Gilgit-Baltistan is first leading Youth institute of the country which has obtained a proper license.

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر کی نئی کابینہ کا اعلانگلگت: نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان نے گلگت بلتستان چیپٹر...
23/09/2026

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر کی نئی کابینہ کا اعلان

گلگت: نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان نے گلگت بلتستان چیپٹر کے سال 2026-27 کے لیے نئی کابینہ اور مختلف عہدوں پر تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہریار کو یوتھ چیف منسٹر، انعام الحسن گوہر کو یوتھ گورنر، دلپذیر قادری کو یوتھ اسپیکر، حافظ حفیظ الرحمٰن خلیق کو ڈپٹی یوتھ اسپیکر جبکہ گلسیمہ بی بی کو ڈپٹی یوتھ چیف منسٹر مقرر کیا گیا ہے۔

انجینئر طارق اسد آزاد کو صوبائی آرگنائزر جبکہ عقیلہ بتول، ہانیہ شاہ سمیت دیگر اراکین کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے نوجوانوں کو فنانس، تعلیم، صحت، سیاحت، اطلاعات، قانون، ماحولیات، یوتھ افیئرز، آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں یوتھ وزراء کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے تحت پارلیمانی سیکرٹریز، مشیران اور اپوزیشن و ایسوسی ایٹ ممبران کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ رجب قمر کو ترجمان نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ یوتھ گورنر کے مشیران میں مبسم حسین وانی، کنیز فاطمہ اور سروت غفار شامل ہیں۔

انتظامی امور کے لیے زاہد حسین کو سیکرٹری کوآرڈینیشن جبکہ راجہ محمد مقپون کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے مطابق نئی کابینہ کی نامزدگی تین ماہ کی پروبیشنری مدت کے لیے کی گئی ہے، جس میں توسیع بھی ممکن ہے۔ نوٹیفکیشن صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان حنان علی عباسی کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

نئی کابینہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی، ان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

پریس ریلیزگلگتنیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کے یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر کی ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملا...
18/09/2026

پریس ریلیز
گلگت

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کے یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر کی ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کے یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر نے وفد کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد نیٹکو اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دینے، نوجوانوں کے لیے روزگار و تربیت کے مواقع پیدا کرنے اور مستقبل میں مشترکہ سرگرمیوں کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو درپیش مسائل، ان کی پیشہ ورانہ و عملی تربیت، روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان خطے کا اہم سرمایہ ہیں اور سرکاری و قومی اداروں کے تعاون سے انہیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر نیٹکو اور نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کے درمیان نوجوانوں کی رہنمائی، تربیتی پروگرامز، آگاہی سرگرمیوں اور دیگر مشترکہ اقدامات کے حوالے سے ممکنہ تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کے امکانات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے اختتام پر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کی جانب سے نیٹکو کے گزشتہ تعاون کے اعتراف اور اظہارِ تشکر کے طور پر ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین کو سووینئر پیش کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان اور SEEDO کے اشتراک سے تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور اس کی روک ت...
05/09/2026

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان اور SEEDO کے اشتراک سے تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور اس کی روک تھام کے حوالے سے ایک انٹریکٹو آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن میں نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر کے نمائندگان، سول سوسائٹی، وکلاء، فاطمہ جناح کالج کے طلبہ اور شعبۂ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ شرکاء نے تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان، اس کے صحت و معاشرے پر اثرات اور مؤثر روک تھام کے عملی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
آگاہی، اجتماعی ذمہ داری اور عملی اقدامات کے ذریعے ہی ہم نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے محفوظ بنا سکتے ہیں اور ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں

کیڈٹ کالج سکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی جانب سے “جی بی سیمینار (Baltistan Present and future)” کا انعقاد ایک نہایت خ...
25/08/2026

کیڈٹ کالج سکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی جانب سے “جی بی سیمینار (Baltistan Present and future)” کا انعقاد ایک نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔
سیمینار میں سول و ملٹری افسران، علماء، یوتھ، معززینِ شہر، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ شرکاء کو براہِ راست سوالات کرنے اور متعلقہ افسران سے جوابات حاصل کرنے کا موقع ملا، جو ایک مثبت اور صحت مند مکالمے کی بہترین مثال ہے۔
نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر کی جانب سے ہم کمانڈر ایف سی این اے صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک بہترین فورم فراہم کیا۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے بامقصد سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا، کیونکہ براہِ راست مکالمہ ہی اعتماد اور باہمی رابطے کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
افواجِ پاکستان پائندہ باد ⚔️🇵🇰⚔️

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان (گلگت بلتستان چیپٹر) کی جانب سے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کو مبارکباد!  یوتھ گورن...
06/07/2026

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان (گلگت بلتستان چیپٹر) کی جانب سے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کو مبارکباد!
یوتھ گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان اور پوری ٹیم، محترم امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کے 5 ویں منتخب وزیرِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے اور حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آج تاریخی چنار باغ گلگت میں منعقدہ پروقار تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیا۔ اس تاریخی موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزراء، خطے کی اہم سیاسی و سماجی قیادت اور عوام کا جم غفیر شریک تھا۔
ہم وزیرِ اعلیٰ کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہتے ہیں کہ انہوں نے حلف اٹھاتے ہی میرٹ کی بالادستی، انتظامی اصلاحات اور نوجوانوں کے لیے 8,000 نئی ملازمتوں کا شاندار اعلان کیا ہے۔ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا سرمایہ یہاں کے باصلاحیت نوجوان ہیں جنہیں روزگار، جدید تعلیم، ڈیجیٹل اسکلز اور کھیلوں کے یکساں مواقع کی اشد ضرورت ہے۔
نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان (جی بی) خطے کے نوجوانوں کی حقیقی ترجمان ہونے کے ناطے، یوتھ پالیسی کی تشکیل، نوجوانوں کے مسائل کے فوری حل اور ان کی ترقی کے لیے حکومتِ گلگت بلتستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم وزیرِ اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک ایسے گلگت بلتستان کی تعمیر کے لیے پرامید ہیں جہاں نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔
ہم دعاگو ہیں کہ نومنتخب وزیرِ اعلیٰ کا یہ دورِ حکومت خطے میں میرٹ، امن، اور نوجوانوں کی حقیقی خوشحالی کا ضامن ثابت ہو!
منجانب:
انعام الحسن گوہر
یوتھ گورنر گلگت بلتستان
جملہ کابینہ و اراکین، نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان (گلگت بلتستان چیپٹر)

ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیر کے پروقار پروگرام میں نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان چپٹر  کے سئنر...
28/05/2026

ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیر کے پروقار پروگرام میں نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان چپٹر کے سئنر ممبر شہریار شیرو، ساجد حسین، حسنین علی و دیگر ممبران نے بطور یوتھ لیڈر شرکت کی۔
پاکستان ہمیشہ پائندہ باد🇵🇰
افواجِ پاکستان زندہ باد ⚔️🇵🇰⚔️

سکردو: ضلعی انتظامیہ اور نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کی مشترکہ ریلی بمناسبت “معرکہ حق” میں یوتھ ممبران کی کثیر تعداد ...
05/05/2026

سکردو: ضلعی انتظامیہ اور نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کی مشترکہ ریلی بمناسبت “معرکہ حق” میں یوتھ ممبران کی کثیر تعداد نےشرکت کیں پاک آرمی، پاک فضائیہ کے جوانوں کی کامیاب آپریشن “بُنیان المرصوص” کی ایک سال مکمل ہونےپر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
میڈیا: نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان چیپٹر

08/04/2026

امریکہ اور ایران کے مابین پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور دو ہفتے کے لئے جنگ بندی پھر دس اپریل سے پاکستان میں مذاکرات پر آمادگی کرانے پر حکومت پاکستان، افواج پاکستان اور دفتر خارجہ کو ستائش و خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان اور پاکستان کے عوام ہمیشہ امن کے خواہاں ہیں، خطے میں پائیدار امن کا ضامن ہمیشہ پاکستان ہی رہا ہے، امن کو قائم رکھنے میں ہماری مسلح افواج پاکستان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ رب کریم سے دعا ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
پاکستان ذندہ باد۔


یقیناً رہبر کی شہادت کی خبر نے ہم سب کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس کا دکھ صرف ہمارے خطے تک محدود...
05/03/2026

یقیناً رہبر کی شہادت کی خبر نے ہم سب کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس کا دکھ صرف ہمارے خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری ملت اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ واقعہ یقیناً ناقابلِ برداشت اور دل دہلا دینے والا ہے۔
سکردو میں عوام کے غم و غصے کا اظہار فطری تھا۔ جذبات کا اُمڈ آنا ایک قدرتی امر ہے، لیکن جس رخ پر اس احتجاج کو موڑا گیا وہ کسی طور درست نہیں تھا۔ سرکاری املاک دراصل عوام کی اپنی ملکیت ہے۔ پولیس اور افواج بھی ہم ہی میں سے ہیں، ان کے خلاف تشدد یا املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت مسئلے کا حل نہیں، بلکہ یہ ہمارے اجتماعی نقصان کا باعث بنتا ہے۔
اور جن نوجوانوں کی شہادتیں ہوئی ہے وہ بھی ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علاقے کو ایک مرتبہ پھر سے امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
مرکز کے ساتھ جڑے رہیں، اتحاد کو مضبوط کریں، اور کسی بھی شرپسند کو اپنے جذبات سے کھیلنے کا موقع نہ دیں۔ یاد رکھیں، آپ کی ایک غلطی عمر بھر کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔ صبر، شعور اور نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھیں اور اپنے خطے کے امن و وقار کا تحفظ کریں۔
سینئر ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان

09/02/2026

Address

Islamabad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Youth Assembly Gilgit-Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to National Youth Assembly Gilgit-Baltistan:

Shortcuts

Share