Chowki Youth Force چوکی یوتھ فورس

Chowki Youth Force چوکی یوتھ فورس Chowki Youth Force Official page

09/10/2025

*آج ہمارے گاؤں کے نوجوانوں نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔*گاؤں کی حفاظت اور سکون کو برقرار رکھنے کے لیے داخلی راستوں پر پینافلیکس لگائے گئے ہیں جن میں غیر متعلقہ افراد، پھیری والوں کے داخلے پر *پابندی* عائد کی گئی ہے

چوکی سماہنی(خبریں رپورٹ)موسم برسات کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں چوکی گراں کی عقبی پہاڑی پر چوکی یوتھ فورس نےمحکمہ جنگلات ...
26/07/2025

چوکی سماہنی(خبریں رپورٹ)موسم برسات کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں چوکی گراں کی عقبی پہاڑی پر چوکی یوتھ فورس نےمحکمہ جنگلات شعبہ تجدید کے تعاون سے شجر کاری کا آغاز کر دیا،پہاڑی کے خالی حصے پر درخت لگانے کی مہم شروع،عوام الناس سے نئے درخت لگانے اور انکے بچاؤ کے لئے تعاون کی اپیل،تفصیل کے مطابق موسم برسات کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں چوکی گراں کی عقبی پہاڑی پر چوکی یوتھ فورس نےمحکمہ جنگلات شعبہ تجدید کے تعاون سے پہاڑی کے خالی حصے پر نئے پودے لگا کر شجر کاری کا آغاز کر دیا ، مقامی نوجوانوں و شعبہ تجدید کے اہلکاران نے ساون کی تیز کڑکتی دھوپ اور سخت گرمی کے باجود مشکل جگہوں پر تین سو سے زائد پودے لگائے،اس موقع پر محکمہ جنگلات شعبہ تجدید کے فاریسٹ افسر نجیب عاطف نے چوکی کے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چوکی کی عقبی پہاڑی پر درخت لگانے کی مہم وقت کی ضرورت اور انتہائی خوش آئند ہے،مقامی آبادی کو اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرنا چاہیئے،پودوں کی حفاظت کے لئے مقامی کمیونٹی کو اپنا لردار ادا کرنا ہوگا،اس پہاڑی پر بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے تاکہ اسے مکمل سرسبز وشاداب بنایا جا سکے،چوکی یوتھ فورس کے اراکین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدت کی گرمی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،پہاڑیوں پر سے درختوں کی کٹائی اور جنگلات کے آگ کی وجہ سے درجہ حرارت میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے،چوکی گراں کی عقبی پہاڑی کو گرین بنانے کی مہم کا اغاز کیا ہے اس سلسلے میں مزید پودے بھی لگائے جائیں گے اور ان کے بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کیجائے گی تاہم نزدیک ترین بسنے والے افراد اور تمام مقامی آبادی کا تعاون بھی ازحد ضروری ہے،بکریوں و دیگر مال مویشیوں سے پودوں کو بچائیں،یہ سب کا مشترکہ فائدہ ہے،چوکی کی پہاڑی کو ایک بار پھر ہرا بھرا کرنے کی ضرورت ہے،اس سلسلے میں مزید درخت لگانے کی اشد ضرورت ہے،تمام نوجوان و اہل علاقہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس کام کو اہم قومی فریضہ سمجھیں۔

خوشخبری زرا نم ہںو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی نمبردار راجہ ادریس خان مرحوم چوکی گراں والوں کے پوتے، راجہ سہیل ادریس کے ...
19/07/2025

خوشخبری
زرا نم ہںو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
نمبردار راجہ ادریس خان مرحوم چوکی گراں والوں کے پوتے، راجہ سہیل ادریس کے صاحبزادے اور راجہ روحیل ادریس کے بھتیجے راجہ وصام سہیل نے مسٹ یونیورسٹی میرپور سے نمایاں نمبرات کیساتھ ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر لی، راجہ وصام سہیل کی کامیابی پر اہلیان علاقہ،عزیز واقارب، دوست احباب اور بلخصوص چوکی یوتھ فورس کے اراکین نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں انکی مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔

تمام احباب کو مبارکباد امید ہے تمام اپنا فرض بخوبی نبھائیں گے ❤️
28/06/2025

تمام احباب کو مبارکباد امید ہے تمام اپنا فرض بخوبی نبھائیں گے ❤️

الحمدللہ چوکی یوتھ فورس کی تیسری کابینہ تشکیل دے دی گئی تمام منتحب ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ❤️✌️
28/06/2025

الحمدللہ
چوکی یوتھ فورس کی تیسری کابینہ تشکیل دے دی گئی تمام منتحب ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ❤️✌️

سماہنی/چوکیسب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل چوکی میں بجلی بحران سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے چوکی یوتھ فورس کی جانب سے یون...
26/06/2025

سماہنی/چوکی
سب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل چوکی میں بجلی بحران سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے چوکی یوتھ فورس کی جانب سے یونین کونسل چوکی کے ایکسپریس بجلی فیڈر سے ملحقہ تمام گاوں کے نوجوانوں کے لئے ایک پلیٹ فارم "متحد عوامی کمیٹی" کی بنیاد رکھ دی گئی، پوری یونین کونسل سے متفقہ طور پر نمائندے لے کر کور کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے،
متحد عوامی کمیٹی کے کور ممبران جلد مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

✊ ایک آواز، ایک قدم، ایک مقصد! ✊
چوکی متحد--حقوق مستحکم! ✌🏻✌🏻

Address

Chauki Azad Kashmir Tehsil Samhani District Bhimber Azad
Islamabad
10080

Telephone

+923420414059

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chowki Youth Force چوکی یوتھ فورس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chowki Youth Force چوکی یوتھ فورس:

Share