10/05/2026
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ(پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے)
اللہ کریم کی عطا کردہ نعمتیں اس قدر وسیع اور بے شمار ہیں کہ اگر ہم اپنی پوری زندگی بھی ان کے شکرانے میں گزار دیں، تب بھی حق ادا نہیں ہو سکتا۔ انہی انمول نعمتوں میں سے ایک بہت ہی خوبصورت اور شاندار نعمت ان بچوں کی صورت میں اللہ پاک نے مجھے عطا فرمائی ہے، جو میرے اور میری بیحد عزیز بہن مریم کے دل کا سکون اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں۔آج صبح ان بچوں نے کینوا (Canva) پر خود محنت کر کے ویڈیوز اور کارڈز کی صورت میں ہمیں جو سرپرائز دیا، اس نے میری آنکھیں بھگو دیں ( حالانکہ میں نے اپنی پہلی کتاب میں خود کہا تھا “ آنکھیں بھگونا نہیں “۔
ان کی اس معصومانہ محبت اور خلوص نے مجھے بے تحاشہ رلا دیا۔ میرے پاس ان کے لیے الفاظ نہیں، بس ڈھیروں دعائیں ہیں۔
یا ربِ کریم! ان سب بچوں کا پہلے دن سے ساتھ نبھانے والے میرے سبھی پیارے مریم، حامد ، کرن، حمزہ، اسامہ، ولید، عامربھائی ، ریان، ھنہ، عمر اور حبہ کو صحت و تندرستی کے ساتھ ایمان والی لمبی عمر، بے پناہ کامیابیاں اور عزتِ دارین عطا فرما۔ اے اللہ! مجھے اور ان بچوں کا ساتھ نبھانے والے تمام پیاروں کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھنا اور ہمیں ان بچوں کی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرما۔آمین
رابعہ بصری