Pak-Oman Ex-Servicemen Welfare Association Pakistan

Pak-Oman Ex-Servicemen Welfare Association Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak-Oman Ex-Servicemen Welfare Association Pakistan, Non-Governmental Organization (NGO), Muhammadi town Sohan, Islamabad.

19/03/2026
پاک عمان ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فلاحی اقدامات قابلِ تحسیناسلام آباد: پاک عمان ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی...
19/03/2026

پاک عمان ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فلاحی اقدامات قابلِ تحسین

اسلام آباد: پاک عمان ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان نے اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں اور قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یونس شیخ کی قیادت میں رمضان المبارک کے موقع پر سفید پوش اور مستحق ممبران اور بیواؤں کے لیے خصوصی مالی امدادی پیکیج فراہم کیا گیا، جسے بروقت مستحقین تک پہنچایا گیا۔

مزید برآں ایسوسی ایشن نے چغتائی لیب پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے 57 ممبران کے لیے ہیلتھ کیئر کارڈز بنوائے ہیں۔ یہ کارڈز کراچی سے لے کر مانسہرہ، لاہور، سیالکوٹ، چکوال، گجرات، اٹک، فیصل آباد، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مری اور پاکستان کے دیگر شہروں میں مقیم ممبران کے گھروں تک بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک بھجوا دیے گئے ہیں۔ ان کارڈز کے ذریعے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کو چغتائی لیب کی تمام شاخوں سے خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔

ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایڈوائزری کمیٹی کے وائس چیئرپرسن میجر (ر) زبیداللہ خان سمیت دیگر سینئر عہدیداران اور ممبران نے مستحقین تک بروقت مالی امداد پہنچانے اور بلا تفریق ممبران کو ہیلتھ کیئر کارڈز ان کے گھروں کے پتے تک پہنچانے کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک عمان ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان 9 مئی 2020 سے قائم ایک غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے جو ایک منظم انتظامی ڈھانچے کے تحت اپنی مدد آپ کے اصول پر سلطنت عمان کی آرمڈ فورسز سے ریٹائرڈ پاکستانی افسران اور جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ ممبران کی بہتری اور فلاح کے لیے دیگر متعدد اقدامات پر بھی باہمی مشاورت جاری ہے

18/03/2026

Non-governmental organisation (NGO)

دعوتِ شمولیتاگر آپ بھی سلطنتِ عمان کی آرمڈ فورسز میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں تو آپ کو اس پلیٹ فارم میں شامل ہونے کی کھل...
14/03/2026

دعوتِ شمولیت

اگر آپ بھی سلطنتِ عمان کی آرمڈ فورسز میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں تو آپ کو اس پلیٹ فارم میں شامل ہونے کی کھلی دعوت دی جاتی ہے۔

پاک عمان ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان 9 مئی 2020 سے قائم ہے، جس کا مقصد سابق ساتھیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا، باہمی رابطہ مضبوط بنانا اور فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اس پلیٹ فارم پر ہماری ری یونین تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں تاکہ سابق ساتھی ایک دوسرے سے جڑے رہیں اور یادگار لمحات کو تازہ کر سکیں
رابطہ :: 0307-5111960

12/03/2026
12/03/2026

دعوتِ شمولیت

اگر آپ بھی سلطنتِ عمان کی آرمڈ فورسز میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں تو آپ کو اس پلیٹ فارم میں شامل ہونے کی کھلی دعوت دی جاتی ہے۔

پاک عمان ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان 9 مئی 2020 سے قائم ہے، جس کا مقصد سابق ساتھیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا، باہمی رابطہ مضبوط بنانا اور فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اس پلیٹ فارم پر ہماری ری یونین تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں تاکہ سابق ساتھی ایک دوسرے سے جڑے رہیں اور یادگار لمحات کو تازہ کر سکیں
رابطہ :: 0307-5111960

Address

Muhammadi Town Sohan
Islamabad
45740

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak-Oman Ex-Servicemen Welfare Association Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share