31/07/2026
نیشنل بک ریڈنگ موومنٹ
تقریبِ آغاز کی پُرخلوص دعوت
علم صرف کتابوں میں محفوظ الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ قوموں کی ترقی، شعور، کردار اور مستقبل کی بنیاد ہے۔ جب مطالعہ ایک معاشرتی روایت بن جاتا ہے تو تحقیق، تخلیق، برداشت اور قیادت جیسی اعلیٰ اقدار جنم لیتی ہیں۔
اسی سوچ کو فروغ دینے کے لیے ریپبلک پالیسی آرگنائزیشن، اکیڈیمیا اور بک بڈیز کے اشتراک سے "نیشنل بک ریڈنگ موومنٹ" کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں مطالعے کی ثقافت کو زندہ کرنا اور ہر شہری، خصوصاً نوجوان نسل، کو کتاب سے جوڑنا ہے۔
آپ کو نہایت احترام اور مسرت کے ساتھ اس تاریخی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
تاریخ: بدھ، 5 اگست 2026
وقت: شام 4:30 بجے (بروقت تشریف لائیں)
مقام: قائدِ اعظم لائبریری، باغِ جناح، لاہور
خصوصی شرکت کے لیے مدعو:
سیاست دان، ماہرینِ، سول سرونٹس، دانشور، محققین، اساتذہ ،مصنفین، طلبہ و طالبات اور کتاب دوست حضرات۔
آئیے، مل کر عہد کریں کہ:
جو قوم کتاب پڑھتی ہے، وہی قوم قیادت کرتی ہے۔
آپکی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگی۔