JM property center

JM property center Gujjar Youth

02/09/2023

یہ دنیا مسافر خانہ ہے
مہمان بدلتے رہتے ہیں.
قصہ تو وہی فرسودہ ہے
عنوان بدلتے رہتے ہیں.
شاہوں کو گدائی ملتی ھے
محتاج غنی ہو جاتے ہیں ،
قسمت کے دوراہیے پر اکثر
انسان بدلتے رہتے ہیں
(2ستمبر یوم وفات صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر صاحب مرحوم)

2 ستمبر سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی آذاد کشمیر ،انسان دوست رہنما ، درویش صفت انسان ، بے لوس لیڈر ، ہر دل عزیز شخصیت ، عوام کے دلوں کی دھڑکن صاحبزادہ اسحاق ظفر صاحب مرحوم کی 17 ویں برسی ہے، 70 کی دہائی کے آغاز میں ذولفقار علی بھٹو کی خواہش پر پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ اسحاق ظفر صاحب نے اپنی زندگی میں پانچ الیکشن 1975, 1990 ، 1996 ، 2001 اور 2006 میں حصہ لیا پہلا الیکشن منشی علی گوہر مرحوم جبکہ دیگر چار راجہ فاروق حیدر صاحب کے خلاف لڑے اور پانچوں میں ناقابل شکست رہے ٫
پارٹی صدارت کے علاؤہ ریاست کے بڑے عہدوں ، قائم مقام صدر ریاست ،سپیکر قانون ساز اسمبلی ، سینئر وزیر ، قائد حزب اختلاف و دیگر وزارتوں پر رہنے کے باوجود دنیا سے رخصت ہوتے وقت تمام بنک اکاؤنٹ خالی ، دونوں ہاتھ صاف ، نہ کار نہ ،بنگلہ، محلات نہ پلازے بلکہ بیٹوں اور اہل خانہ کو مقروض چھوڑ کے اللہ تعالٰی کو پیارے ہو گئے ،
وفات سے ایک سال پہلے زلزلہ 2005 میں دن رات ، گرمی سردی میں اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ ساتھ رہے ،
مرحوم عوام دوست رہنما کو آج ان کی عوامی اور سیاسی خدمات ، انسان دوست سیاست اور مثالی کردار کی وجہ سے 17 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دیں آمین

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JM property center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share